Connect with us

Today News

اوگرا کا آئل انڈسٹری کو ڈیجیٹل ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر تربیت، شفافیت کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

Published

on



آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کے اشتراک سے اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر آئل انڈسٹری کے لیے ایک جامع تربیتی سیشن کا انعقاد کیا، جو ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کے ٹریک اینڈ ٹریس نظام کے نفاذ کی جانب اہم قدم ہے۔

ترجمان، اوگرا عمران غزنوی کے مطابق اوگرا ہیڈ آفس اسلام آباد میں منعقدہ اس سیشن میں 200 سے زائد نمائندگان کی شرکت کے ساتھ ساتھ ایک بڑی تعداد آن لائن بھی شریک ہوئی جبکہ اس موقع پر اوگرا اور پی آئی ٹی بی کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔

تربیت کا مقصد اوگرا ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے مؤثر استعمال سے متعلق آگاہی دینا تھا، جو ملک کے آئل سپلائی چین کو ڈیجیٹل بنانے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔ اس نظام میں درآمد و برآمد، پیداوار و اسٹاک رپورٹنگ، سیلز اور ترسیل کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ریفائنریز سے ریٹیل آؤٹ لیٹس تک حقیقی وقت میں ڈیٹا انضمام شامل ہے۔

چیئرمین اوگرا، جناب شہزاد اقبال نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ ڈیجیٹل نظام شفافیت، کارکردگی اور پیٹرولیم مصنوعات کی نقل و حرکت کی مؤثر نگرانی میں کلیدی کردار ادا کرے گا، جبکہ ریگولیٹری نظام اور سروس ڈیلیوری کو بھی بہتر بنائے گا۔

پی آئی ٹی بی کے ماہرین نے مختلف ماڈیولز پر تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ شرکاء کو سوالات اور تجاویز پیش کرنے کا موقع بھی فراہم کیا گیا، جن کے جوابات اوگرا اور پی آئی ٹی بی کی ٹیموں نے دیے۔

اوگرا نے آئل سیکٹر میں ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاحات اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مؤثر تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی اس وقت بدترین رہنے والے شہروں میں آتا ہے، ایم کیو ایم رہنما علی خورشیدی

Published

on



سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ ہم عوامی لوگ ہیں جو بات عوام کرتی ہے ہم وہی کرتے ہیں۔ کراچی اس وقت بدترین رہنے والے شہروں میں آتا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے اراکینِ اسمبلی کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی خورشیدی کا مزید کہنا تھا کہ جب جمہوریت کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ رہے تو عوام سوال کرتی ہے ہم کیا کریں ایسی جمہوریت کا؟ ہماری بات کسی کو بری لگتی ہے تو لگنے دو۔ پری بجٹ سیشن پچھلے سال نہیں ہوا پھر بھی پیپلز پارٹی خود کو جمہوری جماعت کہتی ہے۔

علی خورشیدی نے کہا کہ شہر میں جب لوگ ڈمپر گردی کا شکار ہو رہے تھے اس وقت مسئلے کو لسانی رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔ جب ڈمپر گردی کے حادثات بڑھے تب سندھ حکومت نے تمام تر سیاسی جماعتوں کو بلایا تھا۔ ہم نے ہمیشہ مسائل کو سیاسی نہیں بنایا بلکہ حل بتایا۔ ہم نے اس وقت بھی بتایا کہ ہم سندھ حکومت کو ڈمپر گردی کے حادثات پر مکمل سپورٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر کراچی والے ڈمپر گردی کا شکار ہو رہے ہیں، کیوں اس جیسے سانحات پر حکومت خاموش ہے؟ جب بات کرو تو کہتے ہیں کہ سیاست کر رہے ہیں۔ ہم اس طرح کہانی کو چلنے نہیں دیں گے۔ عیدالفطر کے موقع پر بارش کا بتایا گیا تھا لیکن تیاریاں نہیں کی گئی تھیں۔ بیشر مقامات پر شہری عید گاہوں پر نماز عید ادا نہیں کر سکے۔

علی خورشیدی نے کہا کہ بجٹ کے موقع پر تمام تر حکومتی اراکین کو فنڈ دیا گیا لیکن ہمیں نظر انداز کیا گیا۔ کراچی میں بھی جو حکومتی اراکین ہیں انہیں فنڈ جاری ہوا۔ اگر میں غلط کہہ رہا ہوں تو وزیر اعلی صاحب کی تقریر نکال کر دیکھ لیں۔ بلائیں سندھ اسمبلی کا اجلاس اور پری بجٹ پر بات کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے کراچی پر سودے بازی کی۔ گلیوں کی ذمے داری ٹاؤنز کے پاس ہے جو جماعت اسلامی لیڈ کر رہی ہے۔

علی خورشیدی نے کہا کہ وفاق کہہ رہا ہے کہ کے فور پر کام ہورہا ہے لیکن کام نہیں ہو رہا۔ گل پلازہ پر جوڈیشل کمیشن ایم کیو ایم کے مطالبے پر بنا۔ گل پلازہ میں دوبارہ آگ لگی یہ کیسے ممکن ہے؟

ایک سوال کے جواب میں علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کی قیادت سب کے لیے قابل احترام ہوتی ہے۔ خالد مقبول صدیقی اور صدر پاکستان کا ملنا اچھی بات ہے۔ ایم کیو ایم نے آصف علی زرداری سے صدر مملکت کی حیثیت میں ملاقات کی تھی۔



Source link

Continue Reading

Today News

کچہ میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن، بدنام زمانہ ڈاکو منیر نے ہتھیار ڈال دیے

Published

on


پنجاب پولیس رحیم یار خان اور ملٹری انٹیلیجنس کی بڑی مشترکہ کارروائی میں کوش گینگ کے انتہائی مطلوب  بدنام زمانہ ڈاکو منیر عرف منی کوش  نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے منیر آف منی کوش پر 50 لاکھ سر کی قیمت مقرر تھی۔ کچہ آپریشن میں اب تک 65 ڈاکو ہلاک، 99 زخمی حالت میں گرفتار، 283 ہتھیار ڈال چکے ہیں۔

ڈی پی او رحیم یارخان عرفان نے بتایا کہ کچہ کے آخری ڈاکو کی گرفتاری یا سرنڈر تک بلا تعطل آپریشن جاری رہے گا۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے خطرناک ڈاکو کے ہتھیار ڈالنے پر رحیم یار خان پولیس کو شاباشی دی۔

آئی جی پنجاب نے کچہ کریمنلز کیخلاف کامیاب کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

اغوا اور بھتہ طلب کرنے کا کیس: سابق ڈی سی و سابق ایس ایس پی ملیر عدالت طلب

Published

on



کراچی:

انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شہری کے اغوا اور بھتہ طلب کرنے کے کیس میں سابق ڈی سی ملیر، سابق ایس ایس پی ملیر سمیت دیگر سرکاری افسران کو طلب کرلیا۔

عدالت نے سابق ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اللہ اوڈھو اور سابق ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی، مختیار کار مراد میمن ریاض مغیری، اسسٹنٹ کمشنر مراد میمن خالد معروف اور ایس ایچ او گڈاپ سٹی سرفراز جتوئی کو سمن جاری کردیے۔

عدالت نے تمام سرکاری افسران کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا، غلام اکبر جتوئی کی جانب سے سرکاری افسران کیخلاف شکایت دائر کی گئی تھی جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ملزمان نے انکے بیٹے کو اغوا کرکے بھتہ طلب کیا، بیٹے تیمور کو بازیاب کروالیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج اور قانونی کارروائی کی جائے۔

عدالت نے ایس ایس پی اے وی سی سی کو ہدایت دی کہ ملزمان کو سمن جاری کرکے ان کی عدالت میں حاضری یقینی بنائیں، عملدرآمد رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی جائے۔ ایس ایس پی سی آئی اے نوٹسز کی تعمیل بلا تاخیر یقینی بنائیں۔

ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 365-A اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت کارروائی کا نوٹس لیا گیا ہے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 اپریل تک ملتوی کردی۔





Source link

Continue Reading

Trending