Today News
ایرانی پاسداران انقلاب کا علی لاریجانی اور دیگر شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے علی لاریجانی اور دیگر شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا دوٹوک اعلان کر دیا ہے جس کے بعد خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق لاریجانی کا خون ایرانی عزت اور قومی بیداری کی علامت بن چکا ہے اور صہیونی طاقتوں کے خلاف حوصلہ مزید بلند کر رہا ہے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ شہید علی لاریجانی اور دیگر شہدا کی قربانی کو ہرگز فراموش نہیں کیا جائے گا اور ان کے خون کا حساب ضرور لیا جائے گا۔
اس بیان کے ساتھ ہی ایران نے اسرائیل کے خلاف ایک اور بڑا وار کیا، جس کے بعد تل ابیب اور یروشلم سمیت کئی علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔
دوسری جانب ایران نے اپنے حملوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں بھی ڈرون کارروائیاں کیں، جبکہ بغداد میں ایئرپورٹ کے قریب امریکی سفارتی مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
ان حملوں نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے پھیلنے کے خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے شہید علی لاریجانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نمایاں اور قیمتی شخصیت تھے، جنہوں نے مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے کردار ادا کیا۔
ادھر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آذربائیجان کے اپنے ہم منصب سے رابطہ کیا اور واضح کیا کہ دیگر ممالک میں قائم امریکی فوجی اڈے ایران کے نزدیک جائز اہداف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی کارروائیاں صرف امریکی تنصیبات کے خلاف ہیں۔
Today News
پشاور میں پولیس چوکی پر دستی بم حملے، 2 اہلکار زخمی
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے تھانہ بڈھ بیر کی چوکی زنگلی پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ بڈھ بیر کی چوکی پر نامعلوم افراد کی جانب سے ہینڈ گرینیڈ پھینکے گئے، جس میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو رضاکار موقع پر پہنچے، زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلیے فوراً لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کی بھرپور جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرارہونے پر مجبور ہوگئے۔
Source link
Today News
ایران جنگ؛ ضمیر ملامت کرتا ہے، امریکا کے اہم سیکیورٹی عہدیدار نے استعفیٰ دیدیا
امریکا کے انسداد دہشت گردی سینٹر کے ڈائریکٹر جو کینٹ نے ایران جنگ کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے انسداد دہشت گردی سینٹر کے ڈائریکٹر جو کینٹ نے ایران کے خلاف جاری جنگ میں مزید شامل ہونے سے انکار کردیا۔
انسداد دہشت گردی سینٹر کے ڈائریکٹر جو کینٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر استعفے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے ضمیر کے خلاف جا کر ایران میں جاری جنگ کی حمایت نہیں کر سکتا۔
جو کینٹ نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں امریکی جوانوں کی جانیں اور ملک کی دولت و خوشحالی دونوں کو متاثر کرتی ہیں، اور موجودہ حالات میں وہ اگلی نسل کو ایسے خطرات میں دھکیلنے کے حق میں نہیں ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ وہ ان اقدار اور خارجہ پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں جو صدر ٹرمپ نے 2016، 2020 اور 2024 کی انتخابی مہموں کے دوران پیش کیں اور اپنی صدارت کے ابتدائی دور میں نافذ کیں لیکن موجودہ ایران جنگ کے تناظر میں وہ اس کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔
انھوں نے وضاحت کی کہ ایران نے امریکا کے لیے کوئی فوری خطرہ پیدا نہیں کیا تھا اور موجودہ جنگ اسرائیل اور امریکی لابی کے دباؤ کے تحت شروع کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ جو کینٹ کو اس عہدے کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نامزد کیا تھا اور امریکی سینیٹ نے جولائی 2025 میں ان کی تقرری کی منظوری دی تھی۔
جو کینٹ نے بتایا کہ وہ ایک تجربہ کار فوجی ہیں جو گیارہ بار محاذ جنگ پر جا چکے ہیں۔ انھوں نے اپنی شریک حیات کو اسرائیل میں جاری جنگ میں کھو دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسی جنگ کی حمایت نہیں کر سکتے جس کا امریکی عوام کے لیے کوئی فائدہ نہ ہو اور جس کی قیمت امریکی جوانوں کی جانوں سے ادا کی جائے۔
Today News
کراچی میں ہتھوڑے کے وار اور فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور ہتھوڑے کے وار سے خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک شخص ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔
تفصیلات کے مطابق کھوکھراپار ڈھائی نمبر میں قائم ایل پی جی گیس شاپ پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران فائرنگ کر کے دکاندار کو ٹانگ پر گولی مار کر زخمی کیا اور دکان سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
مضروب کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 45 سالہ ریاست کے نام سے کی گئی۔
شرافی گوٹھ کے علاقے میں قائم الجنت ریسٹورنٹ گلی نمبر ایک میں فائرنگ سے 24 سالہ اعجاز خان نامی نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
شرافی گوٹھ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔
دریں اثنا الفلاح کے علاقے عظیم پورہ نیئر پارک کے قریب گھر میں جھگڑے کے دوران ہتھوڑے کے وار سے زینب نامی خاتون زخمی ہوگئی۔
الفلاح پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھر کے اندر پیش آیا ہے جس میں شوہر ابرار نے جھگڑے کے دوران بیوی کو ہتھوڑے کے وار سے زخمی کیا ہے جسے طبی امداد کے لیے اسپتال لیجایا گیا اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Business2 weeks ago
Privatisation Commission board recommends Fauji Fertiliser’s inclusion in consortium that won PIA auction – Pakistan
-
Entertainment2 weeks ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video
-
Sports2 weeks ago
Haris among 14 Pakistanis on The Hundred final list – Sport
-
Today News2 weeks ago
prime minister contact Lebanon counterpart solidarity against israeli aggression
-
Entertainment2 weeks ago
Muneeb Butt Reveals Reason Of Blessings in His Income
-
Business2 weeks ago
Global markets turmoil intensifies on Iran war – Business