Connect with us

Today News

ایرانی ہیکرز نے اسرائیل کے 50 سیکیورٹی کیمرے ہیک کیے، وال اسٹریٹ جرنل

Published

on



اسرائیل کے نیشنل سائبر ڈائریکٹریٹ کا کہنا ہے کہ ایران سے منسلک سائبر گروپس نے جنگ کے آغاز کے بعد سے پورے اسرائیل میں کم از کم 50 سیکیورٹی کیمروں کو کامیابی کے ساتھ ہیک کیا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق کیمروں کو ہیک کرنے کا مقصد ایرانی میزائلوں سے ہونے والی تباہی اور اسرائیلی فوج کی نقل و حرکت کا جائزہ تھا۔ تاہم، یہ بات واضح نہیں کہ وہ کیمروں کتنی دیر تک استعمال کرتے رہے۔

سائبر ڈائریکٹریٹ کا کہنا تھا کہ ان گروہوں نے کم از کم 60 اسرائیلی کمپنیوں اور اداروں کو ہیک کیا اور ان کا ڈیٹا صاف کر دیا۔

ڈائریکٹریٹ کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل رافیل فرانکو کا کہنا تھا کہ کم از کم تین مخلتف گروپس نے سسٹمز میں گھس کر ڈیٹا کا صفایا کیا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

Naseem Shah’s controversial tweet comes to light after being fined, he also apologized

Published

on


قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کی گئی متنازع ٹویٹ پر وضاحت جاری کرتے ہوئے معذرت کرلی۔

نسیم شاہ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ متنازع ٹویٹ ان کے اکاؤنٹ سے ان کی مینجمنٹ ٹیم کی جانب سے کی گئی تھی جو ان کے ذاتی خیالات کی عکاسی نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی مکمل ذمہ داری قبول کرتاہوں اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری تبدیلیاں کر دی گئی ہیں تاکہ آئندہ ایسا واقعہ پیش نہ آئے۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا ایڈوائرز کو بھی برطرف کر دیا تھا اور پی سی بی نے ان کے ایڈوائزر کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ آئندہ کسی پی سی بی کنٹریکٹد پلیئر کے ساتھ کام نہ کر سکے۔

فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے اس معاملے پر کہا کہ میں ان تمام لوگوں سے معذرت کرتاہوں جو میرے پلیٹ فارم کے غلط استعمال سے متاثر ہوئے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ پر سنٹرل کنٹریکٹ اور سوشل میڈیا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ اس سے قبل 27 مارچ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

اس سے قبل متنازع ٹویٹ کے بعد نسیم شاہ نے کہا تھا کہ میرا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا اور اب اسے کامیابی کے ساتھ ریکور کر لیا گیا۔





Source link

Continue Reading

Today News

بھارتی فٹبال فیڈریشن کے صدر پر ہراسانی کا الزام

Published

on



بھارت کی فٹبال فیڈریشن کے صدر کلیان چاوبے پر ہراسانی کے الزامات سامنے آئے ہیں جس کے بعد کھیلوں کے حلقوں میں ہلچل مچ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فیڈریشن کی ویمن کمیٹی کی سربراہ ولانکا الیماو نے صدر پر طنز، روک ٹوک اور ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کے دہلی میں ہونے والے ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کے دوران پیش آیا جہاں خاتون آفیشل کو نشانہ بنایا گیا اور ان کی آواز دبانے کی کوشش کی گئی۔

ولانکا الیماو نے باقاعدہ خط لکھ کر شکایت درج کروائی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اجلاس کے دوران ان کے ساتھ توہین آمیز رویہ اپنایا گیا اور غیر ضروری ریمارکس دیے گئے۔

خط کے متن کے مطابق انہیں پوری میٹنگ میں ٹارگٹ کیا گیا اور یہ عمل بظاہر دباؤ ڈالنے اور خوفزدہ کرنے کے لیے کیا گیا۔

اس معاملے کے منظرعام پر آنے کے بعد بھارتی فٹبال فیڈریشن کی ساکھ اور اندرونی ماحول پر سوالات اٹھنے لگے ہیں جبکہ ممکنہ تحقیقات اور کارروائی سے متعلق بھی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

ایران کے خلاف جنگ؛ اسپین نے امریکی طیاروں کے لیے فضائی حدود بند کردی

Published

on


میڈرڈ: اسپین نے ایران کے خلاف جنگ میں شامل امریکی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کردی۔

عالمی میڈیا کے مطابق اسپین کی وزیرِ دفاع مارگریٹا روبلس نے پیر کے روز صحافیوں سے بات کرتے ہوئے فضائی حدود کی بندش کی تصدیق کی۔

یہ خبر سب سے پہلے اسپین کے مقامی اخبار ایل پیس نے فوجی ذرائع کے حوالے سے دی تھی۔

اسپین (ہسپانیہ)کی وزیر دفاع مارگریٹا روبلس نے کہا کہ یہ بات شروع ہی سے امریکی فوج اور افواج پر بالکل واضح کر دی گئی تھی اس لیے امریکی طیاروں کو نہ تو یہاں اڈوں کے استعمال کی اجازت ہے اور نہ ہی ایران میں جنگ سے متعلق کسی بھی کارروائی کے لیے ہماری فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دی گئی۔

وزیر دفاع نے ایران کے خلاف جنگ کو انتہائی غیر قانونی اور انتہائی ناانصافی قرار دیا اور کہا کہ میرا خیال ہے کہ اسپین کے مؤقف سے سب واقف ہیں۔

خیال رہے کہ اسپین اس ماہ کے آغاز میں پہلے ہی یہ کہہ چکا تھا کہ امریکا اس جنگ میں مشترکہ طور پر چلائے جانے والے فوجی اڈوں کو استعمال نہیں کرسکتا، جسے ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے ’’ناقابلِ جواز‘‘ اور ’’خطرناک‘‘ قرار دیا تھا۔





Source link

Continue Reading

Trending