Connect with us

Today News

ایران امریکا جنگ کے باعث فضائی نظام درہم برہم ، ملک بھر کے ایئرپورٹس پر سامان کے انبار لگ گئے

Published

on



ایران امریکا جنگ نے فضائی نظام درہم برہم کردیا، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے ایئرپورٹس کے گوداموں میں سیکڑوں ٹن سامان کے انبار  لگ گئے جبکہ بڑی ایئر کار گو سروس فرام کرنے والی کمپنیوں نے چارجرز ڈبل ٹرپل کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق ایران امریکا جنگ نے مسافروں کے ساتھ ساتھ ایئر کاگو سروس بھی شدید متاثر کر دی، مشرقی وسطی کے لیے کھانے پینے کی اشیاء سے لیکر پھل سبزیاں گوشت سمیت دیگر سامان گزشتہ پانچ روز سے روانہ نہ ہو سکا۔

 پاکستان کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد، کراچی، ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ سے ایئر کارگو کے ذریعے جانے والا سامان بھی ایئرپورٹ کے گوداموں میں پڑا ہوا ہے جو کمپنیاں لے کر جا رہی ہیں انہوں نے اپنے ریٹ بھی ڈبل کر دیے ہیں، سب سے زیادہ متاثر گوشت پھل سبزیوں بھجوانے والے ایکسپورٹر ہو رہے ہیں۔

 لاہور ایئرپورٹ کی بات کریں تو روزانہ 200 سے 300 ٹن کے قریب سامان ایئر کاگو کے ذریعے دبئی، ابوظیبی، شارجہ، بحرین، کویت، قطر، سعودی عرب اور دیگر ممالک کو جاتا تھا لیکن  ایران امریکا جنگ کے باعث فضائی آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے سامان نہیں پہنچ پا رہا، ایکسپورٹر بھی پریشان ہیں  جبکہ کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹ بھی بے روزگار ہو چکے ہیں۔

 لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہ 60 سے 70 کے قریب کلیئرنگ ایجنٹ ہیں جو روزانہ 200 سے 300 ٹن  کے قریب بلکہ بعض اوقات اس سے بھی زیادہ سامان کلیئر کراتے تھے، کسٹم کلیئرنگ ایجنٹ ریاض کے مطابق گزشتہ پانچ روز سے ایک بھی شپمنٹ نہیں گئی نہ کوئی شپمنٹ آئی نہ کوئی شپمنٹ  گئی ۔

روزانہ اس آس پر آتے ہیں کہ شاید آج فضائی روٹس بحال ہو جائیں اور کچھ سامان چلا جائے تو دو وقت کی روٹی کما لیں مگر ایران امریکا جنگ شدت اختیار کر گئی ہے اور دور دور تک کوئی چانس بھی نظر نہیں آرہا۔

دوسری طرف ایئر کارگو سروس فراہم کرنے والی کمپنی کے ڈائریکٹر منصور  کے مطابق ان کا مال ان کے دفاتر اور ایئرپورٹ کے شیڈ میں گزشتہ پانچ روز سے پڑا ہے بکنگ ہو چکی تھی لیکن پروازیں عین ٹائم پہ منسوخ ہو گئیں جس کی بنا پر سامان نہ تو سعودی عرب جا سکا نہ عرب امارات جو تھوڑی بہت فضائی کمپنیاں  ایئر کارگو سروس فرام بھی کر رہی ہیں تو انہوں نے بھی اپنے ریٹس میں ڈبل ٹرپل   اضافہ کر دیا ہے ان کے ریٹ اس قدر زیادہ ہو گئے ہیں کہ اس پر سامان بھجوانا ممکن ہی نہیں رہا یعنی کہ سامان کی قیمت سے بھی زیادہ ریٹ ہو چکے ہیں ۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے کم از کم ایئر کارگو سروس کو بحال کیا جائے تاکہ لاہور، کراچی، اسلام آباد اور دیگر ایئرپورٹ پر ہزاروں ٹن کے حساب سے جو سامان پڑا ہے وہ روانہ ہو سکے اگر یہ سامان نہ گیا جس میں پھل سبزیاں کھانے پینے کی دیگر اشیاء سمیت کپڑے اور دیگر اشیاء شامل ہیں نہ گیا تو  ان کو کروڑوں ڈالر کا نقصان ہوگا۔

 انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سے جلد ایئر لائن کے ساتھ مشاورت کر کے کارگو سروس کو بحال کیا جائے تاکہ ایئر  کارگو سے جڑے ہزاروں خاندان بے روزگار ہونے سے بچ سکیں۔

 منصور کے مطابق صرف یورپ کے کچھ ممالک اور امریکا کینیڈا شپمنٹ گئی ہیں اور وہ بھی ڈبل ریٹس پر مجبوری میں بھجوائیں ہیں، اگر چند روز میں صورتحال ٹھیک نہ ہوئی تو حالات  بہت زیادہ خراب ہو جائیں گے جہاں نقصان ایئرلائن ایئر کارگو سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ہو رہا ہے وہیں کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکسز کی مد میں حکومت کو بھی اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، گارمنٹس اور دیگر اشیاء تو ایک دو ہفتے روکی جا سکتیں ہیں مگر پھل سبزیوں اور گوشت کا کیا کریں گے، گوشت کو شپمنٹ سے پہلے دس سے بارہ گھنٹے کے لیے خصوصی ٹمپریچر پر رکھا جاتا ہے مگر یہاں تو بات گھنٹوں سے نکل کر دنوں تک پہنچ گئی ہے، سبزیاں، گوشت، پھل تو سڑ جائیں گے۔

 ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ پانچ روز سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر سے ملکی وغیر ملکی ایئر لائینز کی سات سو سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں اور زیادہ تر سامان ان پروازوں کے ذریعے ہی کار گو ہوتا تھا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

امریکا نے ایران پر حملے سے قبل 13 معدنیات کیلیے کان کن کمپنی سے رابطہ کیا تھا؛ رائٹرز

Published

on


ایران پر حملے سے محض ایک روز قبل امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے 13 اہم معدنیات کی فراہمی بڑھانے کے لیے کان کنی کی کمپنیوں سے تعاون طلب کیا تھا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ان کے نمائندے نے وہ دستاویز دیکھیں جن میں یہ اہم معلومات درج تھیں۔

رائٹرز کے بقول ان دستاویز میں 13 اہم معدنیات کی فراہمی بڑھانے کے لیے مانگا گیا تعاون جنگی اور دفاعی ضروریات کے تناظر میں طلب کیا گیا تھا۔

پینٹاگون نے دفاعی صنعتی بنیاد کنسورشیم سے وابستہ کمپنیوں، جامعات اور دیگر اداروں سے کہا کہ وہ 20 مارچ تک ایسے منصوبوں کی تجاویز جمع کرائیں۔

جن کے ذریعے نکل، گریفائٹ، ریئر ارتھ عناصر اور دیگر اہم معدنیات کی کان کنی، پراسیسنگ یا ری سائیکلنگ کو فروغ دیا جا سکے۔

یہ معدنیات سیمی کنڈکٹرز، جدید اسلحہ، مواصلاتی نظام اور دیگر دفاعی مصنوعات کی تیاری میں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔

دستاویز کے مطابق یہ درخواست ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں سے ایک روز قبل جاری کی گئی۔

رائٹرز کے بقول وائٹ ہاؤس سمیت دفاعی صنعتی بنیاد کنسورشیم اور پینٹاگون نے فوری طور پر اس خبر پر تبصرے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔

یاد رہے کہ ان معدنیات کے بارے میں رائے کی طلبی کے اگلے روز ہی اسرائیل نے ایران میں ایک زیر زمین بنکر پر بمباری کی تھی۔

 جہاں ایران کے سپریم لیڈر ایک اہم سیکیورٹی اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اس حملے میں آیت اللہ سمیت وزیر دفاع، آرمی چیف، مشیر قومی سلامتی اور پاسداران انقلاب کے سربراہ شہید ہوگئے تھے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

پشاور کیلئے سعودی ایئر کی پروازیں معطل، امارات کیلئے پی آئی اے کو روزنہ دو پروازوں کی اجازت

Published

on



سعودیہ ایئر نے پشاور ایئرپورٹ کے لیے پروازوں کو 6 مارچ تک معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ پی آئی اے کو متحدہ عرب امارات کے لیے یومیہ دو پروازوں کی اجازت مل گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے یومیہ ایک پرواز دبئی اور ایک ابو ظہبی کے لیے ملی ہے، اس سے قبل سعودی شہر دمام کے لیے بھی پی آئی اے کو اجازت ملی تھی جبکہ بحرین پر میزائل حملے کے بعد دمام کے لیے پروازیں فی الحال روک دی گئی ہیں۔

سعودی عرب کے شہر جدہ، ریاض اور مدینہ کے لیے  پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے اور سعودی عرب جانے والی پروازیں بحیرہ عرب سے ہوکر یمن کے راستے پہنچ رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ یورپ اور کینیڈا جانے والی پی آئی اے کی پروازیں ایرانی فضائی حدود بندش کے باعث افغان علاقے واخان سے ہوکر منزل مقصود جا رہی ہیں۔

دوسری جانب مشرق وسطیٰ کی صورت حال کے پیش نظر یو اے ای سے غیر ملکیوں کے انخلا کے لیے کئی غیرملکی ایئرلائنز خصوصی پروازیں چلا رہی ہیں، یو اے ای سے انخلا کی چند پروازیں مسقط کے راستے چل رہی ہیں کیونکہ مسقط کی فضائی حدود پروازوں کے لیے کھلی ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بدھ کو یو اے ای میں پھنسے مختلف یورپی ملکوں کے شہریوں کے انخلا کے لیے متعدد عالمی ایئرلائنز کی پروازیں مسقط کے راستے روانہ ہوئیں۔

علاوہ ازیں سعودیہ ایئر نے مسافروں کے لیے نئی اپ ڈیٹ جاری کردی ہے اور پشاور ایئرپورٹ کے لیے پروازوں کو 6 مارچ تک معطل رکھنے کا اعلان کردیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودیہ ایئر کی مسقط عمان، دبئی، کویت ابو ظہبی، بحرین ماسکو کے لیے بھی پروازیں 6 مارچ تک معطل رہیں گی۔



Source link

Continue Reading

Today News

T20 World Cup: New viewership record set, ICC Chairman’s important statement revealed

Published

on


آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 نے بھارت میں سب سے زیادہ ٹی وی اور ڈیجیٹل ناظرین کا  50 ملین سے زائد ہدف عبور کر کے تاریخ میں سب سے زیادہ ویورشپ ریکارڈ قائم کر دیا۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق اس نئے اعزاز پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین جے شاہ نے کہا کہ یہ کامیابی دنیا بھر میں کرکٹ کے بڑھتے ہوئے شوق اور محبت کا ثبوت ہے۔

 انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ورلڈ کپ 2026 کا مقصد اسے سب سے زیادہ قابلِ رسائی ایونٹ بنانا تھا اور بھارت میں ریکارڈ 500 ملین سے زائد ناظرین نے اسے دیکھ کر یہ امید بڑھائی ہے کہ فائنل اور سیمی فائنلز میں یہ تعداد مزید بڑھے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ویورشپ بھی بے مثال ہے، ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر ایک ساتھ سب سے زیادہ دیکھنے کا ریکارڈ بھی ٹوٹا جہاں ایک وقت میں60.5 ملین ناظرین نے ایک ساتھ میچ کی لائیو کوریج دیکھی۔کرکٹ شائقین کے بڑھتے ہوئے رجحان اور موبائل یا آن لائن ویورشپ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو ڈیجیٹل دور کے سب سے بڑے ایونٹس میں شامل کر دیا۔

ایونٹ اب ناک آؤٹ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جہاں پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے فائنل میں جگہ بنا لی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کل بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدِ مقابل ہوں گی۔

ان اہم میچوں کے ساتھ توقع کی جا رہی ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی ناظرین کی تعداد مزید بڑھ جائے گی اور نیا عالمی ریکارڈ بنے گا۔





Source link

Continue Reading

Trending