Today News
ایرانی حملوں پر سعودی عرب کابینہ کا سخت ردعمل سامنے آ گیا
ریاض:
سعودی عرب نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں واضح کیا ہے کہ مملکت اپنی قومی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اہم ورچوئل اجلاس منعقد ہوا جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور سیکیورٹی معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سعودی عرب اپنی سرزمین اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات سے گریز نہیں کرے گا۔
کابینہ نے مملکت کے فضائی دفاعی نظام کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دفاعی فورسز نے حالیہ حملوں کے دوران اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششوں کو بروقت ناکام بنایا۔
سعودی میڈیا کے مطابق کابینہ نے ایران کی جانب سے سعودی عرب، خلیجی ممالک اور دیگر عرب ریاستوں کو نشانہ بنانے کے اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ شہری علاقوں اور تیل کی تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قوانین اور عالمی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
کابینہ نے اس موقع پر خلیج تعاون کونسل اور یورپی یونین کے مشترکہ وزارتی اجلاس کو مثبت پیش رفت قرار دیا جبکہ عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ایرانی کارروائیوں کے خلاف منظور کی جانے والی مذمتی قراردادوں کو بھی اہم قرار دیا گیا۔
Today News
طیاروں کا فیول مہنگا ہونے کے بعد ایئرلائنز کے کرایوں میں بڑا اضافہ
حکومت کی جانب سے کمرشل طیاروں کے لیے فیول مہنگا کیے جانے کے بعد ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کے کرایوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ ملک میں کمرشل طیاروں کے فیول کی قیمت بڑھنے کے باعث ایئرلائنز نے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے اور ڈومیسٹک پروازوں پر 2800 سے 5 ہزار روپے فی ٹکٹ تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
اسی طرح کراچی سے لاہور، اسلام آباد اور دیگر اسٹیشنز کے لیے کرایوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے، بین الاقوامی پروازوں کے لیے 10 سے 28 ہزار روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے۔
ایئرلائنز نے پاکستان سے مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیائی ملکوں کے لیے 15 ہزار روپے، پاکستان سے ٹورنٹو اور مانچسٹر کی پروازوں پر 28 ہزار روپے اور ٹورنٹو مانچسٹر کی اکانومی کلاس کا یک طرفہ کرایہ ڈھائی لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا۔
خیال رہے کہ حکومت نے حال ہی میں طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں 154 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا تھا ، جس کے بعد جیٹ فیول کی فی لیٹر قیمت پاکستان میں اضافے کے بعد 342 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے اور اسی کے پیش نظر ملکی ایئرلائنز نے کرایوں میں ڈومیسٹک اور بین الاقوامی پروازوں پر اضافہ کیا ہے۔
Source link
Today News
شوہر گھر میں جنات لے آئے، ثنا عسکری کا دلچسپ انکشاف
پاکستانی اداکارہ ثنا عسکری نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے شوہر اور جنات کے بارے میں ایک دلچسپ واقعہ سنایا جس نے مداحوں کو حیران کردیا۔
ثنا عسکری کی شادی فنکار منہاج عسکری سے ہوئی ہے۔ دونوں اپنے اپنے شعبوں میں کامیاب کیریئر رکھتے ہیں۔ ثنا عسکری اپنی خوش مزاج اور زندہ دل شخصیت کے باعث مختلف مارننگ شوز میں نظر آتی رہتی ہیں اور اکثر اپنی ذاتی زندگی کے دلچسپ تجربات بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔
حال ہی میں وہ معروف اداکار اور میزبان فیصل قریشی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر کو ڈراؤنی کہانیاں بنانے اور سنانے کا خاص شوق ہے۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنے گھر کے اندر ہی ایک اسٹوڈیو بھی قائم کر رکھا ہے جہاں وہ خوفناک کہانیوں پر مبنی ویڈیوز تیار کرتے ہیں۔
ثنا عسکری نے ہنستے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا بھی اب بڑا ہو رہا ہے اور وہ اکثر اپنے والد کے اس کام میں دلچسپی لیتا ہے۔ کبھی کبھار دونوں مل کر انہیں ڈرانے کی کوشش بھی کرتے ہیں جس سے گھر کا ماحول مزید دلچسپ ہو جاتا ہے۔
اداکارہ نے ایک عجیب واقعہ بھی بیان کیا۔ ان کے مطابق چند ماہ قبل انہیں یوں محسوس ہوا جیسے گھر کے اندر کسی نے انہیں ان کے شوہر کی آواز میں پکارا ہو، حالانکہ اس وقت ان کے شوہر وہاں موجود نہیں تھے۔ اس واقعے کے بعد انہوں نے اپنے شوہر سے کہا کہ وہ خوفناک کہانیاں بنانے کا سلسلہ کم کریں۔
ثنا عسکری نے مزاحیہ انداز میں مزید کہا کہ لگتا ہے ان کے شوہر نے گھر کا ماحول ہی ایسا بنا دیا ہے جو ’’جنات کے لیے دوستانہ‘‘ ہوگیا ہے۔ ان کی یہ بات سن کر پروگرام میں موجود افراد بھی ہنس پڑے۔
Source link
Today News
بلوچستان پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن، 718 ملزمان گرفتار
بلوچستان میں پولیس نے مشترکہ آپریشن میں مختلف جرائم میں ملوث 718 ملزمان کو گرفتار کیا جن میں 111 منشیات فروش بھی شامل ہیں جبکہ 10 مغوی بھی بازیاب ہوئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر کی قیادت میں صوبائی پولیس نے جرائم کے خلاف ایک زبردست جنگ کا آغاز کر دیا ہے اور ایک ہی دن میں منشیات فروشوں کی کمر توڑ دی ہے۔
10 مارچ 2026 کو جاری اس خصوصی مہم کے تحت کوئٹہ اور صوبے کے دیگر اضلاع میں جرائم پیشہ گروہوں پر پولیس آسمانی بجلی کی طرح گر پڑی ہے۔
بلوچستان پولیس کے ترجمان نے اسے “جرائم کی جڑیں کاٹنے کی مہم” قرار دیتے ہوئے بتایا کہ یہ آپریشنز منشیات فروشوں، اشتہاری ملزمان، مفرور مجرموں اور سنگین وارداتوں میں ملوث عناصر کیخلاف ہے اور صوبے کے 7 اضلاع میں ٹارگٹڈ آپریشنز کے نتیجے میں پولیس نے ایک ہی جھٹکے میں 144 ملزمان کو دھر لیا ہے۔
ان میں سے 295 مفرور مطلوب اور 402 اشتہاری شامل ہیں، جبکہ مختلف جرائم جیسے ڈکیتی، قتل اور اغوا میں ملوث 718 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ یہ کارروائیاں رات کی تاریکی میں بھی جاری ہیں اور پولیس کی ٹیمیں عوام کے تحفظ کے لیے چوکس ہیں، ہمارا مقصد ہے کہ بلوچستان کے ہر شہری کو خوف سے آزاد ماحول ملے۔
اس مہم کی دلچسپ بات یہ ہے کہ گرفتار ملزمان سے نہ صرف اسلحہ کا انبار برآمد ہوا بلکہ مغویوں کی بازیابی بھی ایک ڈرامائی کہانی کی طرح سامنے آئی ہے۔
پولیس نے مختلف کارروائیوں میں ملزمان سے 122 پسٹل اور ریوالور، 4 مہلک کلاشنکوف، 594 کارتوس اور 91 میگزین قبضے میں لیے ہیں۔ اس کے علاوہ، 10 مغوی افراد کو جرائم پیشہ عناصر کے چنگل سے آزاد کرایا گیا ہے، جو خاندانوں کے لیے خوشی کی لہر لے کر آیا ہے، اس کے علاوہ مسروقہ مال کی برآمدگی میں بھی کامیابی ملی، جہاں 5 چوری کی گاڑیاں اور 39 موٹر سائیکلیں واپس حاصل کی گئیں۔
ترجمان کے مطابق یہ برآمدگیاں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ پولیس کی خفیہ معلومات اور تیز رفتار کارروائیوں نے جرائم کے نیٹ ورک کو توڑ دیا ہے۔
منشیات کے خلاف جنگ میں بھی پولیس نے کوئی رعایت نہیں کی اور 111 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے جبکہ ان سے برآمد ہونے والی منشیات کی مقدار حیران کن ہے۔
برآمد منشیات میں 743.678 کلوگرام چرس، 11.630 کلوگرام آئس اور شیشہ، اور 10.665 کلوگرام افیون شامل ہے۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ “یہ منشیات نوجوان نسل کو تباہ کرنے کا ہتھیار تھیں، لیکن اب یہ ہمارے قبضے میں ہیں بلوچستان پولیس کی یہ مہم نہ صرف جرائم کی شرح کو گرائے گی بلکہ عوام میں امید کی کرن بھی جگائے گی۔
آئی جی محمد طاہر کی ہدایات پر یہ آپریشنز مزید شدت اختیار کریں گے، اور عوام سے تعاون کی اپیل کی جا رہی ہے۔ یہ ایک ایسی کہانی ہے جو جرائم کے خلاف جدوجہد کی علامت بنے گی۔
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Chasing the forgotten stars
-
Business2 weeks ago
Tensions slow Pakistani investment in Dubai real estate
-
Magazines1 week ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Business2 weeks ago
Petrol, diesel prices likely to rise by Rs7 for next forthnight
-
Entertainment2 weeks ago
Sidra Niazi Shares Details Of Her Marriage
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The diary of an octopus
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The dog without a leash!
-
Sports1 week ago
Samson’s 97 puts India into T20 World Cup semi-final against England – Sport