Connect with us

Today News

امریکی فوج کو ایسا تھپڑ پڑ سکتا ہے کہ وہ اٹھنے کے بھی قابل نہ رہ سکے؛ خامنہ ای

Published

on


ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکا کو سخت لہجے میں خبردار کیا ہے کہ ایران کو ترنوالہ سمجھنے کی غلطی نہ کرے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ دنیا کی سب سے طاقتور سمجھی جانے والی امریکی فوج کو بھی ایسا کاری وار لگ سکتا ہے کہ وہ دوبارہ سنبھل نہ سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھول ہے کہ وہ ایران کو کبھی ختم کر سکیں گے۔ گزشتہ 47 برسوں میں اس مقصد میں ناکامی خود اس بات کا ثبوت ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی بحری بیڑے پر طنز کرتے ہوئے مزید کہا کہ طیارہ بردار جہاز خود خطرناک نہیں ہوتا بلکہ اصل خطرہ وہ ہتھیار ہوتا ہے جو ایسے جہاز کو سمندر کی تہہ میں پہنچا دے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکی صدر بار بار اپنی فوج کو دنیا کی مضبوط ترین فوج قرار دیتے ہیں مگر تاریخ گواہ ہے کہ طاقت کے زعم میں مبتلا افواج کو بھی بعض اوقات ایسا تھپڑ پڑتا ہے جو انہیں اٹھنے کے قابل نہیں چھوڑتا۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ امریکا گزشتہ کئی دہائیوں میں ایران کو ختم کرنے میں ناکام رہا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ میں بھی یہی کہتا ہوں کہ آپ آئندہ بھی ایران کو ختم نہیں کرسکیں گے۔

انھوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ حالیہ ایران مخالف فسادات عام نوعیت کے نہیں تھے بلکہ ان میں ٹرمپ ذاتی طور پر ملوث رہے تاہم اس کے باوجود ایرانی قوم نے دباؤ کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے۔

جنیوا میں جاری امریکا کے ساتھ ہونے والے جوہری مذاکرات کے حوالے سے خامنہ ای نے واضح کیا کہ مذاکرات کے نتائج کو پہلے سے طے کرنا غلط اور حماقت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران تعمیری نیت کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے مگر دفاعی صلاحیتوں یا دباؤ کے تحت کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

آیت اللہ خامنہ ای نے زور دیا کہ ایران کی جوہری سرگرمیاں پُرامن مقاصد کے لیے ہیں اور ان کا تعلق جنگ و جدل سے نہیں بلکہ توانائی، زراعت اور صحت جیسے شعبوں سے ہے۔

ایرانی لیڈر خامنہ ای نے مزید کہا کہ جوہری صلاحیت ایرانی عوام کا حق ہے اور امریکا کو اس پر اعتراض کا کوئی جواز نہیں۔

یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کا پہلا دور رواں ماہ 6 فروری کو مسقط میں ہوا تھا جسے ابتدائی طور پر مثبت قرار دیا گیا تھا اور دوسرا دور جنیوا میں جاری ہے۔

 

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام، شرکاء کا ملک گیر مطالعاتی دورہ

Published

on


آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام میں شرکاء بلوچستان سے آزاد جموں و کشمیر تک ملک گیر مطالعاتی دورے پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کی تربیت اور قومی شعور کیلئے آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام ملک بھر میں جاری ہے۔ آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام کے تحت شرکاء کو گوادر بندرگاہ اور پاک بحریہ کے جہازوں کا دورہ کرایا گیا۔

پاک بحریہ کے افسران نے جہازوں کی دفاعی صلاحیتوں اور سمندری سرحدوں کے تحفظ پر شرکاء کو آگاہ کیا۔ آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ کے طلباء نے فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان (نارتھ) ہیڈکوارٹرز (کوئٹہ) کا دورہ بھی کیا۔

شرکاء کو بلوچستان کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور سماجی بہبود کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر طلباء کا کہنا تھا کہ ایف سی، بلوچستان کی ذمہ داریوں اور سرحدی سیکیورٹی کے حوالے سے تسلی بخش اور تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

انٹرن شپ پروگرام کے تحت طلباء اور مقامی صحافیوں کیلئے ایس ٹی سی ڈونگی کوٹلی آزاد کشمیر کے خصوصی دورہ کا انعقاد بھی کیا گیا۔ شرکاء کو عسکری آلات کی نمائش، جدید آپریشنل مشقوں اور براہِ راست فائر کی مشق کا عملی تجربہ فراہم کیا گیا۔





Source link

Continue Reading

Today News

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ پاکستانی ٹیم سپر 8 مرحلے کے میچز کون کونسی ٹیموں سے کب کھیلے گی؟

Published

on



آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں نمیبیا کو 102 رنز سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔

سپر 8 مرحلے میں پاکستان کو سخت مقابلوں کا سامنا ہوگا جہاں اس کا پہلا میچ 21 فروری کو نیوزی لینڈ  کے خلاف ہوگا۔ دوسرا میچ 24 فروری کو انگلینڈ سے کھیلا جائے گا جبکہ 28 فروری کو پاکستان کا ٹاکرا سری لنکا سے ہوگا۔

یہ تمام ٹیمیں سپر 8 کے اسی گروپ میں شامل ہیں جس کے باعث مقابلہ انتہائی سنسنی خیز ہونے کی توقع ہے۔ سپر 8 کے پہلے گروپ میں بھارت، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے تمام ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے متوقع ہیں جبکہ شائقین کرکٹ کی نظریں پاکستان کی کارکردگی پر مرکوز ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

رمضان المبارک کے دوران گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری

Published

on



سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے رمضان المبارک 1447 ہجری کے دوران صارفین کو سحر اور افطار کے اوقات میں گیس کی بہتر فراہمی یقینی بنانے کے لیے خصوصی شیڈول جاری کر دیا ہے۔

ایس ایس جی سی کے اعلامیے کے مطابق رمضان کے دوران روزانہ صبح 3:00 بجے (سحری سے قبل) سے رات 10:30 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رکھی جائے گی تاکہ صارفین سحری اور افطاری کے پکوانوں کی تیاری بلا تعطل کر سکیں۔

سوئی سدرن نے اپنے صارفین کو رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ مقدس مہینے میں گیس کا پریشر بہتر سطح پر برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں گیس کے ذخائر میں ہر سال تقریباً 10 فیصد تک کمی کے باعث گیس کی مجموعی رسد متاثر ہو رہی ہے، تاہم حکومت پاکستان کی جانب سے رمضان المبارک کے پیش نظر اضافی گیس کی فراہمی ممکن بنائی گئی ہے، جس سے ضرورت کے مطابق استعمال میں لایا جائے گا۔

ایس ایس جی سی نے واضح کیا ہے کہ مقررہ اوقات کے دوران اگر کسی صارف کو کم پریشر یا گیس کی بندش کی شکایت ہو تو وہ فوری طور پر 1199 ہیلپ لائن، موبائل ایپ یا قریبی کسٹمر فیسلٹیشن سینٹر سے رابطہ کرے اور ادارے کا عملہ شکایات کے ازالے کے لیے 24 گھنٹے متحرک رہے گا۔

سوئی سدرن نے صارفین پر زور دیا ہے کہ سحری اور افطاری کے اوقات میں لاکھوں چولہوں کے بیک وقت استعمال کے باعث گیس کا دباؤ متاثر ہو سکتا ہے، اس لیے گیس کا ذمہ دارانہ استعمال یقینی بنایا جائے اور بلا ضرورت چولہا جلتا نہ چھوڑا جائے تاکہ تمام صارفین کو ان کی ضرورت کے مطابق گیس میسر آ سکے۔

اعلامیے میں گیس کمپریسر کے غیر قانونی استعمال کو غیراخلاقی اور قابل سزا عمل قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسے اقدامات سے دیگر صارفین متاثر ہوتے ہیں۔



Source link

Continue Reading

Trending