Connect with us

Today News

اہم کھلاڑی معاہدے سے محروم

Published

on



کرکٹ ساؤتھ افریقا نے 27-2026 سیزن کے لیے سینٹرل کانٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔ اس سیزن کے لیے 18 مرد اور 15 خواتین کھلاڑیوں کو کانٹریکٹ سے نوازا گیا ہے۔

کرک انفو کے مطابق رواں سیزن کے لیے پہلی بار اوٹنیل بارٹمین، کوربن بوش، میتھیو بریٹزکے، ڈیوالڈ بریوس اور کرابو میسو کو سینٹرل کانٹریکٹ دیا گیا ہے۔ جبکہ آف اسپنر سائمن ہارمر کو مرد کھلاڑیوں میں ہائبرڈ کانٹریکٹ دیا گیا ہے۔

جنوبی افریقی بورڈ نے 20 کھلاڑیوں پر مبنی پلیئر آف نیشنل انٹریسٹ کی فہرست بھی جاری کی ہے جن مستقبل میں انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے سلیکٹ کیا جا سکتا ہے۔

البتہ، گزشتہ برس ہائبرڈ کانٹریکٹ رکھنے والے مڈل آرڈر بلے باز ڈیوڈ ملر کو معاہدہ ختم کر دیا گیا ہے۔

بورڈ کی جانب سے ان اقدامات کا مقصد کھلاڑیوں سے متعلق اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کھلاری دو طرفہ سیریز میں بھی دستیاب ہوں جبکہ انہیں مخصوص لیگز کے لیے موقع بھی میسر ہوگا۔ جیسا کہ گزشتہ برس ڈیوڈ ملر آسٹریلیا وائٹ بال ٹور پر جنوبی افریقا کو دی ہنڈرڈ لیگ کی وجہ سے دستیاب نہیں تھے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

امریکا، اسرائیل مستقبل میں حملے نہ کرنے کی ضمانت دیں تو جنگ ختم کرنے کو تیار ہیں، ایرانی صدر

Published

on



ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کے خلاف جاری جنگ ختم کرنے کو تیار ہیں اگر ان کی طرف سے مضبوط ضمانتیں دی جائیں کہ مستقبل میں وہ دوبارہ حملہ نہیں کریں گے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے یورپی کونسل کے صدر انٹونیو کوسٹا سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اگر انہیں مضبوط ضمانتیں دی جائیں کہ مستقبل میں ان پر دوبارہ حملہ نہیں کیا جائے گا تو وہ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف جاری لڑائی ختم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال کو معمول پر لانے کا واحد حل یہ ہے کہ حملہ آور اپنی جارحانہ سرگرمیاں بند کریں، ہم نے کبھی کسی مرحلے پر کشیدگی یا جنگ کا آغاز نہیں کیا اور اگر مطلوبہ شرائط پوری ہو جائیں، خاص طور پر مستقبل میں حملے کی روک تھام کے لیے ضروری ضمانتیں، تو ہمارے پاس اس جنگ کو ختم کرنے کا عزم موجود ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اپنے ہمسایہ ممالک کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور کبھی بھی انہیں نقصان پہنچانے کی کوشش نہیں کی، تاہم ان ممالک میں موجود امریکی اڈوں پر حملہ کرنے کے سوا کوئی آپشن باقی نہیں رہا۔

پیزشکیان نے کہا کہ ان ممالک نے اپنی بین الاقوامی ذمہ داری پوری نہیں کی کہ وہ اپنے علاقے کو ایران کے خلاف حملوں کے لیے استعمال ہونے سے روکیں۔

انہوں نے یورپی یونین پر بھی تنقید کی کہ وہ جاری امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کرنے میں ناکام رہی ہے اور کہا کہ یہ جارحیت قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے اور ان تمام اصولوں اور قوانین پر بھی حملہ ہے جن کے بارے میں یورپی یونین عمل پیرا ہونے کا دعویٰ کرتی ہے۔

مسعود پیزشکیان نے کہا کہ ایران کے خلاف تباہ کن رویہ اختیار کرنے کے بجائے یورپی یونین کو اپنی پالیسیاں اور مؤقف بین الاقوامی قانون کے مطابق اور دیگر فریقین کے ساتھ تعمیری اور پیشہ ورانہ تعامل کے اصولوں کے مطابق ترتیب دینے چاہئیں۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

مشرق وسطیٰ کشیدگی، عوام کو ٹاگٹڈ سبسڈی دینے کیلیے خاکے کی تیاری کا عمل شروع

Published

on



مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال میں عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلیے ٹارگٹڈ سبسڈی کا ابتدائی خاکے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاق اور صوبوں کے درمیان مشرق وسطی کی پیدا ہونیوالی صورتحال کے باعث عام آدمی کو اس کے اثرات سے بچانے کیلئے ٹارگٹڈسبسڈی کے ممکنہ نظام کا ایک ابتدائی خاکہ تیار کر کے تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ شیئر کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی حکومت اور صوبوں کی اعلیٰ سیاسی قیادت کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور سبسڈی کے طریقہ کار پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منگل کو وزارتِ خزانہ میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ (ویڈیو لنک کے ذریعے)، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی، اور وزیرِ خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم ویڈیو لنک کے ذریعے نے شرکت کی اس کے علاوہ چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز (ویڈیو لنک کے ذریعے)، وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ، وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ جبکہ وزارتِ خزانہ، پٹرولیم، آئی ٹی و ٹیلی کام کے وفاقی سیکرٹریز اور متعلقہ وزارتوں، ڈویڑنز اور ریگولیٹری اداروں کے سینئر حکام بھی شریک ہوئے۔

وزیرِ خزانہ نے شرکا کو خوش آمدید کہا اور واضح کیا کہ یہ اجلاس اعلیٰ سیاسی قیادت کی رہنمائی میں جاری مشاورت کا تسلسل ہے جس کا مقصد پیٹرولیم قیمتوں اور سبسڈی اصلاحات کے لئے ایک مربوط اور پائیدار حکمتِ عملی تشکیل دینا ہے۔

انہوں نے باہمی مشاورت اور وفاق و صوبوں کے درمیان قریبی رابطے کی اہمیت پر زور دیا۔ اجلاس میں عمومی سبسڈی کے نظام سے ہٹ کر ہدفی اور موٴثر معاونت کے فریم ورک کی جانب منتقلی پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق صوبائی حکومتوں نے اپنی انتظامی صلاحیت، دستیاب ڈیٹا اور سماجی و معاشی حالات کے مطابق مختلف تجاویز اور نقطہ نظر پیش کئے۔

شرکاء نے اس امر پر بھی غور کیا کہ معاونت کے اقدامات کو کس طرح معاشرے کے کمزور طبقات تک موٴثر انداز میں پہنچایا جائے جبکہ مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھا جائے اور مارکیٹ میں بگاڑ کم سے کم ہوسبسڈی کی فراہمی کے ممکنہ طریقہ کار، بشمول موجودہ ڈیٹا بیس، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور نقد رقوم کی منتقلی کی جائے۔

اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ مستقبل کی کسی بھی سبسڈی اسکیم کے ڈیزائن اور نفاذ میں شفافیت، جوابدہی اور موٴثر طرزِ حکمرانی کو یقینی بنایا جائے جبکہ قومی سطح پر مربوط حکمتِ عملی کے ساتھ ساتھ صوبائی سطح پر عملدرآمد میں لچک کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا گیا۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ٹارگٹڈ سبسڈی کے ممکنہ نظام کا ایک ابتدائی خاکہ تیار کر کے تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ شیئر کیا جائے گا تاکہ مزید آراء حاصل کی جا سکیں۔ صوبے اپنی تجاویز کو مزید بہتر بناتے رہیں گے تاکہ اتفاقِ رائے پر مبنی اور قابلِ عمل حل تک پہنچا جا سکے۔

وزیرِ خزانہ نے تمام شرکاء کی تعمیری شرکت کو سراہا اور حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ معاشی استحکام کو یقینی بناتے ہوئے کمزور طبقات کا تحفظ کیا جائے گا۔



Source link

Continue Reading

Today News

برطانیہ کے فوجی، اضافی فضائی دفاعی سازوسامان مشرق وسطیٰ بھیجے گا

Published

on



برطانیہ کے وزیردفاع جان ہیلی نے کہا ہے کہ برطانیہ مشرق وسطیٰ میں اپنے اتحادیوں کی مدد کے لیے فضائی دفاعی سازوسامان اور فوجی بھیج دے گا جہاں ایران کی جانب سے حملے جاری ہیں۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزیردفاع جان ہیلی نے سعودی عرب، قطر اور بحرین کا دورہ کیا، جس کے بارے میں برطانوی وزارت دفاع نے کہا کہ جان ہیلی نے اتحادیوں کے ساتھ آبنائے ہرمز خطے کی سلامتی کے حوالے سے برطانیہ اور خلیجی ممالک کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ برطانیہ سعودی عرب میں اسکائی سیبر تعینات کرے گا جو کہ برطانوی فوج کا زمینی فضائی دفاعی نظام ہے۔

وزارت دفاع کے مطابق اسی دوران جان ہیلی نے اعلان کیا کہ قطر میں برطانوی ٹائفون فائٹر طیاروں کی تعیناتی میں مزید اضافہ کیا جائے گا جہاں برطانیہ اور قطر کا مشترکہ اسکواڈرن کام کر رہا ہے

مزید بتایا گیا کہ برطانیہ کا لائٹ ویٹ ملٹی رول لانچر اب بحرین میں موجود ہے، جہاں اسے اس ملک کے دفاعی نظام میں شامل کیا جا رہا ہے۔

وزیردفاع جان ہیلی نے بتایا کہ برطانوی فوجی صرف فضائی فاعی نطام کی تنصیب، تربیت اور چلانے میں مدد کریں گے اور اس کے لیے تقریباً ایک ہزار فوجی مشرق وسطیٰ میں تعینات کیے جانے کا امکان ہے تاکہ فضائی اور فضائی دفاع کو فعال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں خلیج کے ہمارے شراکت داروں کی اپنی ریاستوں کے تحفظ کے لیے بہادرانہ کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہم مشرق وسطیٰ میں اپنے طویل مدتی شراکت داروں کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور اس تنازع کے جلد حل کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔



Source link

Continue Reading

Trending