Today News
امریکی صدر کی تعریف سے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا، عطا تارڑ
واشنگٹن:
پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے واشنگٹن ڈی سی سے جاری اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ امریکا میں منعقدہ بورڈ آف پیس اجلاس کے دوران پاکستان کو نمایاں پذیرائی اور احترام حاصل ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو سراہا، جس سے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار مزید بلند ہوا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے پاکستانی قیادت کی تعریف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے باعثِ فخر ہے اور اس سے عالمی منظرنامے پر پاکستان ایک اہم اور مؤثر کھلاڑی کے طور پر سامنے آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین کے معاملے پر مؤثر سفارتی کردار ادا کیا اور مختلف عالمی فورمز، خصوصاً اقوام متحدہ سمیت دیگر کثیرالجہتی پلیٹ فارمز پر فلسطینی مؤقف کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔
بیان کے مطابق وزیراعظم نے فلسطینیوں کے حقِ خودارادیت، اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو خطے میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر قرار دیا۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکی صدر اور وزیراعظم کے درمیان مثبت روابط اور خوشگوار ملاقاتوں سے پاکستان کی سفارتی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی ہے اور ملک عالمی معاملات میں ایک اہم و متعلقہ کردار ادا کر رہا ہے۔
آخر میں کہا گیا کہ پاکستان کی موجودہ خارجہ پالیسی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور قومی قیادت کی مشترکہ کوششوں سے ملک عالمی سطح پر تنہائی سے نکل کر فعال اور مؤثر کردار کی جانب گامزن ہے۔
Today News
اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن
اسلام آباد:
رمضان المبارک کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف وفاقی دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں بڑا مشترکہ کریک ڈاؤن کیا گیا، جس میں دو ہزار سے زائد اہلکار متحرک رہے۔
حکام کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں پولیس، پاکستان رینجرز، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور انٹیلیجنس اداروں نے مشترکہ سرچ اور کومبنگ آپریشنز کیے، جبکہ مساجد کی سیکیورٹی بھی سخت رکھی گئی۔
حکام نے واضح مؤقف اختیار کیا کہ ریاستی رٹ کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور قانون کے مطابق قیام رکھنے والے افراد کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقے دینہ میں رات گئے مشترکہ کومبنگ آپریشن کے دوران 25 گھروں کی تلاشی لی گئی، 62 افراد کی چیکنگ اور 18 رہائشیوں کی مکمل پروفائلنگ کی گئی۔
اسلام آباد کے علاقے ترنول میں درجنوں مقامات کی چھان بین جبکہ اٹک میں پانچ مختلف مقامات پر بیک وقت سرچ آپریشن کیا گیا۔
چکوال میں 47 گھروں، دکانوں اور گاڑیوں کی تلاشی کے دوران 98 افراد کی دستاویزات چیک کی گئیں، جبکہ آپریشن میں لیڈی پولیس اہلکار بھی شریک رہیں۔
اس کے علاوہ مری میں بھی رمضان کے دوران نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ سرچ اور کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے اور غیر قانونی سرگرمیوں کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔
Today News
کراچی؛ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف محمود آباد میں رات گئے آپریشن
کراچی:
شہر قائد میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ضلع شرقی کے علاقے محمود آباد میں رات گئے آپریشن کیا۔
حکام کے مطابق کارروائی صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر شروع کی گئی جہاں ایک غیر قانونی عمارت کی تعمیر کی جا رہی تھی جس کے لیے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے اجازت نامہ حاصل نہیں کیا گیا تھا۔
آپریشن کے دوران ضلع شرقی پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے بھی مدد فراہم کی جبکہ بھاری مشینری کے ذریعے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی گئی۔
ڈی جی ایس بی سی اے نے واضح ہدایت دی کہ غیر قانونی تعمیرات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ اگر ادارے کے کسی افسر کی غفلت یا ملی بھگت سامنے آئی تو اس کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی بھی کی جائے گی۔
حکام کے مطابق شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
Today News
لاہور: دھند کے باعث موٹرویز بند، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
لاہور:
شدید دھند کی وجہ سے ملک کی مرکزی موٹرویز میں متعدد سیکشنز بند کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن، ایم 3 فیض پور سے سمندری، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ایم 11 لاہور سے سیالکوٹ کے حصے دھند کے باعث بند کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ موٹر ویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے کیونکہ دھند ڈرائیونگ کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ دھند میں سفر نہ کریں اور محفوظ رہیں۔
مزید کہا گیا کہ دھند کے موسم میں دن کے وقت سفر کرنا زیادہ محفوظ ہے اور بہترین سفری وقت صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہے۔ ترجمان نے شہریوں سے موٹر وے پولیس کی ہدایات پر عمل کرنے کی بھی تاکید کی ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔
-
Tech1 week ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech6 days ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
New Samsung Galaxy S26 Ultra Leak Confirms Bad Battery News
-
Tech2 weeks ago
Dan D’Agostino’s Momentum Z Monoblock Amplifiers Will Set You Back A Cool $125,000
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Stuck in the 1990s
-
Tech1 week ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Stars Land From Karachi To Lahore For Basant
-
Tech2 weeks ago
Apple iPhone 17e Release Date: Just Days Away, New Report Claims