Today News
امریکی فوج ایران کے خلاف ممکنہ طویل جنگ کی تیاری کر رہی ہے، خبرایجنسی
غیرملکی خبرایجنسی نے رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر ایران کے خلاف ہفتوں پر محیط ممکنہ طویل جنگ کی تیاری کر رہی ہے جو دونوں ممالک کے درمیان ماضی کے مقابلے میں بدترین کشیدگی کا باعث ہوسکتی ہے۔
رائٹرز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عہدیداروں نے اس منصوبے کی حساسیت کے پیش نظر شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط بتایا کہ امریکی فوج تیاریوں میں مصروف ہے اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملے کا حکم دیا جاتا ہے تو اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
عہدیداروں نے اس اقدام کو ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارت کاری کے عمل کو خطرات قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت جاری منصوبہ بندی زیادہ پیچیدہ ہے اور ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس مہم میں امریکی فوج صرف ایرانی جوہری تنصیبات ہی نہیں بلکہ ایرانی ریاست اور سلامتی کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنا سکتی ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے مخصوص تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کیا۔
مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ امریکا کو ایران کے جوابی حملے کا خدشہ ہے اور اس کے نتیجے میں وقت کے ساتھ ساتھ دونوں جانب سے جوابی حملوں اور انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ایران پر حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق سوال وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی سے کیا گیا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی مسئلہ پر مختلف پہلوؤں پر خیالات سنتے ہیں لیکن حتمی فیصلہ اس بنیاد پر کرتےہیں کہ ہمارے ملک اور قومی سلامتی کے لیے کیا بہترین ہے۔
دوسری جانب پینٹاگون نے اس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا ہے تاہم امریکا نے گزشتہ برس دو ایئرکرافٹ کیریئرز بھیج دیے تھے جب جون میں ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کیے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماہرین کا خیال ہے امریکی فوج کو ایران کے خلاف اس طرح کے آپریشن سے کہیں زیادہ خطرات کا سامنا ہوگا کیونکہ ایران کے پاس میزائل کا وسیع ذخیرہ موجود ہے اور ایران کے جوابی حملوں میں خطے کا تنازع وسیع ہونے کا خدشہ ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو مسلسل حملوں کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں اور جوہری پروگرام ختم کرنے کے لیے بمباری کی دھمکی بھی دی تھی اور جمعرات کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا تھا سفارتی حل کے برعکس اقدام انتہائی دلخراش ہوگا۔
ادھر ایرانی پاسداران انقلاب نے بھی خبردار کیا ہے کہ ایرانی سرزمین پر حملوں کی صورت میں وہ امریکا کے کسی بھی فوجی مرکز پر حملہ کرسکتے ہیں۔
امریکا کے فوجی بیسز پورے مشرق وسطیٰ میں بشمول اردن، کویت، سعودی عرب، قطر، بحرین، متحدہ عرب امارات اور ترکیے میں موجود ہیں۔
خیال رہے کہ ایران اور امریکا عمان کی ثالثی میں منگل کو جنیوا میں مذاکرات کریں گے جہاں امریکی نمائندہ اسٹیو ویٹکوف اور جیرڈ کشنر شریک ہوں گے۔
Source link
Today News
پاکستان کرکٹ ٹیم کا پوسٹ مارٹم کیا جائے، شائقین کا مطالبہ
ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے ہاتھوں عبرت ناک شکست پر عوام ٹیم پر برس پڑے اور مطالبہ کیا کہ ٹیم کا پوسٹ مارٹم کیا جائے۔
ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ اے میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد کرکٹ مداحوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے لیکن اس طرح کی شکست ناقابل قبول ہے، اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا پوسٹ مارٹم کیا جائے، ہمارے کھلاڑی دباؤ برداشت نہیں کر سکے۔
شائقین کہا کہ اب پاکستان کرکٹ ٹیم میں صفائی کا وقت آگیا ہے، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم سے فارغ کیا جائے، انجری کے شکار فاسٹ بولر نے قیمتی رنز دے کر بھارت کی فتح کی بنیاد رکھی اور اسپنرز بھی اپنا کردار ادا نہیں کر سکے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے مداحوں نے کہا کہ بیٹنگ لائن نے بہت نا امید کیا، اوپنرز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب کے ساتھ بابراعظم بھی امیدوں کا مرکز تھے، شاداب خان بھی امیدوں پر پورا نہیں اترے اور وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں بری طرح سے ناکام رہے۔
انہوں نے کہا کہ بولرز کی ذمہ داری بیٹرز نے ادا کی اور بیٹرز نے بولرز کا کردار ادا کیا۔
شائقین نے بتایا کہ فخر زمان کو تینوں میچز میں کھیلنے کا موقع نہ دینا حیران کن ہے، بھارتی کرکٹ ٹیم نے پروفیشنل انداز میں کھیل کر فتح حاصل کی۔
کرکٹ کے مداحوں کا کہنا تھا کہ سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنانے کے آخری گروپ میچ میں پاکستان کو نمیبیا کی کمزور ٹیم کے خلاف بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ میدان میں اترنا پڑے گا، ایسا نہ ہو کہ شکست قومی کرکٹ ٹیم کا مقدر بنے۔
Source link
Today News
باجوڑ میں فائرنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او شہید
پشاور:
باجوڑ میں ملزمان کی فائرنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او شہید ہوگئے جنہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ایس ایچ او گل مانو دین باجوڑ میں گزشتہ رات تحصیل واڑہ ماموند کے پولیس اسٹیشن پر فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے تھے، شہید کی نماز جنازہ آبائی گاؤں لغڑئی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔
باجوڑ میں 2009ء کے آپریشن کے دوران شہید ایڈیشنل ایس ایچ او گل مانو دین کے والد جمعہ دین بھی نختر چیک پوسٹ پر راکٹ حملے میں شہد ہوئے تھے۔
ایڈیشنل ایس ایچ او گل مانو دین شہید نے سوگواروں میں بیٹا عبد الرشید، بھائی تاج محمد، اسرار اور نیاز محمد کو چھوڑا ہے۔
Today News
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:پاکستان کے سات کھلاڑی مل کر 20 رنز بھی نہ بناسکے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں بھارت کے بولرز نے پاکستانی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے۔ سات بلے باز 20 رنز بھی اسکور نہ کر سکے۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے سات بیٹرز نے مجموعی طور پر 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
صائم ایوب 6، بابر اعظم 5، کپتان سلمان آغا 4، محمد نواز 4، عثمان طارق، ابرار احمد اور صاحبزادہ فرحان 0 صفر پر آؤٹ ہوئے۔
واضح رہے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں پاکستان کو بھارت کے خلاف 61 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
-
Tech2 weeks ago
New Manhattan 4K Streaming Box Brings Freely And TiVo OS To Any UK TV
-
Sports2 weeks ago
‘Not an ideal situation’: Cricketers, politicians react to Pakistan boycotting India match in T20 World Cup
-
Tech1 week ago
Dan D’Agostino’s Momentum Z Monoblock Amplifiers Will Set You Back A Cool $125,000
-
Tech1 week ago
New Samsung Galaxy S26 Ultra Leak Confirms Bad Battery News
-
Sports2 weeks ago
Unbeaten India defeat Pakistan to reach U-19 World Cup semis
-
Magazines1 week ago
Story time: Stuck in the 1990s
-
Tech2 days ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech5 days ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features