Today News
اٹلی کے بعد مزید یورپی ممالک میں پاکستانیوں کیلیے مواقع؛ نوکریوں کا اعلان
اٹلی کے بعد مزید یورپی ممالک نے پاکستانیوں کے لیے دروازے کھول دیے اور ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
غیر قانونی امیگریشن کے مسئلے پر 6 ممالک کے وزرائے داخلہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک ہوئے۔ کانفرنس میں یورپی ممالک نے پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے اور قانونی طریقہ کار کے تحت افرادی قوت کے تبادلے پر آمادگی ظاہر کی۔
اجلاس میں پولینڈ، ایسٹونیا، لیٹویا، فن لینڈ اور لتھوانیا کے وزرائے داخلہ شریک تھے۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق ان ممالک نے پاکستان کے ساتھ سرکاری سطح پر روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر اتفاق کیا، جبکہ غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے قریبی رابطے اور مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
شرکا نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف پاکستان کی حالیہ کارروائیوں اور غیر قانونی نقل مکانی کی روک تھام کے اقدامات کو سراہتے ہوئے انہیں مثبت پیش رفت قرار دیا۔
اجلاس میں طے پایا کہ چھ ممالک اپنی وزارت داخلہ میں فوکل پرسن مقرر کریں گے تاکہ معلومات کے تبادلے اور رابطہ کاری کو مؤثر بنایا جا سکے اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط نظام وضع کیا جا سکے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط رکاوٹ کے طور پر کھڑا ہے، خصوصاً افغانستان کے تناظر میں۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے نتیجے میں یورپ کی جانب غیر قانونی امیگریشن میں 47 فیصد کمی آئی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ باہمی تعاون اور مربوط اقدامات کے ذریعے یورپی ممالک اور پاکستان اس اہم مسئلے پر قابو پا سکتے ہیں۔
Today News
میکسیکو میں خانہ جنگی، فیفا کا ورلڈکپ میچز کی منتقلی سے متعلق بڑا بیان
فیفا فٹبال ورلڈکپ کے آغاز میں چار ماہ سے بھی کم وقت باقی ہے اور شریک میزبان ملک میکسیکو میں سنگین سیکیورٹی صورتحال تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو میں مافیاز کی پرتشدد کارروائیوں کے باوجود فیفا نے وہاں سے فٹبال ورلڈکپ میچز منتقل کرنے سے انکار کردیا ہے۔
گزشتہ دنوں فوج کی جانب سے ایل مینچو کی عرفیت سے مشہور بدنام زمانہ ڈرگ مافیا چیف نیمیسیو اوسیگویرا سروینٹس کو ہلاک کردیا گیا تھا۔
اس کی ہلاکت کے بعد مافیاز نے انتقامی کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں، جس کی وجہ سے کئی فٹبال میچز ملتوی بھی کردیے گئے۔
البتہ فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو کا اصرار ہے کہ انہیں میکسیکو کی ورلڈکپ میزبانی کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے، وہاں سے میچز منتقل نہیں کیے جائیں گے۔
Today News
روس نے پاک افغان کشیدگی ختم کرانے کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ماسکو: روس نے افغانستان اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ سرحد پار جھڑپیں فوری طور پر بند کریں اور اپنے اختلافات سفارتی ذرائع سے حل کریں۔
روسی خبر رساں ایجنسی ریا نووستی کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی میں کمی لائیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر افغانستان اور پاکستان درخواست کریں تو روس ثالثی کا کردار ادا کرنے پر بھی غور کرے گا۔
روس نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں استحکام اور امن سب کے مفاد میں ہے اور جاری جھڑپیں علاقائی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہیں۔
Today News
دہشتگردوں کو ٹھیک ہونے کا موقع دیا ہے، باز نہ آئے تو ختم کردیا جائے گا، رانا ثنا اللہ
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ افغانستان کی دراندازی کا پاکستانی مسلح افواج نے بہترین جواب دیا، دہشتگردوں کو موقع دیا گیا ہے کہ وہ ٹھیک ہوجائیں، دہشتگرد اگر اپنی کارروائیوں سے باز نہیں آتے تو انہیں ختم کردیا جائے گا۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایوان میں پاس ہونے والی قرارداد کا مطلب ہے پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، معرکہ حق کے موقع پر بھی پوری قوم نے مسلح افواج پر اعتماد کیا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دوحہ میں کئی ہفتوں مذاکرات ہوئے، ڈیورنڈ لائن کی نگرانی کیلئے دوست ممالک پر مشتمل کمیشن بنانے کی تجویز دی گئی تھی، آج کا پیغام یہ ہے کہ پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیاسی معاملات کو میز پر بیٹھ کر سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر حل کرنا چاہئے، ہماری طرف سے کوشش ہوتی رہی ہے لیکن انکار دوسری طرف سے ہوتا رہا ہے، 2018میں جس کیلئے ارینج منٹ ہوا، اس ارینج منٹ کیلئے اب بھی پوری تیاری ہے لیکن وہ ارینج منٹ آگے سے نا ملے تو وہ ان کی مرضی ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعظم نے تین مرتبہ آپ کو مذاکرات کی دعوت دی ہے لیکن آپ نے جواب نہیں دیا، ڈاکٹرز ہونے چاہئیں، علاج ہونا چاہئے اس پر بیٹھ کر بات ہوسکتی ہے۔
اس صورتحال میں بانی پی ٹی آئی قوم کو اکٹھا کرسکتے ہیں، راجہ ناصر عباس
اپوزیشن لیڈر سینیٹر راجہ ناصر عباس نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی جنگ کو ختم کرنے کا ایک راستہ جنگ ہے دوسرا رستہ بات چیت ہے وہ بھی کی جائے، ہمسایوں کی دشمنیاں خطرناک ہوتی ہیں۔
راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ریجنل سیکورٹی فریم ورک بہت ضروری ہے، ہمیں متعلقہ ممالک کو بلاکر کانفرنس کرکے ریجنل فریم ورک کرنا ہوگا، داخلی طورپر عوامی حمایت فوج کے ساتھ ہونی چاہئے۔ موجودہ جنگ کے حوالے سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہونا چاہئے۔ پارلیمنٹ کا ان کیمرہ مشترکہ اجلاس بلاکر صورتحال بتائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں بانی پی ٹی آئی قوم کو اکٹھا کرسکتے ہیں، قومی اسمبلی اور سینٹ کے اراکین کے چار٫چار ممبران کو بانی پی ٹی آئی سے ملوا دیں، کیا ہم عوام کو بالکل ڈی ٹیچ رکھ کر یہ جنگ جیت سکتے ہیں، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلاکر اس سیاسی مسئلے کا حل ہوسکتا ہے
راجہ ناصر عباس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آنا چاہتے، بانی پی ٹی آئی نے کہا دعا کریں میں شہید ہوجاؤں ، وہ پاکستان سے باہر نہیں جانا چاہتا لیکن بہتر علاج اس کا حق ہے۔
-
Tech2 weeks ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Entertainment2 weeks ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Tech2 weeks ago
3 Reasons The Galaxy S26 Ultra Plays It Safe (And Why It Might Work)
-
Entertainment5 days ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech1 week ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Today News1 week ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: A TWIST IN THE TALE
-
Entertainment2 weeks ago
Govinda Earns Praise For Not Speaking Against Pakistan