Connect with us

Today News

انسانوں میں کینسر کے علاج کی کلید بلیوں میں چھُپی ہوسکتی ہے

Published

on


بلیوں میں پائے جانے والے کچھ حیاتیاتی نظام اور بیماریوں کے خلاف قدرتی مزاحمت انسانوں میں کینسر کے علاج کی نئی راہیں کھول سکتی ہے۔

بلیوں میں ایک وائرس پایا جاتا ہے جسے FIV) Feline Immunodeficiency Virus) کہتے ہیں، جو انسانی ایچ آئی وی سے ملتا جلتا ہے۔ چونکہ دونوں وائرس مدافعتی نظام پر حملہ کرتے ہیں، اس لیے سائنس دان بلیوں پر ہونے والی تحقیق سے قوتِ مدافعت کے ردِعمل کو بہتر طور پر سمجھ رہے ہیں۔

اسی طرح سائنسدان امیونوتھراپی کے نئے طریقے دریافت بھی کر سکتے ہیں۔ یہ تحقیق کینسر کے علاج میں مدافعتی خلیوں کو مضبوط یا ہدفی بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔

دوسری جانب بلیوں میں کئی ایسے کینسر قدرتی طور پر پیدا ہوتے ہیں جو انسانوں میں پائے جانے والے کینسر سے بہت ملتے جلتے ہیں جیسے لیمفوما اور چھاتی کا کینسر۔ کیونکہ یہ کینسر قدرتی ماحول میں بنتے ہیں اس لیے ادویات کے حقیقی اثرات جانچنے میں مدد ملتی ہے اور نئی تھراپیوں کی آزمائش زیادہ حقیقت پسندانہ ہوتی ہے۔

انسان اور بلی کے جینوم میں کئی حیاتیاتی راستے بھی مشترک ہیں، خاص طور پر سیل گروتھ کنٹرول، ڈی این اے مرمت کے نظام اور ٹیومر کے پھیلاؤ کا عمل۔

یہی وجہ ہے کہ سرطان شناسی ایک ابھرتا ہوا شعبہ ہے جس میں جانوروں اور انسانوں میں کینسر کا مشترکہ مطالعہ کیا جاتا ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

بابر اعظم کی وجہ سے کوچ کی پوسٹ سے استعفا دینا پڑا، سابق کپتان کا بڑا انکشاف

Published

on



سابق کپتان محمد یوسف نے انکشاف کیا کہ انھیں بابر اعظم کی وجہ سے کوچ کی پوسٹ سے استعفا دینا پڑا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ میرا استعفا ابتدائی طور پر قبول نہیں کیا گیا لیکن تیسری بار استعفا منظور ہوگیا۔

محمد یوسف نے انکشاف کیا کہ جب بابر فارم میں نہیں تھے تو میں نے کہا کہ ان کی بیٹنگ تکنیک خراب ہو چکی ہے، وہ تین سال سے مستقل رنز نہیں بنا پا رہے تھے۔

سابق کپتان نے بتایا میں نے کہا کہ بابر اعظم کو آرام دیں، اکیڈمی میں تکنیک پر کام کیا گیا تو فارم واپس آ جائے گی، اس پر سب میرے خلاف ہوگئے، آخرکار میں نے کہا کہ استعفا دے دیتا ہوں آپ جو کرنا چاہتے ہیں وہ کر لیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست پر بھی محمد یوسف نے کرکٹ میں سیاسی مداخلت کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ صورتحال کو ملکی کرکٹ کی تاریخ کا سیاہ ترین دور قرار دیا تھا۔

محمد یوسف کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے اور ضروری ہے کہ نااہل افراد کو نہ صرف عہدوں سے بلکہ ٹیم سے بھی ہٹایا جائے۔

انکا کہنا تھا کہ جب تک کرکٹ سے سیاسی اثر و رسوخ اور ذاتی مفادات کا مکمل خاتمہ نہیں ہوگا، اس وقت تک وہ مضبوط ٹیم تشکیل نہیں دی جا سکتی جو ماضی میں پاکستان کا وقار ہوا کرتی تھی۔



Source link

Continue Reading

Today News

وزیراعظم سے امریکی وزیر خارجہ کی اہم ملاقات، انسداد دہشتگردی اور سرمایہ کاری پر گفتگو

Published

on


وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واشنگٹن  میں اہم ملاقات کی ہے۔

مارکو روبیو کی جانب سے سوشل میڈیا پر ملاقات کی تصویر بھی جاری کی گئی۔ امریکی حکام کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر خارجہ روبیو نے غزہ کے لیے صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کی مسلسل حمایت اور بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں بانی رکن کے طور پر شرکت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

علاوہ ازیں انہوں نے 31 جنوری کو بلوچستان میں ہونے والے حملوں اور 6 فروری کو اسلام آباد میں ہونے والے بم دھماکے پر تعزیت کا اظہار بھی کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جاری شراکت داری کی اہمیت کو دہرایا۔

اعلامیے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے واشنگٹن میں منعقدہ حالیہ کریٹیکل منرلز وزارتی اجلاس میں پاکستان کی شرکت کا خیر مقدم کیا۔

ملاقات میں اہم معدنیات اور توانائی کے شعبے کی ترقی کے ساتھ ساتھ امریکی کمپنیوں کے لیے تجارتی سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔





Source link

Continue Reading

Today News

انسانی اسمگلنگ کا اہم کارندہ گرفتار

Published

on


انسانی اسمگلنگ میں ملوث عالمی گینگ کا اہم کارندگہ گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم کا نام ثاقب ججہ ہے جسے سیکورٹی حکام نے گوجرانوالہ سے گرفتار کیا۔

سیکورٹی ترجمان کے مطابق ملزم سکیورٹی اداروں سے بچنے کیلئے غیرقانونی طور پر ایران بھاگ گیا تھا۔

اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ملزم اس سے قبل ہزاروں افراد سے لاکھوں ہتھیا کر کو جعلی دستاویزات پر دوسرے ملک بھیجوا چکا ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending