Connect with us

Today News

ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستان کے لیے تشکر بھرا پیغام 

Published

on


ایرانی وزیر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان کے لیے پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کی سفارتی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا ہے۔

 
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے شکر گزار ہیں اور اسلام آباد آنے سے کبھی انکار نہیں کیا۔ ہماری ترجیح ایک غیر قانونی جنگ کے مستقل اور حتمی خاتمے کی شرائط ہیں جو ہم پر مسلط کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی ایسے حل میں دلچسپی رکھتا ہے جو جنگ کے مکمل اور پائیدار خاتمے کی ضمانت دے۔ ایران نے پاکستان کی مضبوط یکجہتی اور حمایت پر پہلے بھی کھل کر شکریہ ادا کیا ہے۔ 

آخر میں ایرانی وزیر خارجہ نے اردو میں نعرہ بھی لگایا کہ پاکستان زندہ باد، شکریہ پاکستان۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پی ایس ایل: کنڈیشز کے مطابق کھیلیں گے تو مطلوبہ نتائج ملیں گے، اظہر علی

Published

on


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پشاور زلمی کے  فیلڈنگ کوچ اظہر علی نے پی ایس ایل 11 کے حوالے سے اچھی توقعات وابستہ کرلیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہفتہ کو پشاور زلمی کے پریکٹس سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ لاہور کے مقابلے میں کراچی کا موسم زیادہ بہتر ہے، ہم کنڈیشز کے مطابق کھیلیں گے تو مطلوبہ نتائج ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں کھیلے جانے والے لیگ کے پہلے مرحلے میں موسم کی وجہ سے ایک میچ کا ضیاع ہوا۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے  ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ  میں تیز کھیل ہوتا ہے، صورتحال کے مطابق کھیلنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ لیگ میں کسی فرنچائز کے ساتھ کام  کرنے کا پہلا تجربہ ہے، اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے پی ایس ایل بہت اہم ہے، مگر ہر فارمیٹ کو عزت دینا ضروری ہے۔

اظہرعلی نے مزید کہا کہ جو کھلاڑی پی ایس ایل میں کارکردگی دکھا رہے ہیں، انہیں ڈومیسٹک کرکٹ بھی کھیلنی چاہیے، جب تک آپ کرکٹ کو عزت نہیں دیں گے، کرکٹ آپ کو عزت نہیں دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حالات کی روشنی میں لیگ کے میچز بند دروازوں میں ہو رہے ہیں، تاہم دوران مقابلہ  شائقین کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔

اظہر علی نے کہا کہ امید ہے کہ حالات بتدریج بہتری کی جانب مائل ہوں گے اور شائقین کے لیے اسٹیڈیم کے دروازے کھل جائیں گے جس سے کھیل کا لطف دوبالا ہو جائے گا۔





Source link

Continue Reading

Today News

عدالت کا متوفی کوٹہ پر شہری کو تقرری لیٹر جاری کرنے کا حکم

Published

on



کراچی:

سندھ ہائی کورٹ نے متوفی کوٹے پر شہری کو تقرری کا لیٹر جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

محکمہ بلدیات میں متوفی کوٹہ پر ملازمت فراہم نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے درخواست گزار کو ایک ماہ میں تقرری کا لیٹر جاری کرنے کا حکم جاری کیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ محکمے  کی جانب سے 6 برس تک درخواست پر فیصلہ نہ کرنا ناقابل قبول ہے۔

وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کے والد محکمہ بلدیات میں دوران ملازمت انتقال کرگئے تھے۔ درخواست گزار زین احمد  کی جانب سے 2020 میں مرحوم کوٹہ پر ملازمت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کی طلب کی گئی جونیئر کلرک کی اسامی خالی نہیں ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ سندھ سول سرونٹس رولز 1974 کے تحت درخواست گزار کو متوفی کوٹہ پر ملازمت کا حق حاصل تھا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ کوٹہ ختم کیا جاچکا ہے، تاہم طے شدہ اصول ہے کہ ایسے حقوق جو پہلے ہی پیدا ہوچکے ہوں، وہ ختم نہیں ہوتے۔

فیصلے میں  مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے کے مطابق ملازمت کا حق والد کی وفات کے وقت ہی پیدا ہو جاتا ہے۔ بعد میں قانون میں تبدیلی اس حق کو متاثر نہیں کرتی۔ قانون کے تحت گریڈ 1 سے 11 تک کسی بھی مناسب اسامی پر تقرری کی جا سکتی ہے۔ موزوں اسامی فراہم کرنا محکمہ کی ذمہ داری ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ متعلقہ محکمہ ایک ماہ میں درخواست گزار کو مناسب اسامی پر تقرری کا لیٹر جاری کرے۔





Source link

Continue Reading

Today News

جنگ بندی ہو بھی جائے، ایران امریکی افواج کو خطے سے نکال کر دم لے گا، فوجی جنرل

Published

on


ایرانی افواج کے جنرل اسٹاف کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شیکرچی نے کہا ہے کہ جنگ میں ایران کی اسٹریٹجی امریکی افواج کو عرب ممالک سے نکالنا ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیکرچی نے ایرانی حکمت عملی کا خاکہ پیش کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اس خطے کو امریکی فوجی اہلکاروں کے لیے ناقابل برداشت بنایا جائے گا۔ 

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران امریکی افواج پر اس وقت تک شدید دباؤ ڈالتا رہے گا جب تک وہ وہاں سے نہیں نکل جاتے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بناتا رہے گا۔ امریکی فوجیوں کو حملوں سے بچنے کے لیے ہوٹلوں اور بندرگاہوں میں پناہ لینے پر مجبور کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی امریکی زمینی کارروائی کو “قتل گاہ” میں تبدیل کر دیا جائے گا جس کا مقصد اتنا بھاری نقصان پہنچانا ہے کہ آنے والی امریکی نسلیں فوج میں شامل ہونے سے خوفزدہ ہو جائیں گی۔

آبنائے ہرمز سے متعلق انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو امریکی اور اسرائیلی جہازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ انہیں کسی بھی بہانے تک رسائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔





Source link

Continue Reading

Trending