Connect with us

Today News

امریکی فوجی کمانڈرز ایران مخالف جنگ کو مذہبی رنگ دینے لگے، پوپ کی شدید مذمت

Published

on


پوپ لیو نے مشرق وسطیٰ جنگ کی مذمت کرتے ہوئے سیاسی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ امن کے عمل میں مشغول ہوں۔

سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں عبادت کے دوران پوپ لیو نے اگرچہ امریکا کا تذکرہ نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ذکر کیا تاہم ان کا پیغام امریکی حکام اور ٹرمپ کی طرف تھا جنہوں نے اپنی فوجی برتری پر شیخی بھگاری اور مذہب کا استعمال کرتے ہوئے جنگ کو جائز قرار دیا۔

بعد ازاں پوپ لیو نے کہا کہ بس اب انا اور دولت کی بت پرستی بہت ہوگئی۔ بہت طاقت کی نمائش ہوگئی اور بہت جنگ ہوگئی۔

امریکا کی فوجی مذہبی آزادی فاؤنڈیشن نے اعلان کیا تھا کہ اسے مسلح افواج کی مختلف شاخوں کے فوجی اہلکاروں کی طرف سے 200 سے زیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں کہا گیا کہ میرینز اور ایئر فورس کے کمانڈرز ایران کے خلاف جنگ کا جواز پیش کرنے کے لیے مذہبی انتہا پسند پر مبنی بیان بازی کا استعمال کررہے ہیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصر

Published

on


یہ فلکیات کا ایک بڑا معمہ ہے کہ کائنات نہ صرف پھیل رہی ہے بلکہ تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس کی اصل وجہ ابھی تک مکمل طور پر سمجھ میں نہیں آئی۔

کائنات کے پھیلاؤ کو سب سے پہلے ایڈوِن ہبل نے دریافت کیا کہ کہکشائیں ایک دوسرے سے دور جا رہی ہیں۔ اس مشاہدے نے بگ بینگ نظریے کو مضبوط کیا۔

1990 کی دہائی میں سائنسدانوں نے دیکھا کہ کائنات کا پھیلاؤ سست نہیں بلکہ تیز ہو رہا ہے۔
یہ دریافت اتنی اہم تھی کہ اس پر نوبل انعام بھی دیا گیا لیکن اس کی اصل وجہ کیا ہے، یہ ابھی تک ایک معمہ بنا ہوا ہے۔

اس حوالے سے سائنسدانوں نے ایک نظریہ پیش کیا جسے ڈارک انرجی کہا جاتا ہے۔ یہ ایک پراسرار توانائی ہے جو کائنات کو باہر کی طرف دھکیل رہی ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں نہیں معلوم یہ اصل میں کیا ہے یا یہ کیسے کام کرتی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

امریکا کے ساحل پر فائرنگ، متعدد افراد زخمی

Published

on


امریکی ریاست ورجینیا کے ساحل پر فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ورجینیا کے اٹلانٹک ایونیو پر ہفتے کی رات فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

امریکی میڈیا میں فائرنگ واقعے میں ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے تاحال متاثرین کی تعداد کی تصدیق نہیں کی ہے۔

دوسری جانب کسی بھی مشتبہ شخص کی شناخت بھی ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

نامور گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل، حالت تشویشناک

Published

on


بھارت کی نامور گلوکارہ آشا بھوسلے کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

92 سالہ لیجنڈری پلے بیک سنگر کو طبیعت بگڑنے پر بریچ کینڈی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اس وقت انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرِ علاج ہیں۔

آشا بھوسلے کو بھارتی موسیقی کی تاریخ کی سب سے مقبول اور بااثر آوازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ان کی علالت کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہفتے کی شام دل کا دورہ پڑنے کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت کے پیش نظر انہیں آئی سی یو میں داخل کیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ان کی حالت تشویشناک ہے۔

یاد رہے کہ آشا بھوسلے نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1943 میں محض 10 سال کی عمر میں کیا، جبکہ انہیں کلاسیکی موسیقی کی تربیت ان کے والد دینا ناتھ منگیشکر نے دی۔

اپنے طویل کیریئر کے دوران انہوں نے 20 مختلف زبانوں میں 12 ہزار سے زائد گانے ریکارڈ کیے اور ایک ہزار سے زیادہ بالی ووڈ فلموں کے لیے اپنی آواز دی۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں سات فلم فیئر ایوارڈز سمیت کئی قومی اعزازات سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
 





Source link

Continue Reading

Trending