Today News
انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں پہلی بار انجری متبادل کا استعمال
انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں پہلی بار انجری متبادل کا استعمال ہوگیا، نوح تھین بطور انجری سبسٹی ٹیوٹ میدان میں اترنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
ایسکس کے آل راؤنڈر نے کپتان ٹام ویسلے کی جگہ لی، وہ ہیمپشائر کے خلاف ساؤتھمپٹن میں میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے انگلی تڑوا بیٹھے۔
انگلش بورڈ کی جانب سے کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں نئے قانون کی آزمائش ہو رہی ہے جس کے تحت انجری، بیماری یا کسی اہم ذاتی وجہ جیسے بچے کی پیدائش یا قریبی عزیز کی شدید بیماری کی صورت میں متبادل کھلاڑی میدان میں اتارا جا سکتا ہے۔
اس سے پہلے قوانین کے مطابق صرف فیلڈنگ کے لیے متبادل کھلاڑی کی اجازت تھی لیکن اب ’’ہوبہو‘‘ متبادل کو بیٹنگ اور بولنگ دونوں کی اجازت دی گئی ہے۔
یہ تبدیلی آئی سی سی کی ہدایت پر کی گئی، جس نے رکن ممالک کو ڈومیسٹک کرکٹ میں اس قانون کو آزمانے کا کہا تھا۔ اسی نوعیت کے قوانین آسٹریلیا، بھارت اور جنوبی افریقا کی ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی آزمائے جا چکے ہیں۔
Source link
Today News
چین کی روس کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کم کرنے کیلئے تعاون کی پیشکش
چین کے وزیرخارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں کمی لانے اور مشترکہ کوششوں کے لیے روس کے ساتھ مل کر تعاون کرنا چاہتا ہے۔
چینی سرکاری خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کی کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیرخارجہ وانگ یی نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلی فونک پر گفتگو کی اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
وانگ یی نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے اہم مسائل پر بروقت رابطہ کاری برقرار رکھنے اور مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورت حال بہتر کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں، علاقائی امن و استحکام کی حفاظت اور دنیا کے لیے سیکیورٹی بحال رکھنے کے لیے روس کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین اور روس کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کے طور پر اصولی معاملات پر شفافیت اور انصاف کا اصول برقرار رکھنا چاہیے، معروضی اور متوازن مؤقف اپنائیں اور عالمی برادری سے بہترین تجاویز اور تعاون حاصل کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال مسلسل خراب، کشیدہ ہوتی جارہی ہے اور مزید بدتر صورت اختیار کر رہی ہے اور آبنائے ہرمز سے نقل و حمل یقینی بنانے لیے بنیادی حل کا دار مدار فوری جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے پر ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ چین ہمیشہ سے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل مذاکرات اور گفت وشنید سے حل کرنے کی حمایت کر رہا ہے۔
اس موقع پر روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ روس کو مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر گہری تشویش ہے۔
موجودہ تنازع اور آبنائے ہرمز کے مسئلے پر انہوں نے کہا کہ روس کا مؤقف ہے کہ فوجی آپریشن فوری بند ہونا چاہیے اور تنازع کی بنیادی وجہ حل کرنے کے لیے سیاسی اور سفارتی حل کی طرف آنا چاہیے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اس حوالے سے تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔
سرگئی لاروف نے کہا کہ روس اس حوالے سے چین کے ساتھ قریبی رابطے اور تبادلہ خیال جاری رکھنے کے لیے تیار ہے اور جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کے لیے تعاون کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھنے اور بات کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔
Source link
Today News
ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، افغان شہری اہل خانہ کے ہمراہ آف لوڈ
ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران افغان شہری کو اہل خانہ کے ہمراہ آف لوڈ کردیا۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے پاکستانی پاسپورٹ پر غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے کابل جانےوالے جلال الدین کو اہل خانہ کے ہمراہ کراچی ایئرپورٹ پر آف لوڈ کیا۔
اس سےقبل 6 سے 7 بار افغانستان کا سفر کرنے والا ملزم اس بار اپنے دو بچوں اور اہلیہ کے ساتھ سفر کر رہا تھا،ملزم کے موبائل فون سےتحریک طالبان سے متعلق ویڈیوزاور تصاویر بھی برآمد ہوئیں، کراچی کے رہائشی ملزم سے افغان سیٹیزن کارڈ سمیت پاکستان سے واپس جانے والے افغان شہریوں کی فہرست بھی برآمد ہوئی۔
ملزم کے مطابق افغانستان میں کاروبار کے لیے درکار شرط کے مطابق افغان سیٹیزن کارڈ ایجنٹ سے 25 ہزار افغانی کرنسی کے عوض حاصل کیا تھا، افغانستان میں کنسٹرکشن بزنس کے آغاز سمیت افغان دستاویزات کے حصول میں اسکے پڑوسی نے معاونت کی تھی۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ مزید کارروائی جاری ہے۔
Source link
Today News
پی ایس ایل سرمایہ کاری کیلیے بہترین مارکیٹ بن چکی ہے،جلد دنیا کی نمبر ون لیگ بنے گی؛ محسن نقوی
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سرمایہ کاری کے لیے بہترین مارکیٹ بن چکی ہے اور انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب پی ایس ایل دنیا کی نمبر ون لیگ بنے گی۔
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا 82 واں اجلاس ہوا جس میں مالی سال برائے 2024-25کے سالانہ آڈٹ مالیاتی سٹیٹمنٹس کی باضابطہ منظوری دی گئی۔
اجلاس میں بورڈ آف گورنرز کے ممبران انوار احمد غنی، طارق سرور، عدنان ملک، سجاد کھوکھر، ظفر اللہ اور اسماعیل قریشی شریک ہوئے جبکہ ظہیر عباس اور سیکرٹری کیبنٹ نے بھی اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔
آئی سی سی گلوبل اینٹی کرپشن کوڈ کے مطابق پی سی بی کے پروسیجرل رولز کی منظوری دی گئی، سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے ساتھ جدہ میں کرکٹ اسٹیڈیم کی ڈویلپمنٹ کے لئے تعاون کے حوالے سے بھی اظہار دلچسپی کی منظوری دی گئی جبکہ جغرافیائی حدود کی روشنی میں لاہور کے زونز کی دوبارہ حد بندی اور ناموں پر نظرثانی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
اس موقع پر بورڈ آف گورنرز نے عبد اللہ خرم نیازی کو ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ میں بھرپور کردار پر خراج تحسین پیش کیا، چیئرمین محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ 2 برس کے دوران عبداللہ خرم نیازی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کے لیے دن رات محنت کی، بی او جی نے پی ایس ایل 11 کے لیے ٹیموں کی ریکارڈ نیلامی پر اظہار تشکر کیا۔
Source link
-
Today News2 weeks ago
ایران کے کلسٹر میزائلوں سے اسرائیل پر تازہ حملے، صہیونی دفاعی نظام ناکام رہا
-
Sports1 week ago
Sinner powers past Michelsen to reach Miami quarter-finals
-
Sports1 week ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Today News2 weeks ago
یوم پاکستان اور اس کے تقاضے
-
Magazines1 week ago
The secret life of insects in the urban world
-
Today News2 weeks ago
ایم کیو ایم کے دو سابق گورنرز
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s hockey World Cup qualification is a small step, but there is a long way to go
-
Sports1 week ago
Sabalenka and Rybakina to clash again in Miami semi-final