Today News
انسانیت کی بقاء کیلئے ساکنان ارض کا ضمیر زندہ رہنا ضروری ہے، مریم نواز
لاہور:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یوم ضمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ 7 دہائیوں سے عالمی ضمیر پر مسلسل دستک دے رہا ہے، غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی بیچارگی عالمی یوم ضمیر منانے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔
اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ جنگوں کے خاتمے اور پائیدار امن کے لئے ہر ملک و قوم کو اپنے ضمیر کی آواز سننا ہوگی۔ اقوام متحدہ کا عالمی یوم ضمیر ہمیں سوچنے کی دعوت دیتا ہے، یہ دن ہمیں بنیادی آزادی کے احترام کے آفاقی اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی یاد دلاتا ہے۔
مریم نوازشریف نے کہا کہ انسانی فلاح وبہبود کیلئے ہمدردی کا احساس ضمیر میں برقرار رہنا ضروری ہے۔ 2026 کے لئے عالمی یوم ضمیر کا تھیم بہتر مستقبل کیلئے ہوش مندانہ فیصلے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےکہا کہ انسانیت کی بقاء کیلئے ساکنان ارض کا ضمیر زندہ رہنا ضروری ہے۔ انسانی ضرورتوں کے درمیان ضمیرکے احساس کو برقرار رکھنا ہی انسانیت ہے۔
Today News
کیا جنگ رکنے والی ہے؟ امریکا اور ایران کے درمیان 45 روزہ سیز فائر پر بڑی پیشرفت
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا، ایران اور علاقائی ثالثوں کے ایک گروپ کے درمیان ممکنہ جنگ بندی سے متعلق اہم بات چیت جاری ہے، جس کے تحت 45 روزہ سیز فائر پر غور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ مجوزہ جنگ بندی دو مرحلوں پر مشتمل ہوگی، پہلے مرحلے میں 45 دن کی عارضی جنگ بندی کی جائے گی، جس کے دوران فریقین کے درمیان جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے مذاکرات جاری رہیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس عرصے میں اعتماد سازی کے اقدامات بھی زیر غور آئیں گے تاکہ کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔
دوسرے مرحلے میں جنگ کے مکمل خاتمے کے لیے ایک باضابطہ معاہدہ طے پانے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔ اگر مذاکرات کو مزید وقت درکار ہوا تو اس عارضی جنگ بندی میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں کے اندر کسی بڑے یا حتمی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات کم ہیں، تاہم یہ کوشش جنگ میں مزید شدت کو روکنے کا ایک اہم اور ممکنہ طور پر آخری موقع تصور کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ خارجہ نے اس رپورٹ پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا، جس کے باعث صورتحال میں غیر یقینی برقرار ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ جنگ بندی کامیاب ہو جاتی ہے تو یہ خطے میں جاری کشیدگی کم کرنے اور بڑے پیمانے پر تصادم کو روکنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
Today News
اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 ملزمان گرفتار
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 7 آپریشنز کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 8 کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 220.98 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
سی پیک روڈ پنجگور کے قریب ایک گاڑی سے 138 کلوگرام آئس، 29 کلوگرام ہیروئن اور 9 کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
اسلام آباد میں کھنہ پل کے قریب گاڑی سے 8.4 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جہاں ملزم کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا گیا۔
لاہور کے بند روڈ پر موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان کے قبضے سے 5 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی، جبکہ اشرف شہید پوسٹ کے قریب مزید 2 ملزمان سے 520 گرام ہیروئن برآمد کر کے گرفتار کر لیا گیا۔
پشاور میں یونیورسٹی کے قریب ایک ملزم سے 1 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ راولپنڈی میں ایئرپورٹ روڈ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 50 گرام آئس اور 10 گرام کوکین برآمد کی گئی۔ چاغی کے علاقے کلی رسول بخش کے قریب جھاڑیوں سے 30 کلوگرام افیون بھی برآمد کی گئی۔
اے این ایف حکام کے مطابق تمام کارروائیوں کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Today News
پاکستان اور مصر ایران اور امریکا کے درمیان رابطے بحال رکھے ہوئے ہیں، میڈیا رپورٹس
غیرملکی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان اور مصر نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطے بحال رکھے ہوئے ہیں اور رپورٹس میں ترکیے کا نام بھی لیا جا رہا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارہ (سی این این) نے پاکستانی سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ‘پاکستان اور مصر ان ممالک میں شامل ہیں جو امریکا اور ایران کے حکام کے درمیان رابطے کا ذریعہ بن رہے ہیں’۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے نئی ڈیڈ لائن کے ساتھ دھمکی دی کہ اس سے پہلے کہ امریکا ایرانی توانائی کے مراکز کو نشانہ بنانا شروع کرے، آبنائے ہرمز کھول دیں۔
قبل ازیں پاکستان کے دفترخارجہ کی جانب سے ہفتے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اس دوران انہوں نے خطے میں کشیدگی میں کمی لانے کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا اور مسائل کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو مختلف میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے متضاد بیانات دیے جہاں انہوں نے ایک طرف ایران میں تیل کو قبضے میں لینے اور سب کچھ اڑانے کی بات کی وہی دوسری جانب انہوں نے کہا کہ امریکا ان لوگوں کو استثنیٰ دے گا جو ایران کے ساتھ بات کرنا چاہتےہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ ایک طرف تو سب کچھ اڑانے کی بات کر رہے ہیں اور دوسری جانب مذاکرات کا عندیہ دے رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے قریبی مشیر جیرڈ کشنر اور اسٹیو ویٹکوف ایرانی مذاکرات کاروں سے بات کر رہے ہیں۔
الجزیرہ نے مزید بتایا کہ متعدد رپورٹس میں بتایا گیا کہ مصر، پاکستان اور ترکیے مذاکرات کار ہیں لیکن ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اسٹیو ویٹکوف اور جیرڈ کشنر براہ راست ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے پیغام رسانی کے ذریعے بات کر رہے ہیں،
مزید بتایا گیا کہ اس خبر کی تصدیق نہیں ہے لیکن ٹرمپ کہہ رہے ہیں ان کے قریبی مذاکرات کار جیرڈ کشنر اور اسٹیو ویٹکوف مذاکرات کے لیے ایرانی نمائندے کے ساتھ قریبی طور پر بات کر رہے ہیں۔
Source link
-
Sports2 weeks ago
Sinner powers past Michelsen to reach Miami quarter-finals
-
Today News2 weeks ago
ایران کے کلسٹر میزائلوں سے اسرائیل پر تازہ حملے، صہیونی دفاعی نظام ناکام رہا
-
Sports1 week ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Today News2 weeks ago
یوم پاکستان اور اس کے تقاضے
-
Magazines1 week ago
The secret life of insects in the urban world
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s hockey World Cup qualification is a small step, but there is a long way to go
-
Today News2 weeks ago
ایم کیو ایم کے دو سابق گورنرز
-
Sports1 week ago
Sabalenka and Rybakina to clash again in Miami semi-final