Today News
ایرانی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، متعدد افراد ہلاک
ایرانی فوج کا ہیلی کاپٹر وسطی صوبے اصفہان کی فروٹ منڈی میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں پائلٹ، کو پائلٹ اور دو تاجر ہلاک ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر دورچے شہر میں گرا اور آگ لگ گئی جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے اس پر قابو پایا۔
ماہرین کے مطابق ایران کا ایئر سیفٹی ریکارڈ خراب ہے اور اکثر حادثات ہوتے ہیںِ، اس کی وجہ کافی ہوائی جہاز 1979 کے اسلامی انقلاب سے پہلے خریدے گئے تھے اور مینٹیننس کے لیے اورجنل اسپیئر پارٹس کی کمی کا سامنا رہتا ہے۔
گزشتہ ہفتے ایرانی فضائیہ سے تعلق رکھنے والا امریکی ساختہ F-4 لڑاکا طیارہ مغربی صوبے ہمدان میں گر کر تباہ ہو گیا تھا، حادثے میں تربیتی پرواز کے دوران ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا تھا۔
مئی 2024 میں ایران کے اس وقت کے صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر اہلکاروں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر خراب موسم حالات کے درمیان ایران کے پہاڑی علاقے میں “لینڈنگ کے وقت حادثے” میں تباہ ہوگیا تھا۔
Today News
اسلام آباد میں قائم غیر رجسٹرڈ نجی تعلیمی اداروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں قائم غیر رجسٹرڈ نجی تعلیمی اداروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قائم نجی اداروں کو فوری رجسٹریشن لینے کے لیے دو ماہ کی مہلت دی گئی جبکہ پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے رجسٹریشن کی تجدید میں تاخیر والے اداروں کو ون ٹائم ایمنسٹی دیتے ہوئے رینول فیس میں 30 اپریل تک توسیع دے دی ہے۔
چیئرمین ڈاکٹر غلام علی ملاح کی زیر صدارت اہم اجلاس میں غیر رجسٹرڈ اور تجدید کے منتظر نجی تعلیمی اداروں (PEIs) کے مسائل اور اسلام آباد بھر کے نجی اسکولوں میں طلبہ کے اندراج کے اعداد و شمار کی تیاری و تجزیے پر غور کیا گیا۔
اجلاس کا بنیادی مقصد ڈیٹا جمع کرنے کے نظام کو بہتر بنانا اور نجی تعلیمی اداروں میں طلبہ کے اندراج کے ریکارڈ کی درستگی اور تصدیق کو یقینی بنانا ہے۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈاکٹر غلام علی ملاح نے شفافیت کے فروغ، باخبر فیصلوں اور مؤثر ضابطہ کاری کے لیے مستند اور تصدیق شدہ ڈیٹا کی اہمیت پر زور دیا۔ اجلاس کے دوران نجی تعلیمی اداروں کے نمائندگان نے درخواست کی کہ تجدید کے معاملات میں تاخیر کے باعث عائد جرمانوں کے سلسلے میں ایک مرتبہ کی عام معافی دی جائے۔ مزید یہ کہ ایسے اداروں کو رجسٹریشن یا تجدید رجسٹریشن کی درخواستیں جمع کرانے کے لیے دو ماہ کی مہلت دی جائے۔
Today News
فوجی سیمنٹ اور کوٹ ادو پاور کے ذریعے اٹک سیمنٹ کے حصول کی منظوری
سی سی پی نے فوجی سیمنٹ اور کوٹ ادو پاور کے ذریعے اٹک سیمنٹ کے حصول کی منظوری دے دی۔
سی سی پی نے فوجی سیمنٹ اور کوٹ ادو پاور کی مرجر درخواست منظور کر لی، منظوری کے بعد فوجی سیمنٹ اور کوٹ ادو پاور مشترکہ طور پر اٹک سیمنٹ کا کنٹرول حاصل کریں گی۔
سی سی پی نے مسابقتی جائزہ مکمل کرنے کے بعد کمپٹیشن ایکٹ 2010 کے تحت منظوری دی۔
اٹک سیمنٹ کا حصول اسکیم آف کمپرو مائز اینڈ ارینجمنٹ 2026 کے تحت کیا جا رہا ہے، معاہدے کی تکمیل کے بعد فوجی سیمنٹ اور کوٹ ادو پاور اٹک سیمنٹ کی کنٹرولنگ شیئر ہولڈر بن جائیں گی۔
سی سی پی کے مطابق مرجر کے بعد بھی مشترکہ مارکیٹ شیئر غالب پوزیشن کی حد سے کم رہے گا۔ سیمنٹ سیکٹر میں دیگر مضبوط کمپنیوں کی موجودگی سے مسابقت برقرار رہے گی۔
سی سی پی کے مطابق مرجر سے مارکیٹ میں مسابقت متاثر نہیں ہوگی۔ سی سی پی نے مجوزہ حصول کو قانون کے مطابق کلیئر قرار دے دیا۔
یہ مرجر پاکستان کے سیمنٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے۔ سی سی پی کا عزم، منصفانہ مقابلے کے تحفظ کے ساتھ سرمایہ کاری کا فروغ ہے۔
Source link
Today News
پنجاب میں ای ٹیکسی اسکیم؛ کون سی سہولیات مہیا کی جائیں گی؟
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف آج ای ٹیکسی اسکیم کا افتتاح کریں گی، جو پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ متعارف کروائی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں ای ٹیکسی اسکیم میں 1100 ای وہیکل دی جائیں گی۔ ای ٹیکسی اسکیم میں خواتین کے لیے 30 فیصد کوٹہ مخصوص ہے، ای ٹیکسی اسکیم میں خواتین کے لیے لیڈیز ڈرائیور والی گاڑی کا رنگ الگ ہوگا۔
ای ٹیکسی اسکیم میں مرد ڈرائیوروں کے لیے 50 فیصد اور خواتین ڈرائیوروں کے لیے 60 فیصد ڈاؤن پیمنٹ حکومت پنجاب ادا کرے گی۔
ای ٹیکسی اسکیم میں، گاڑیوں کی رجسٹریشن، فٹنس ٹیسٹ اور ٹوکن ٹیکس فیس بھی حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ ای ٹیکسی اسکیم کی واجبات کی ادائیگی پانچ سالہ آسان اقساط میں ادا کی جائے گی۔
ڈرائیورز اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ای ٹیکسی میں پنک بٹن نصب کیا گیا ہے، جو پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ منسلک ہوگا۔
ای ٹیکسی اسکیم کی گاڑیاں ان ڈرائیو اور یاننگو کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں گی۔ پبلک پلیسز پر گاڑیوں کے چارجنگ کے لیے فاسٹ چارجز نصب کیے جائیں گے۔
ای ٹیکسی سکیم میں ڈیجیٹل پیمنٹ کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔
Source link
-
Tech2 weeks ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Entertainment2 weeks ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Tech2 weeks ago
3 Reasons The Galaxy S26 Ultra Plays It Safe (And Why It Might Work)
-
Tech2 weeks ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Entertainment4 days ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech1 week ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Entertainment2 weeks ago
Hina Afridi Gets Emotional While Talking About Her Late Mother
-
Today News1 week ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر