Today News
امریکا کا پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز اور دفاعی تنصیبات کو تباہ کرنے کا دعویٰ
واشنگٹن / تہران: امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی افواج نے ایران میں پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز اور فضائی دفاعی تنصیبات کو تباہ کر دیا ہے، جبکہ امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے چوتھے روز بھی جاری ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق کارروائیوں کے دوران ایرانی فضائی دفاعی نظام، میزائل اور ڈرون لانچ سائٹس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ تاہم ان دعوؤں کے حق میں فوری طور پر کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے۔
امریکی فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ایرانی حکومت کی جانب سے لاحق قریبی خطرات کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھے گی۔
اس سے قبل سینٹکام نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی افواج نے ایران میں 1,250 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا اور 11 ایرانی جہاز تباہ کیے۔
ادھر امریکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی جوابی کارروائیوں میں اب تک چھ امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے تمام ہلاکتیں گزشتہ ہفتے کے اختتام پر کویت میں ہونے والے حملوں کے دوران ہوئیں۔
U.S. forces have destroyed Islamic Revolutionary Guard Corps command and control facilities, Iranian air defense capabilities, missile and drone launch sites, and military airfields during sustained operations. We will continue to take decisive action against imminent threats… pic.twitter.com/0aHEyVHf5e
— U.S. Central Command (@CENTCOM) March 3, 2026
ایران کی جانب سے خطے کے مختلف مقامات پر جوابی حملے جاری ہیں، جس کے باعث مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
Today News
پکستان ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل رینکنگ میں بہتری ہوگئی
پکستان ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل رینکنگ میں دو درجے بہتری ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ایف آئی ایچ کی عالمی درجہ بندی میں اب بارہویں پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔
مصر میں جاری ورلڈکپ کوالیفائر سے پہلے پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد دوہزار تینتیس تھی، چین اور ملائیشیا کے خلاف کامیابی نے پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد کو دوہزار دو سو سینتیس کردیا ہے، جس کی بناء پر پاکستان کی اب درجہ بندی چودہ سے بارہ ہوگئی ہے۔
پاکستان ورلڈکپ کوالیفائر میں پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بناچکا ہے، تاہم گروپ کا آخری میچ بدھ کو آسٹریا کے خلاف کھیلے گا۔
Today News
ملتان سلطانز کی نئے مالک کے ساتھ پی ایس ایل میں واپسی
ملتان سلطانز کے کرکٹ فینز کے لیے خوشخبری ہے کہ پاکستان سپرلیگ میں ملتان سلطانز ٹیم کی نئے مالک کے ساتھ واپسی ہوگئی ہے۔
اس حوالے سے باقاعدہ اعلان سلمان نصیر، حمزہ مجید اور گوہر شاہ نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
سلمان نصیر اورحمزہ مجید نے واضح کیا کہ پی سی بی اور پی ایس ایل کی منظوری سے سی ڈی وینچرز کے گوہر شاہ کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنر شپ ہوگئی ہے۔
گوہر شاہ چیف ایگزیکٹو ہوں گے اور ٹیم کا نیا نام اب ملتان سلطانز ہوگا، نام کی تبدیلی کے ساتھ اس کی ویلیو اب ایک ارب پچاسی کروڑ سے بڑھ کر دو ارب روپے سالانہ ہوگئی ہے۔
حمزہ مجید نے گوہر شاہ کے ساتھ شئیرنگ فارمولا کی تفصیلات خفیہ رکھتے ہوئے کہا کہ ان معاملات کو میڈیا میں نہ لانے پر بات ہوئی ہے، گوہر شاہ کا جذبہ اور جنون مجھ سے کہیں زیادہ ہے۔
سلمان نصیر کے مطابق گوہر شاہ نے سی ای او بننے کے بعد فرنچائز کانام تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔
گوہر شاہ نے کہا کہ ملتان سلطانز کو خریدنے کے لیے دس سال بھی انتظار کرنا پڑتا تو ضرور کرتا تاہم خوش قسمتی سے اب اسی سال ہی یہ خواب پورا ہوگیا ہے۔ سیالکوٹ اسٹالینز فینز بھی ہمارے دل کے قریب رہیں گے۔
گوہر شاہ کے مطابق ٹیم سلیکشن سے مطمئن ہوں، اگلے سال جہاں ضروری ہوا ٹیم میں تبدیلیوں کا سوچیں گے۔ ہم نے اپنا کوچنگ اسٹاف بھی رکھا ہوا ہے جو بہترین کوچز پر مشتمل ہے۔
ملتان سلطانز کے فینز سے اپیل ہے کہ ان کی ٹیم ان کو واپس مل گئی ہے، خوشیاں منائیں اور بھرپور سپورٹ کریں۔
علی ترین کے ساتھ تعلقات کے سوال پر گوہر شاہ نے کہا کہ وہ ہمارے دوست ہیں، ان کو میچز دیکھنے کے لیے خوش آمدید کہیں گے۔ وہ بھی ملتان سلطانز کو بلندیوں پر دیکھنا چاہتے تھے ہماری بھی یہ ہی خواہش ہے۔
Today News
لاہور پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں ہنی ٹریپ گینگ کو گرفتار کرلیا
لاہور پولیس کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں ہنی ٹریپ گینگ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کچہری میں نوجوان نے ہنی ٹریپ میں پھنسنے کی شکایت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کھلی کچہری میں دی گئی یقین دہانی عملی اقدام میں بدل ڈالی جس کے تحت ڈی آئی جی آپریشنز نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی۔
ہنی ٹریپ میں ملوث ملزمان مصباح، اسد اور احمد کرفتار کر لیا گیا۔ ملزمہ مصباح فیس بک پر کے پی کے نوجوانوں کو ٹارگٹ کرتی تھی۔ ویڈیو کال کے ذریعے نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کی جاتیں۔
ملزمان اسکرین ریکارڈنگ سے نیم عریاں ویڈیوز محفوظ کر کے بھتہ وصول کرتے، ملزمان نے جعلی موبائل اکاؤنٹس پر رقم منتقل کروانے کا بھی انکشاف کیا۔ ملزمان کے موبائل فونز سے درجنوں متاثرین کا ڈیٹا بھی برآمد ہوا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ عوام سوشل میڈیا پر اجنبی افراد سے محتاط رہیں، نامعلوم افراد کی ویڈیو کال ہرگز وصول نہ کریں۔ شہری ذاتی تصاویر اور معلومات کسی سے شیئر نہ کریں۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ بلیک میلنگ کی صورت میں فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے گینگ گرفتاری پر متعلقہ ٹیم کو شاباشی اور نقد و تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا۔
-
Entertainment1 week ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Today News2 weeks ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Tech2 weeks ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Tech1 week ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Today News2 weeks ago
اسرائیل کی ویسٹ بینک پر قبضے کیلئے قانونی سازی، اقوام متحدہ کا سخت ردعمل سامنے آگیا
-
Today News2 weeks ago
پاکستان ٹیم کے دورہ بنگلادیش شیڈول سامنے آگیا
-
Sports1 week ago
Alarm over Pakistanis’ exclusion from Hundred competition