Connect with us

Today News

انسٹاگرام کا چیٹس میں موجود اہم سہولت ختم کرنے کا اعلان

Published

on



ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام کی چیٹس میں موجود اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن (E2EE) کی سہولت ختم کرنے جا رہا ہے۔ یہ فیصلہ 8 مئی 2026 سے نافذ العمل ہوگا، جس سے وہ صارفین متاثر ہوں گے جو اس فیچر کو اپنی نجی گفتگو کے تحفظ کے لیے استعمال کرتے تھے۔

میٹا نے پہلی بار 2021 میں انسٹاگرام کے ڈائریکٹ میسجز کے لیے E2EE کی آزمائش شروع کی تھی، جو دراصل صارفین کی پرائیویسی بہتر بنانے کی ایک بڑی کوشش کا حصہ تھی۔ یہ فیچر ہر جگہ اور ہر اکاؤنٹ میں خودکار طور پر فعال نہیں تھا اور صرف چند علاقوں میں دستیاب تھا۔ اس کا مقصد یہ تھا کہ پیغامات کو صرف وہی لوگ پڑھ سکیں جو آپس میں گفتگو کر رہے ہوں۔

اب کمپنی نے صارفین کو ہدایت دی ہے کہ اگر وہ اپنی چیٹس یا میڈیا محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو اس تاریخ سے پہلے انہیں ڈاؤن لوڈ کر لیں، کیونکہ اس کے بعد یہ سہولت ختم کر دی جائے گی۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دیگر پلیٹ فارمز بھی اسی طرح کے فیصلے کر رہے ہیں۔ اس کی ایک مثال ٹِک ٹاک ہے جس نے حال ہی میں کہا ہے کہ وہ اپنے ڈائریکٹ میسجز میں E2EE متعارف نہیں کروائے گا اور اس کی وجہ صارفین کی حفاظت سے متعلق خدشات بتائی گئی ہے۔

انسٹاگرام پر انکرپشن ختم کرنے کا فیصلہ دراصل پرائیویسی کے حامیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان جاری بحث کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔ ایک طرف لوگ محفوظ اور خفیہ رابطے چاہتے ہیں، جبکہ دوسری طرف حکام چاہتے ہیں کہ تحقیقات کے دوران ڈیٹا تک رسائی ممکن ہو، خاص طور پر غیر قانونی سرگرمیوں کے معاملات میں۔

اسی سلسلے میں یورپین کیمشن بھی جلد انکرپشن سے متعلق ایک روڈ میپ پیش کرنے والی ہے، جس میں ایسے حل تلاش کیے جائیں گے جن سے قانونی تحقیقات کے لیے ڈیٹا تک رسائی ممکن ہو سکے، جبکہ سائبر سیکیورٹی اور بنیادی حقوق بھی محفوظ رہیں۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

جس ملک کی سرزمین سے خارگ پر حملہ ہوا اسے نشانہ بنائیں گے، ایران کا اعلان

Published

on


تہران: ایران نے اپنے اہم تیل برآمدی مرکز خارگ آئل ٹرمینل پر کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں سخت اور فیصلہ کن ردعمل دینے کا انتباہ جاری کیا ہے۔

ایرانی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر امریکا کسی ملک کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے خارگ جزیرے پر حملہ کرتا ہے تو ایران اس ملک کی تیل اور گیس تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران جب بھی کسی معاملے پر وارننگ دیتا ہے تو اس پر عمل بھی کرتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پڑوسی ممالک کو محتاط رہنا چاہیے اور کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کرنا چاہیے جس سے ان کی سرزمین ایران کے خلاف استعمال ہو۔

ایرانی ترجمان نے واضح کیا کہ اگر کسی ملک نے امریکا کو خارگ جزیرے پر حملے کے لیے اپنی زمین استعمال کرنے کی اجازت دی تو ایران کے ردعمل میں اس کے توانائی کے مراکز خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک روز قبل ایران کے خارگ جزیرے کو ممکنہ ہدف بنانے کا اشارہ دیا تھا۔

یاد رہے کہ خارگ جزیرہ ایران کے ساحل سے تقریباً 15 ناٹیکل میل کے فاصلے پر واقع ہے اور اسے ملک کا سب سے بڑا تیل برآمدی مرکز سمجھا جاتا ہے۔ اندازوں کے مطابق ایران کی تقریباً 90 فیصد خام تیل کی برآمدات اسی جزیرے کے ذریعے ہوتی ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی میں بلوچستان لبریشن آرمی کے خلاف سی ٹی ڈی کی بڑی کامیابی

Published

on


شاہ لطیف ٹاؤن ملیر میں 17 فروری کو ہلاک دہشت گرد بی ایل اے کا اہم کمانڈر نکلا۔

تفصیلات کے مطابق 17 فروری کے آپریشن میں سی ٹی ڈی نے پہلے سے گرفتار دہشت گردوں سے حاصل معلومات پر مشتبہ ٹھکانے کا محاصرہ کیا، دوران آپریشن دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، چار انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

حکام سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں میں سے تین کی فوری شناخت ہو گئی، چوتھا دہشت گرد نامعلوم رہا، بعدازاں انٹیلی جنس تحقیق کے بعد ہلاک دہشت گرد کی شناخت کر لی گئی۔

ہلاک دہشت گرد کالعدم بی ایل اے کے الفتح اسکواڈ کا اہم کمانڈر سہیل بلوچ عرف “گرک” تھا۔ سہیل بلوچ عرف گرک فتنہ الہندوستان کا بدنام دہشت گرد تھا۔ سہیل بلوچ پہلے بلوچ لبریشن فرنٹ سے وابستہ رہا، 2022 میں بی ایل اے میں شامل ہوا اور اہم کمانڈر کے طور پر سرگرم رہا۔

دہشت گرد سہیل بلوچ متعدد بڑی دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔ دہشت گردوں کی رابطہ کاری اور اسلحہ و لاجسٹک معاونت فراہم کرنا بھی سہیل بلوچ کی ذمہ داریوں میں شامل تھا۔

خضدار میں ڈپٹی کمشنر پنجگور زاکر بلوچ کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی دہشت گرد سہیل بلوچ ملوث تھا۔ بی ایل اے کمانڈر سہیل بلوچ مختلف دہشت گرد حملوں میں 50 سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔

سہیل بلوچ بولان ایریا میں الفتح اسکواڈ کا کمانڈر تھا، رحمان گل، ملا امین اور ڈاکٹر مکھو کے ساتھ براہ راست رابطے میں تھا، جعفر ایکسپریس حملے کے لیے پانچ خودکش بمبار بھی سہیل بلوچ نے بھیجے تھے۔

دہشت گرد سہیل بلوچ سڑکوں پر ناکے لگا کر لوٹ مار کی کارروائیوں میں بھی ملوث رہا۔ سہیل بلوچ کی ہلاکت بی ایل اے کے دہشت گرد نیٹ ورک کے لیے بڑا دھچکا ہے۔ اس کارروائی سے کراچی میں ممکنہ بڑے دہشت گرد حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔





Source link

Continue Reading

Today News

مالک کے ڈانٹنے پر ملازمہ نے 02 سالہ نھنے بچے کو قتل کر دیا

Published

on


ہربنس پورا پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 02 سالہ معصوم زید کو منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کرنے والی ظالم گھریلو ملازمہ کو گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او ہربنس پورہ وقاص اشرف نے 15 کی کال پر فوری ریسپانس دیا اور سفاک ملزمہ انیلہ گرفتار کرلی گئی۔

مالک کے ڈانٹنے پر ظالم گھریلو ملازمہ انیلہ نے 02 سالہ نھنے زید کے منہ پر کپڑا رکھ کر قتل کر دیا۔

مقتول کے والد محمد عمر کی مدعیت میں نامزد ملزمہ انیلہ کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔گرفتار ملزمہ مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشنز کے حوالے کردی گئی ہے۔

ایس پی کینٹ اختر نواز نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے درندوں کو عدالت سے سخت سزا دلوا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔





Source link

Continue Reading

Trending