Connect with us

Today News

امریک عوام سے کوئی دشمنی نہیں، ایرانی صدر کا امریکی عوام کے نام خط

Published

on



تہران:

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی عوام کے نام ایک کھلا خط لکھتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران کی امریکی عوام سے کوئی دشمنی نہیں اور نہ ہی ایران ان کے لیے خطرہ ہے۔

ایرانی صدر نے اپنے خط میں کہا کہ ایران کو ایک خطرے کے طور پر پیش کرنا نہ صرف موجودہ حقائق کے منافی ہے بلکہ تاریخی تناظر میں بھی درست نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے اہم انفرااسٹرکچر پر حملے دراصل ملک کو نشانہ بنانے کے مترادف ہیں جن کے اثرات خطے سے باہر تک محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے حالیہ حملوں کا جواب عزم اور حوصلے کے ساتھ دیا اور اپنی خودمختاری کے دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

صدر پزشکیان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران میں واشنگٹن کے حوالے سے عدم اعتماد کی کئی وجوہات ہیں، جن میں غیر ملکی مداخلت اور غیر انسانی پابندیاں شامل ہیں۔ انہوں نے 1953 کی فوجی بغاوت کو اس عدم اعتماد کی بنیادی وجہ قرار دیا۔

ایرانی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ حقائق کو درست تناظر میں دیکھا جائے اور عوامی سطح پر بہتر تعلقات کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی، شہر میں پولیس مقابلے، دو زخمیوں سمیت 3 ملزمان گرفتار

Published

on



کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں دو زخمی بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق پیرآباد کے علاقے بنارس ندی کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، جس کی شناخت محمد اکرم کے نام سے ہوئی۔

زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری کارروائی کورنگی کے لنک روڈ جی پی او چوک کے قریب کی گئی جہاں پولیس مقابلے میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کی شناخت انس اور بلال حسین کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینے گئے 6 موبائل فونز اور ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

انڈونیشیا کے قریب 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی کا الرٹ جاری

Published

on


انڈونیشیا کے قریب مولوکا سمندر میں 7.8 شدت کا طاقتور زلزلہ آنے کے بعد سونامی کا الرٹ جاری کر دیا گیا، جس سے پورے خطے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

امریکی جیولاجیکل محکمے کے مطابق زلزلہ شمالی مولوکا سمندر میں ٹرنیٹ کے قریب آیا، جس کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

امریکی سونامی وارننگ سسٹم نے خبردار کیا ہے کہ زلزلے کے مرکز سے 1000 کلومیٹر کے دائرے میں واقع ساحلی علاقوں جن میں فلپائن اور ملیشیا بھی شامل ہیں، میں خطرناک سونامی لہریں پیدا ہو سکتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز ٹرنیٹ شہر سے تقریباً 120 کلومیٹر دور واقع تھا، جہاں دو لاکھ سے زائد افراد آباد ہیں۔ حکام نے ممکنہ خطرے کے پیش نظر ساحلی آبادی کو الرٹ رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایران کی اسرائیل پر میزائل حملوں کی تازہ لہر، تل ابیب سمیت کئی شہروں میں دھماکے

Published

on



TEL AVIV:

ایران کی جانب سے اسرائیل کے مختلف شہروں پر میزائل حملوں کی تازہ لہر کے نتیجے میں تل ابیب سمیت متعدد شہروں میں دھماکوں اور نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایک میزائل نے بنی براک کو نشانہ بنایا، جبکہ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ شمالی علاقے گالیلی میں بھی دو راکٹ گرے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق تل ابیب، رامت گان اور بنی براک میں میزائلوں کے ملبے گرنے سے متعدد مقامات پر نقصان ہوا، جبکہ صرف تل ابیب میں 11 مختلف جگہوں پر میزائلوں کے ٹکڑے گرے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق بنی براک کے مشرقی علاقے میں کم از کم 3 افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

حملوں کے بعد متعلقہ علاقوں میں ایمرجنسی سروسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ صورتحال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending