Connect with us

Today News

امریکی طیارے کیوں گر رہے ہیں؟ ایران کی خفیہ ٹیکنالوجی نے دنیا کو چونکا دیا

Published

on


واشنگٹن/تہران: امریکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران نے امریکی جنگی طیاروں کو مار گرانے کے لیے جدید انفرا ریڈ ڈیٹیکشن ٹیکنالوجی استعمال کی، جو روایتی ریڈار سسٹمز سے پوشیدہ رہتی ہے اور جدید الیکٹرانک وار فیئر سسٹمز بھی اسے پکڑنے یا جام کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق یہ ٹیکنالوجی امریکی دفاعی نظام کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گئی ہے، کیونکہ کھربوں ڈالر کی جدید ٹیکنالوجی کے باوجود امریکا اس نظام کا مؤثر جواب دینے میں ناکام نظر آ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں امریکی جنگی طیاروں کے گرنے کے واقعات نے ٹرمپ اور امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے اس دعوے کو کمزور کر دیا ہے کہ ایران کی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔

سی این این کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اور ہیگسیتھ بارہا یہ دعویٰ کرتے رہے کہ ایران کا فضائی دفاعی نظام، بحریہ اور ریڈار نیٹ ورک تباہ ہو چکا ہے اور امریکی و اسرائیلی طیاروں کو کسی مزاحمت کا سامنا نہیں۔ تاہم حالیہ واقعات نے ان دعوؤں پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران اب تک 7 امریکی طیارے مار گرانے کا دعویٰ کر چکا ہے، جن میں ای تھری، ایف ففٹین اور ایف تھرٹی فائیو جیسے جدید طیارے شامل ہیں۔

جنوبی ایران میں ایک ایف ففٹین ایگل کے گرنے کے بعد امریکی افواج لاپتا پائلٹ کی تلاش میں مصروف ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایک پائلٹ کو بچا لیا گیا ہے جبکہ دوسرا تاحال لاپتا ہے۔

دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے ایرانی سرکاری میڈیا کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایران نے لاپتا امریکی اہلکار کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کے لیے تقریباً 66 ہزار 100 ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہ دعوے درست ثابت ہوتے ہیں تو یہ جدید جنگی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک بڑی پیش رفت سمجھی جائے گی، جومستقبل کی فضائی جنگوں کے توازن کو تبدیل کر سکتی ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ثمرخان آرکٹک مہم مکمل کرنے والی پہلی پاکستانی ایتھلیٹ بن گئیں

Published

on


پاکستان کی معروف ایڈونچر ایتھلیٹ ثمر خان نے ایک اور بڑا کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے فیل راؤن پولر چیلنج کی 300 کلومیٹر طویل برفانی مہم کامیابی سے مکمل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ثمر خان نے اس مہم کے دوران منفی درجہ حرارت، جسمانی تھکن اور ذہنی دباؤ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

یہ مشکل سفر آرکٹک کے برف پوش میدانوں میں کتوں کی سلیج کے ذریعے طے کیا جاتا ہے، جہاں شدید سردی اور سخت حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ثمر خان کے مطابق یہ سفر صرف جسمانی آزمائش نہیں بلکہ خود کو دریافت کرنے کا ایک منفرد تجربہ بھی تھا۔

انہوں نے کہا کہ آرکٹک کی خاموشی میں انہوں نے اپنی شخصیت کے ایک مضبوط پہلو کو پہچانا۔

مہم میں شرکت سے قبل ثمر خان کو ویزا حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا اور روانگی سے صرف ایک دن قبل ہی انہیں پاسپورٹ ملا، اس کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور عالمی مہم کا حصہ بن کر اسے مکمل کیا۔

ثمر خان اس سے قبل بھی کئی اعزازات اپنے نام کر چکی ہیں، جن میں بیا فو گلیشیئر پر سائیکل چلانے اور ماؤنٹ کلیمنجارو و ایلبروس جیسے پہاڑوں پر کامیاب مہمات شامل ہیں، جو انہیں پاکستان کی نمایاں ترین مہم جو شخصیات میں شامل کرتی ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

پنجاب میں آج شام سے 8 اپریل تک بارشوں اور ژالہ باری کا امکان

Published

on


پنجاب میں آج شام سے 8 اپریل تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ،  گجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، گجرات، خوشاب اور منڈی بہاؤالدین میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ 

لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں بھی بارش کا امکان ہے۔ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں مزید بارشیں متوقع ہیں۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا ہے اور عوام سے محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسمانی بجلی کے دوران کھلے مقامات تلے نہ جائیں اور کسان اپنی زرعی سرگرمیوں میں موسمی حالات کو مدنظر رکھیں۔

شمالی علاقہ جات کے سیاحوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

راولپنڈی: چھوٹے بھائی کو قتل کرانے والا شخص ساتھی سمیت گرفتار

Published

on


راولپنڈی: تھانہ دھمیال پولیس نے دو ماہ قبل اپنے چھوٹے بھائی کو قتل کروانے والے شخص کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق زیر حراست ملزم نے منصوبہ بندی کے تحت اجرتی قاتل کے ذریعے بھائی کو فائرنگ کروا کر قتل کروایا تھا۔

واقعہ کا مقدمہ ابتدائی طور پر نامعلوم شخص کے خلاف درج کیا گیا تھا تاہم پولیس نے تفتیش کے دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے مقتول کے بھائی کو شامل کر لیا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے اجرتی قاتل کے ذریعے بھائی کو قتل کروانے کا اعتراف کرلیا۔

پولیس نے تکنیکی اور انسانی انٹیلیجنس ذرائع استعمال کرتے ہوئے اجرتی قاتل کو بھی حراست میں لیا۔ ایس پی صدر انعم شیر کے مطابق زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔





Source link

Continue Reading

Trending