Today News
امریکی حملے کا خدشہ؛ بھارت کی ایران سے اپنے شہریوں کو فوری واپس آنے کی ہدایت
امریکا سمیت متعدد ممالک کی جانب سے اپنے شہریوں کو ایران خالی کرنے کی ہدایت کے بعد مودی سرکار نے بھی اپنے عوام کے لیے پیغام جاری کردیا۔
بھارت میڈیا کے مطابق وزارتِ خارجہ نے ایک اہم سفارتی انتباہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایران میں موجود تمام بھارتی شہری بشمول طالب علم، مسافر، تجارتی افراد، مذہبی زائرین وغیرہ فوری طور پر وطن واپس آجائیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر بھارت واپس آنے کا موقع نہیں مل رہا تو فوری طور پر دستیاب نقل و حمل کے ذرائع بشمول تجارتی پروازوں کے ذریعے ایران چھوڑ کر کسی دوسرے محفوظ ملک چلے جائیں۔
بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران سے فوری نکلنے کی یہ ہدایت موجودہ بدلتی ہوئی سیکورٹی صورتحال کے پیشِ نظر دی گئی ہے۔
ایران میں موجود بھارتی سفارتخانہ نے بھی اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور مظاہروں یا ہجوم سے دور رہیں، ایرانی مقامی میڈیا پر نظر رکھیں۔
بھارتی سفارت خانے نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر سفارتخانہ سے باقاعدگی سے رابطہ کریں اور اپنے پاسپورٹ اور شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی معاونت کے لیے سفارتخانے کے ہیلپ لائن نمبرز اور رجسٹریشن لنک کا استعمال کریں۔
بھارت کے اندازے کے مطابق اس وقت تقریباً دس ہزار بھارتی شہری ایران میں موجود ہیں۔
Today News
سینٹری سب انسپکٹرکی تنخواہ روکنے کا کیس، عدالت کا مدعی علیہان کی عدم حاضری پر اظہار برہمی
سندھ ہائیکورٹ میں سینٹری سب انسپکٹرکی تنخواہ روکنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں ٹاؤن میونسپل کمشنر ناظم آباد اور ٹاؤن چیئرمین کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔
عدالت نے دونوں کی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ ایس ایس پی سینٹرل کوہدایت جاری کی گئی کہ دونوں افسران کو عدالت میں پیش کیاجائے۔
عدالت نے کہا کہ اگرپیش نہ کیا تو ایس ایس پی خودپیش ہوکروضاحت کرے۔ دونوں کو ایک ایک لاکھ روپے مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی جاری کیا گیا۔
لطیف پاشا ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ سب انسپکٹرعامر کو 2024 سے تنخواہ نہیں دی جارہی۔ میونسپل کمشنراور ٹاؤن چیئرمین عدالتی حکم کی بھی پرواہ نہیں کرتے۔
عدالت نے ڈپٹی کمشنر سینٹرل اورایس ایس پی کو بھیجنے کی ہدایت کردی۔
Today News
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں مقرر کرنے کی ہدایت
اسلام آباد:
ہائی کورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر اعتراضات دور کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپیلوں کو نمبر لگا کر مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی مرکزی اپیل پر اعتراضات دور کرنے کی متفرق درخواست منظور کرلی۔ اسی طرح اپیلوں پر اعتراضات دور کرنے کا وقت بڑھانے کی متفرق درخواست بھی عدالت نے منظور کی۔
درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے کی جب کہ اس موقع پر بیرسٹر سلمان صفدر اور سلمان اکرم راجا سمیت وکلا اور بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔
دوران سماعت بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ رجسٹرار آفس نے ہماری اپیل پر اعتراضات لگا دیے تھے۔ ہمیں اُن اعتراضات کا علم ہی نہیں تھا، سزا معطلی درخواستیں دائر کیں تو پتا چلا کہ اعتراضات ہیں۔ اپیلوں پر ایسے اعتراضات لگائے گئے جو بنتے ہی نہیں تھے۔ رجسٹرار آفس نے وکالت نامہ پرانا ہونے کا اعتراض لگایا اب خود ہی ختم کر کے وہی تسلیم کر لیا۔ اسی طرح اعتراض لگایا کہ فلیگ نہیں لگے ہوئے، ترتیب درست نہیں۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیے کہ آپ کی اپیلوں پر باقی اعتراض دور کر رہے ہیں۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ ایک اعتراض ہے کہ صفحات پر فلیگ نہیں لگے ہوئے، یہ کیا اعتراض ہے؟، جس پر جسٹس خادم حسین سومرو نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ وکیل صاحب صفحات کو فلیگ کر لیں۔ جب اعتراضات دور کر دیے گئے تو کیس اعتراضات کے ساتھ کیوں مقرر ہے؟ ہم آپ کو 7 دن کا وقت دے رہے ہیں جو اعتراضات ہیں وہ دُور کر لیں۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ ہمارے لیے پہلے بہت پریشانیاں ہیں۔ یہ آسانی تو ہو جائے۔ رجسٹرار آفس خود کنفیوژن پیدا کر رہا ہے۔ آپ کی عدالت میں پہلی بار پیش ہوئے ہیں، خالی ہاتھ نہ جائیں۔
جسٹس خادم سومرو نے کہا کہ آپ کی دونوں درخواستیں منظور کرلی ہیں، خالی ہاتھ نہیں لوٹایا ۔
Today News
اسلام آباد میں قائم غیر رجسٹرڈ نجی تعلیمی اداروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں قائم غیر رجسٹرڈ نجی تعلیمی اداروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قائم نجی اداروں کو فوری رجسٹریشن لینے کے لیے دو ماہ کی مہلت دی گئی جبکہ پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے رجسٹریشن کی تجدید میں تاخیر والے اداروں کو ون ٹائم ایمنسٹی دیتے ہوئے رینول فیس میں 30 اپریل تک توسیع دے دی ہے۔
چیئرمین ڈاکٹر غلام علی ملاح کی زیر صدارت اہم اجلاس میں غیر رجسٹرڈ اور تجدید کے منتظر نجی تعلیمی اداروں (PEIs) کے مسائل اور اسلام آباد بھر کے نجی اسکولوں میں طلبہ کے اندراج کے اعداد و شمار کی تیاری و تجزیے پر غور کیا گیا۔
اجلاس کا بنیادی مقصد ڈیٹا جمع کرنے کے نظام کو بہتر بنانا اور نجی تعلیمی اداروں میں طلبہ کے اندراج کے ریکارڈ کی درستگی اور تصدیق کو یقینی بنانا ہے۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈاکٹر غلام علی ملاح نے شفافیت کے فروغ، باخبر فیصلوں اور مؤثر ضابطہ کاری کے لیے مستند اور تصدیق شدہ ڈیٹا کی اہمیت پر زور دیا۔ اجلاس کے دوران نجی تعلیمی اداروں کے نمائندگان نے درخواست کی کہ تجدید کے معاملات میں تاخیر کے باعث عائد جرمانوں کے سلسلے میں ایک مرتبہ کی عام معافی دی جائے۔ مزید یہ کہ ایسے اداروں کو رجسٹریشن یا تجدید رجسٹریشن کی درخواستیں جمع کرانے کے لیے دو ماہ کی مہلت دی جائے۔
-
Tech2 weeks ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Entertainment2 weeks ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Tech2 weeks ago
3 Reasons The Galaxy S26 Ultra Plays It Safe (And Why It Might Work)
-
Tech2 weeks ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Entertainment4 days ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech1 week ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Entertainment2 weeks ago
Hina Afridi Gets Emotional While Talking About Her Late Mother
-
Tech2 weeks ago
Pakistan Approves Bill to Fast-Track Internet and Mobile Network Expansion