Connect with us

Today News

ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے پر فیس وصول کر رہا ہے؛ خلیج تعاون کونسل

Published

on


گلف کوآپریشن کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران نے 85  فیصد سے زائد حملوں میں خلیجی ممالک کو نشانہ بنایا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے جنرل سیکرٹری نے مزید کہا کہ ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر فیس عائد کر رہا ہے جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایران نے خلیجی ممالک میں ہوٹلوں، سفارت خانوں، ہوائی اڈوں اور پانی کی تنصیبات سمیت شہری مقامات کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں جانی نقصان بھی ہوا ہے۔

جنرل سیکرٹری خلیج تعاون کونسل نے مزید کہا کہ سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور کویت کی تیل تنصیبات بھی ایران کے حملوں کی زد میں بھی آئے۔

جی سی سی سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ خلیجی ممالک نے کشیدگی کم کرنے کی کوششیں کیں لیکن اس کے باوجود انھیں میزائل حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔

انھوں نے واضح کیا کہ خلیجی ریاستیں اس تنازع کا حصہ نہیں تاہم انہیں اپنے دفاع کا حق رکھتے ہیں۔

ادھر جی سی سی نے اقوام متحدہ سلامتی کومسل کی جانب سے ایران کے حملوں کی مذمت پر مبنی قرارداد کا خیرمقدم کیا، جس کی سو سے زائد ممالک نے حمایت کی۔

قرارداد میں شہریوں اور بنیادی ڈھانچے پر ایرانی حملوں کی مذمت کی گئی تھی۔

جاسم البدوی نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرے اور فوری طور پر حملے بند کرے۔

انھوں نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز جیسے اہم عالمی بحری راستے میں رکاوٹ یا فیس عائد کرنا عالمی تجارت اور توانائی کی رسد کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

لیڈی ولنگڈن اسپتال میں مریضوں کی ویڈیوز جاری ہونے کا معاملہ، محکمہ صحت پنجاب کا بڑا ایکشن

Published

on



محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب نے لیڈی ولنگڈن اسپتال کے لیبر روم سے مریضوں کی ویڈیوز وائرل ہونے کے سنگین واقعے پر بڑا ایکشن لیتے ہوئے 5 پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی ٹریننگ فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

محکمہ صحت نے 'پالیسی اینڈ پروسیجر مینوئل' کی شق 13.2 کے تحت لیڈی ولنگٹن اسپتال کے لیبر روم سے مریضوں کی ویڈیوز وائرل ہونے کے واقعے کا سخت نوٹس لیا اور 5 ڈاکٹروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی گئی ہے اور مذکورہ احکامات پی ایم ڈی سی اور کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کو بھی ارسال کر دیے گئے ہیں۔

لیڈی ولنگڈن اسپتال لاہور میں گزشتہ دنوں لیبر روم جیسے حساس مقام سے خواتین مریضوں کی پرائیویسی پامال کرنے اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا معاملہ خبروں کی زینت بنا ہوا تھا، جس پر عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی تھی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیکریٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے اس حوالے سے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپتالوں میں آنے والے مریضوں، بالخصوص خواتین کی عزت نفس اور پرائیویسی کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسپتالوں کا ماحول خراب کرنے والے اور پیشہ ورانہ اخلاقیات کی دھجیاں اڑانے والے عناصر کی محکمہ صحت میں کوئی جگہ نہیں ہے اور مریضوں کے علاج معالجے میں رکاوٹ ڈالنے یا ان کی تذلیل کرنے والوں کے خلاف آئندہ بھی اسی طرح کی سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لیڈی ولنگڈن اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے مریض کو اسپائنل اینستھیزیا دینے کی فوٹیج سامنے آگئی تھی، جس پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا کہ کیسے حساس طبی عمل غیرتربیت یافتہ شخص سے کروایا گیا اور غیرمتعلقہ شخص کو آپریشن تھیٹر تک کیسے رسائی ملی۔

اس سے قبل ولگنڈن اسپتال میں زچگی آپریشن کے دوران ڈاکٹروں کے درمیان ریس لگانے کی ویڈیو سامنے آگئی تھی اور ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ دوران آپریشن مریضوں کی ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے کا معاملہ پہلے بھی پیش آچکا تھا۔



Source link

Continue Reading

Today News

6 سال بعد پی آئی اے کا لندن کا فضائی آپریشن بحال

Published

on


71 سال پرانہ رشتہ  6 سال بعد، پُرجوش انداز میں پھر بحال ہوگیا جب کہ مشرقی وسطی جنگ نے فضائی آپریشن درھم برہم کر کے رکھ دیا وہیں پی آئی اے نے ٹوٹا ہوا رشتہ پھر بحال کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق 6 سال بعد پی آئی اے کا لندن کا فضائی آپریشن بحال ہوگیا، پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 785 پہلی پرواز 325 مسافروں کے ساتھ اسلام آباد سے لندن روانہ ​ہوئی، پی ائی اے کی پرواز کوسیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے الوداع کیا۔

افتتاحی پرواز کی تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا اور قرعہ اندازی کے ذریعے ایک 660 سی سی گاڑی بھی ایک خوش نصیب مسافر کے نام نکالی گئی  جبکہ دیگر مسافروں کو بھی تحائف پیش کئے گئے۔

اسلام ائر پورٹ پر پرواز کی روانگی سے قبل ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پی آئی اے کنسورشیئم کے چیئرمین عارف حبیب اور ہوابازی کے اعلی حکام نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریڑی ڈیفنس نے کہا کہ یہ پرواز دونوں ملکوں اور لوگوں کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پی آئی اے کو لندن آپریشن پر مبارک باد دی پی آئی اے برطانیہ میں مقیم 16 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو براہ راست سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے۔

تقریب کے ​مہمانان گرامی کو چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے کی جانب سے یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں پی آئی اے 30 مارچ سے لاہور سے لندن کے لیے بھی ہفتہ وار پرواز کا آغاز کر رہی ہے۔

پی ائی اے پاکستان اور لندن کے مابین ابتدائی طور پر 4 ہفتہ وار پروازیں چلائے گی جس میں 3 اسلام آباد کیلئے اور 1 لاہور کیلئے آپریٹ ہوں گی، لندن پی آئی اے کی پہلی بین اقوامی منزل تھی اور پی آئی اے کا اس روٹ سے 71 سال پرانا رشتہ ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

لاہور: لیڈی ولنگڈن اسپتال سے سامنے آنے والے ویڈیو اسکینڈل نے نظام صحت پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے

Published

on


لاہور میں لیڈی ولنگڈن ہسپتال سے سامنے آنے والے ویڈیو اسکینڈل نے صحت کے نظام پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جہاں دورانِ آپریشن مریضوں کی ویڈیوز بنانے اور غیر تربیت یافتہ افراد سے حساس طبی عمل کروانے کا انکشاف ہوا ہے۔حکومت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔

لاہور کے لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں مبینہ ویڈیو اسکینڈل نے تہلکہ مچا دیا، جہاں دورانِ آپریشن ڈاکٹرز کی جانب سے مریضوں کی ویڈیوز بنانے کا انکشاف سامنے آیا۔

ذرائع کے مطابق نہ صرف طبی اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی بلکہ ڈاکٹرز کے درمیان مبینہ مقابلہ بازی نے مریضوں کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈال دیا۔

معاملہ اس وقت مزید سنگین ہو گیا جب ایک سیکیورٹی گارڈ کے مبینہ طور پر مریض کو اسپائنل اینستھیزیا دینے کی ویڈیو بھی سامنے آئی، جو کہ صرف ماہر ڈاکٹر کا کام ہوتا ہے۔

“یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، مریضوں کی پرائیویسی اور حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

واقعے کے بعد حکومت پنجاب نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایم ایس اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ سے جواب طلب کر لیا، جبکہ متعدد ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر عملے کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ادھر شہری جنید ستار بٹ ایڈووکیٹ نے پولیس میں درخواست دائر کر دی ہے، جس میں ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی اور پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس طرح کے اقدامات نہ صرف طبی اخلاقیات کی سنگین خلاف ورزی ہیں بلکہ مریضوں کے وقار اور اعتماد کو بھی شدید متاثر کرتے ہیں۔

لاہور میں لیڈی ولنگڈن ہسپتال کا یہ واقعہ صحت کے نظام کے لیے ایک بڑا امتحان بن چکا ہے، جہاں ایک طرف مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنے کے الزامات ہیں، وہیں حکومت کی جانب سے سخت احتساب کا عمل بھی جاری ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Trending