Today News
ایران اسرائیل جنگ کے کشیدہ ماحول میں نارتھ کوریا کے لیڈر کم جونگ اُن کی میمز وائرل
ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے جہاں عالمی سیاست میں ہلچل مچادی ہے، وہیں سوشل میڈیا صارفین نے اس صورتحال کو طنز و مزاح کا رنگ دیتے ہوئے شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اُن کو بھی بحث میں گھسیٹ لیا ہے۔
حالیہ دنوں مختلف پلیٹ فارمز پر کم جونگ اُن سے متعلق دلچسپ اور طنزیہ میمز تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔ یہ میمز ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف شدید فوجی کارروائیوں کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
اس تنازعے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے اور خطے میں کشیدگی میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ تاہم اس ساری صورت حال میں سوشل میڈیا صارفین نے کم جونگ اُن کو ایک الگ زاویے سے پیش کیا ہے۔
"Did he just say launch, it was was lunch sir, lets check well"😂😂😂 pic.twitter.com/bi2dBHdZ8r
— Kl@xon🦅 (@lonelylonerk) March 2, 2026
اگرچہ موجودہ تنازع براہِ راست ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان ہے، مگر انٹرنیٹ پر کم جونگ اُن کو ایک ایسے ’’تماشائی‘‘ کے طور پر دکھایا جا رہا ہے جو عالمی ہنگامہ آرائی کو دور بیٹھ کر دیکھ رہے ہیں۔ بعض میمز میں انہیں ’’فومو‘‘ یعنی موقع گنوانے کے خوف میں مبتلا مبصر کے طور پر پیش کیا گیا ہے، گویا وہ عالمی منظرنامے سے باہر رہ جانے پر پریشان ہوں۔
"Sir, still no missiles headed our direction"
"Refresh it again" pic.twitter.com/DLY81nWkXp
— First Of His Name (@SoupLorrd) March 2, 2026
کئی صارفین نے طنزیہ انداز میں یہ بھی لکھا کہ میزائل تجربات اور جدید ہتھیاروں کی نمائش کے لیے مشہور رہنما اس وقت عالمی میدانِ جنگ سے مکمل طور پر غائب ہیں۔
ایک وائرل میم میں کم جونگ اُن کو دوربین سے دیکھتے ہوئے یا اسکرین پر نظریں جمائے دکھایا گیا ہے، جس کے ساتھ کیپشن درج ہے: ’’بیٹا، کیا تم صورتحال کی نگرانی کر رہے ہو؟‘‘ اس انداز نے انہیں مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کو فاصلے سے دیکھنے والے متجسس ناظر کے طور پر پیش کیا ہے۔
Everyone is scared of Kim Jong Un expect his tailor 😭 pic.twitter.com/Edc33WKbC4
— TOIS🌴 (@sammie_boi20) March 1, 2026
اسی طرح بعض میمز میں یہ تاثر دیا گیا کہ جدید ہتھیاروں کے ’’بہترین کھلونوں‘‘ کے باوجود انہیں موجودہ کشیدگی میں شامل نہ کیے جانے پر شاید نظر انداز کیے جانے کا احساس ہو رہا ہوگا۔ سوشل میڈیا کی یہ تخلیقی مگر طنزیہ لہر اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ عالمی سیاسی بحران بھی آن لائن دنیا میں مزاحیہ انداز اختیار کر لیتے ہیں۔
Kim Jong Un when one missile mistakenly lands in North Korea pic.twitter.com/xnoFSKTyl0
— Katatumba (@ninyeKatatumba) March 2, 2026
Today News
بھارت کا ایک اور جنگی طیارہ لاپتا؛ گرکر تباہ ہونے کا خدشہ
بھارتی فضائیہ کا ایک جدید جنگی طیارہ سخوئی شمال مشرقی ریاست آسام میں پرواز کے بھرنے کے فوری طور پر لاپتا ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جنگی طیارے نے شام کو معمول کی پرواز بھری تھی اور طیارے میں پائلٹ اور ایک ویپن سسٹم آپریٹر (نیویگیٹر) سوار تھے۔
طیارہ آسام کے ضلع کاربی آنگلونگ کے فضائی علاقے میں پرواز کر رہا تھا جب اس کا رابطہ اچانک منقطع ہوگیا۔
بھارتی فضائیہ کے بیان کے مطابق طیارہ آسام کے جورہاٹ ایئربیس سے اڑا تھا اور اس کا آخری رابطہ شام 7 بج کر 42 منٹ پر ہوا۔
طیارے کا رابطہ منقطع ہونے کے فوراً بعد طیارے کی تلاش کے لیے سرچ اور ریسکیو مشن شروع کر دیا گیا۔
کاربی آنگلونگ کے جنگلاتی علاقے میں رہنے والے بعض افراد نے اسی وقت ایک زور دار دھماکے جیسی آواز سننے کا دعویٰ کیا ہے۔
جس کے باعث طیارے کے گرنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاہم حکام نے اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔
بھارتی فضائیہ نے بتایا ہے کہ طیارے اور اس کے عملے کا سراغ لگانے کے لیے فضائی اور زمینی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ سخوئی روسی ساختہ دو انجنوں والا جدید ملٹی رول جنگی طیارہ ہے جو بھارتی فضائیہ کے اہم ترین لڑاکا طیاروں میں شمار ہوتا ہے۔
اس جنگی جہاز کو فضائی و زمینی اہداف کے خلاف مختلف قسم کے مشنز کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کے لاپتا ہونے کی اصل وجہ اور عملے کی حالت کے بارے میں مزید معلومات تلاش کے عمل مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔
Today News
مشہور باڈی بلڈر مسٹر سرحد گولی لگنے سے جاں بحق
خیبرپختونخوا کے مشہور باڈی بلڈر اور مسٹر سرحد کا اعزاز حاصل کرنے والے امین اللہ صافی دوگروپس کی لڑائی کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہونے کے بعد دوران علاج جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق امین اللہ صافی گزشتہ روز افطاری کے بعد علاقے حیدار کالونی میں دو فریقین کے درمیان لڑائی کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔
انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ ایک روز زیرعلاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے۔
امین اللہ صافی نوجوان تن ساز تھے، جنہوں نے مسٹر سرحد کا اعزاز بھی حاصل کرر کھا تھا، ان کی نماز جنازہ جمعے کو 11 بجے چونا بھٹی حیدر کالونی میں ادا کی جائے گی۔
امین اللہ صافی کے بڑے بھائی ندیم صافی بھی باڈی بلڈنگ کوچ ہیں۔
Source link
Today News
یونیورسٹیوں میں اے آئی کا تین کریڈٹ آور کورس لازمی قرار دیا جا رہا ہے، چیئرمین ایچ ای سی
چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر نیاز احمد اختر نے کہا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن ملک میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں جامع اصلاحات کے لیے پرعزم ہے اور جامعات کو قومی ضروریات اور عالمی رجحانات سے ہم آہنگ بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں اور تمام یونیورسٹیوں میں انڈرگریجویٹ سطح پر مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کا تین کریڈٹ آور کورس لازمی قرار دیا جا رہا ہے۔
چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے کہا کہ پاکستان کی تمام یونیورسٹیوں میں انڈرگریجویٹ سطح پر مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کا تین کریڈٹ آور کورس لازمی قرار دیا جا رہا ہے تاکہ طلبہ کو ڈیجیٹل معیشت کے تقاضوں کے مطابق تیار کیا جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی تعلیم کو مؤثراورنتیجہ خیز بنانے کے لیے آؤٹ کم بیسڈ ایجوکیشن کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو نصاب، تعلیمی نتائج اور امتحانی نظام میں بہتری کے لیے سفارشات مرتب کرے گی۔
چیئرمین ایچ ای سی کے مطابق ریسرچ، انوویشن اور کمرشلائزیشن دفاتر کو مضبوط بنانے کے لیے بھی خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کا مقصد صنعت اور جامعات کے درمیان تعاون کو فروغ دینا اور تحقیق کو تجارتی شکل دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی نے ڈگری اور دستاویزات کی تصدیق کا نظام مکمل طور پر آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد طلبہ کو تصدیق کے لیے ایچ ای سی دفاتر آنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی جامعات کی عالمی درجہ بندی بہتر بنانے کے لیے رینکنگ کمیٹی قائم کی گئی ہے جو یونیورسٹیوں کو عالمی رینکنگ میں بہتری کے لیے حکمت عملی فراہم کرے گی، اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کے لیے صوبائی سطح پر بھی خصوصی کمیٹیاں قائم کی جا رہی ہیں جن میں وائس چانسلرز، صوبائی ایچ ای سیز اور ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹس کے نمائندے شامل ہوں گے۔
پروفیسر نیاز احمد اختر نے کہا کہ ایچ ای سی انجینئرنگ، میڈیکل ایجوکیشن اور زراعت کے ڈگری پروگرامز کے معیار کا بھی جائزہ لے گا تاکہ عالمی معیار کے مطابق تعلیمی پروگرامز میں بہتری لائی جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ انڈرگریجویٹ داخلوں کے لیے ٹیسٹنگ سسٹم کو مزید شفاف اور معیاری بنانے پر بھی کام جاری ہے کیونکہ کسی بھی یونیورسٹی کے گریجویٹس کا معیار اس کے داخلہ لینے والے طلبہ کے معیار سے جڑا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئی جامعات کے قیام کے لیے قانون سازی سے قبل ایچ ای سی سے این او سی حاصل کرنا لازمی قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ جامعات کو ہدایت کی گئی ہے کہ خالی انتظامی عہدے فوری طور پر پر کیے جائیں تاکہ تعلیمی نظام مؤثر انداز میں چل سکے۔
چیئرمین ایچ ای سی کے مطابق حکومتی لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت اب تک 65 ہزار لیپ ٹاپ طلبہ میں تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ باقی لیپ ٹاپ بھی جلد طلبہ میں تقسیم کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جامعات میں اطلاقی تحقیق اور انٹرپرینیورشپ کے فروغ کے لیے اقدامات تیز کیے جا رہے ہیں تاکہ تحقیقی منصوبوں کو عملی حل، نئی مصنوعات اور معاشی مواقع میں تبدیل کیا جا سکے۔
Source link
-
Entertainment2 weeks ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech1 week ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Sports2 weeks ago
Alarm over Pakistanis’ exclusion from Hundred competition
-
Tech1 week ago
Hackers Can Now Empty ATMs in Pakistan Without Cards
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Trouble in the streets of Kuala Lumpur
-
Tech2 weeks ago
Apple Set to Manufacture iPhones in Pakistan: Report
-
Tech2 weeks ago
New Details Confirm Samsung Galaxy S26 Ultra’s Powerful Upgrade