Connect with us

Today News

ایران امریکا میں ہونیوالے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گا، ایرانی وزیرِ کھیل کا اعلان

Published

on



ایران کے وزیرِ کھیل نے اعلان کیا ہے کہ ایران امریکا میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت نہیں کر سکتا، امریکا کی جانب سے ہمارے سپریم لیڈر کو شہید کیے جانے کے بعد اب ایران امریکا میں ورلڈ کپ نہیں کھیلے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیرِ کھیل احمد دونیامالی نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں اور خطے میں جاری جنگی صورتحال کے بعد ایران کے لیے اس عالمی ایونٹ میں حصہ لینا ممکن نہیں رہا۔ ان حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سمیت بڑی تعداد میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 رواں سال 11 جون سے 19 جولائی تک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جائے گا۔ ایران نے ایشیائی کوالیفائنگ راؤنڈ میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا اور اسے گروپ جی میں بیلجیم، نیوزی لینڈ اور مصر کے ساتھ رکھا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اگر ایران باضابطہ طور پر ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوتا ہے تو فیفا کو اس کی جگہ کسی اور ٹیم کو شامل کرنا پڑ سکتا ہے ۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

حکومت سندھ کا تمام سرکاری و نجی جامعات میں کلاسز آن لائن کرنے کا حکم

Published

on



حکومت سندھ نے کفایت شعاری مہم کے تحت بڑا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے بھر کی تمام سرکاری و نجی جامعات میں 16 مارچ سے 31 مارچ تک کلاسز آن لائن کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

صوبائی وزیر جامعات محمد اسماعیل راہو کے مطابق عالمی سطح پر پیدا ہونے والے بحران اور ایندھن کی بچت کے پیش نظر یہ اقدام کیا گیا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری و نجی جامعات اور ڈگری دینے والے ادارے 16 تا 31 مارچ 2026 تک اپنی تمام تعلیمی سرگرمیاں 100 فیصد آن لائن منتقل کریں۔

وزیر جامعات نے بتایا کہ بڑھتے ہوئے اخراجات کنٹرول کرنے کے لیے اگلے دو ماہ تک تمام سرکاری محکموں کے ایندھن (فیول) میں 50 فیصد کٹوتی کی جائے گی جبکہ جامعات کو بھی اپنی 60 فیصد سرکاری گاڑیاں فوری طور پر گراؤنڈ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کلاسز تو آن لائن ہوں گی تاہم تمام امتحانات پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد کیے جائیں گے، اس کے علاوہ حکومت نے جامعات کے مالی سال کی چوتھی سہ ماہی کے نان ای آر ای (Non-ERE) بجٹ میں بھی 20 فیصد کٹوتی نافذ کر دی ہے۔

وزیر جامعات محمد اسماعیل راہو نے تمام سرکاری و نجی جامعات کو ہدایت کی ہے کہ اس فیصلے پر فوری طور پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔



Source link

Continue Reading

Today News

تیار رہیں، پیٹرول کی قیمتیں 200 ڈالر تک جائیں گی؛ ایران کی امریکا کو دھمکی

Published

on


ایران نے آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل روکنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل تک جاسکتی ہے۔

ایران کے مشترکہ فوجی کمان خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے جنگ کی نئی حکمت عملی بیان کرکے سب کو حیران کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انھوں نے واضح کیا کہ ایران کی پالیسی اب دشمنوں پر صرف جوابی حملے تک برقرار نہیں رہے گی بلکہ اب دشمنوں پر بڑھ بڑھ کر اور پے در پے حملوں کریں گے۔

ابراہیم ذولفقاری نے امریکا کو خبردار کیا کہ ایران آبنائے ہرمز سے ایک قطرہ تیل بھی امریکا، اسرائیل یا ان کے اتحادیوں تک جانے نہیں دے گا جس سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 200 ڈالر فی بیرل تک جاسکتی ہیں۔

یاد رہے کہ 28 فروری کو جنگ کے آغاز آج تک آبنائے ہرمز میں 13 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے جس سے دنیا بھر میں تیل کی ترسیل رک گئی ہے اور قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں مجموعی بیرونی قرضہ ایک ہزار 458 ارب تک پہنچ گیا

Published

on



پاکستان نے رواں مالی سال 26-2025کے پہلے 7 ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران مجموعی طور پر ایک ہزار 458 ارب روپے کا نیا بیرونی قرضہ لیا ہے جو کہ پچھلے سال کے مقابلے 12.7 فیصد زیادہ ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن حکام کے مطابق پاکستان نے نئے قرضے، رول اوور، عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی قسط سمیت مجموعی طور پر دو ہزار 857 ارب روپے حاصل کیے ہیں جس سے پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں مزید اضافہ ہو گیاہے۔

حکام نے بتایا کہ جولائی تا جنوری 5 ارب 17 کروڑ ڈالر کا نیا قرض لیا گیا، سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر، چین نے ایک ارب ڈالر قرض رول اوور بھی کیا، آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط بھی حاصل ہوئی اور عالمی اداروں نے 7 ماہ میں دو ارب 12 کروڑ ڈالر فراہم کیے۔

اسی طرح جولائی تا جنوری 2026 اے ڈی بی نے 62 کروڑ 45 لاکھ ڈالر فراہم کیے، اس دوران عالمی بینک نے پاکستان کو 60 کروڑ 80 لاکھ ڈالرقرض دیا۔

حکام نے بتایا کہ سعودی عرب نے پاکستان کو 70 کروڑ 53 لاکھ ڈالر ، چین نے پاکستان کو 26 کروڑ 94 لاکھ ڈالر قرض دیا، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے تحت ایک ارب 48 کروڑ ڈالر قرض حاصل کیا گیا اور مزید بتایا گیا کہ اس دوران آئی ایم ایف سے 20 کروڑ 95 لاکھ ڈالر حاصل ہوئے۔

آئی ایم ایف سے توسیع فنڈز سہولت کے تحت ملنے والے فنڈز اس  کے علاوہ ہیں، پاکستان نے 7 ماہ میں بجٹ سپورٹ کے لیے 51 کروڑ 87 لاکھ ڈالر حاصل کیے نان پراجیکٹ ایڈ 92 کروڑ، پراجیکٹ ایڈ کی مد میں 53 کروڑ 62 لاکھ ڈالر ملے۔

اقتصادی امور ڈویژن حکام نے بتایا کہ رواں مالی سال نئے قرض، رول اوورز کی مد میں 25 ارب ڈالر ملنے کا تخمینہ ہے، متحدہ عرب امارات کی جانب سے دو ارب ڈالر قرض رول اوور ہونا ابھی باقی ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending