Connect with us

Today News

ایران امریکی کشیدگی پر برطانوی وزیراعظم اور عمان کے سلطان کا ٹیلیفونک رابطہ

Published

on


برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر اور عمان کے سلطان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں ایران امریکی کشیدگی سے متعلق بات کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر اور عمان کے سلطان نے گفتگو کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی سے گریز کا مطالبہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں ہونے والے مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

اسٹارمر اور عمانی سلطان نے کہا کہ دونوں فریقین کو مذاکرات کے ذریعے حل تلاش کرنا چاہیے۔ جنگ بندی کا تسلسل برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی شراکت دار آبنائے ہرمز میں محفوظ آمدورفت کی بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

گلین میکسویل نے بھی حیدرآباد کنگز مین کے اسکواڈ کو جوائن کرلیا

Published

on



آسٹریلیا کے مایہ ناز آل راؤنڈر گلین میکسویل پاکستان پہنچ کر حیدرآباد کنگز مین اسکواڈ کو جوائن کر چکے ہیں، وہ ہفتے کے ڈبل ہیڈر میں اہم میچ سے قبل ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔

کنگز مین کا مقابلہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز کے خلاف نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوا، ٹیم انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر میکسویل کی ہوٹل میں موجودگی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی آمد کی تصدیق کی۔

دائیں ہاتھ کے جارح مزاج بیٹر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی دھواں دار بیٹنگ کے لیے مشہور ہیں، میکسول نے 129 میچز میں 2897 رنز اور 49 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

فرنچائز کرکٹ میں وسیع تجربہ رکھنے والے میکسویل اب پہلی بار پی ایس ایل میں جلوہ گر ہو رہے ہیں، مارنس لبوشین کی قیادت میں کنگز مین کا ایونٹ میں آغاز اچھا نہیں ہوا تھا۔



Source link

Continue Reading

Today News

ایران کا بڑا فیصلہ، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز پر ٹول لازمی

Published

on


تہران: ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے نئے کنٹرول نظام کے تحت ٹول فیس عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جسے خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ایرانی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز کو نئے نظام کے تحت فیس ادا کرنا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت قومی مفادات کے تحت اس اہم سمندری راستے پر مکمل کنٹرول اور مؤثر مینجمنٹ قائم کرے گی، جبکہ انہوں نے امریکا پر عدم اعتماد کا اظہار بھی کیا۔

دوسری جانب ایران کے نائب وزیر تیل محمد صادق نے بتایا کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں متاثر ہونے والی آئل ریفائننگ صلاحیت کی بحالی پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ آئندہ دو ماہ کے اندر 70 سے 80 فیصد پیداواری صلاحیت بحال ہو جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاوان ریفائنری کا کچھ حصہ آئندہ 10 دنوں میں دوبارہ کام شروع کر سکتا ہے، جس سے تیل کی پیداوار میں بتدریج بہتری آنے کی امید ہے۔

ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی تیل کی ترسیل کا ایک اہم ترین راستہ ہے، اور یہاں کسی بھی نئی پالیسی یا پابندی کے عالمی معیشت اور توانائی کی منڈیوں پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی؛ باڑے میں آتشزدگی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی 8 بھینسیں جھلس کر ہلاک

Published

on



لانڈھی 89 شیر پاؤ کالونی چاول گوادم روڈ پر واقع قبرستان کے قریب باڑے میں آتشزدگی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی 8 بھینسیں جھلس کر ہلاک ہو گئیں، کے ایم سی فائر بریگیڈ کی 3 فائر ٹینڈرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فوری طور پر باڑے میں آگ لگنے کہ وجہ اور نقصان کا تخمینہ نہیں لگایا جا سکا۔

تفصیلات کے مطابق لانڈھی 89 شیر پاؤ کالونی چاول گوادم روڈ پر واقع قبرستان کے قریب باڑے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور آگ نے پورے باڑے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اس دوران باڑے کے عملے نے لگنے والی آگ پر اپنی مدد آپ کے تحت قابو پانے کی کوشش شروع کر دی اور باڑے سے مویشیوں کو نکالنا شروع کر دیا، آگ کی اطلاع ملتے ہی لانڈھی فائر اسٹیشن سے کے ایم سی فائر بریگیڈ کی 3 فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئیں اور فائر بریگیڈ کے عملے نے فوری آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے تقریباً ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد  باڑے میں لگی آگ پر قابو پا لیا، اس دوران باڑے میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی 8 بھینسیں جھلس کر ہلاک ہو گئیں جبکہ دیگر قیمتی بھینسوں کو بچالیا گیا، آتشزدگی کے دوران باڑے چھپڑا اور باڑے میں موجود مویشیوں کا چارہ اور دیگر دیگر سامان بھی خاکستر ہوگیا۔

فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کے عملے نے آپس پاس موجود دکانوں اور مکانوں کو بھی جلنے سے بچایا، فوری طورپر باڑے میں آگ لگنے کہ وجہ اور نقصان کا تخمینہ نہیں لگایا جا سکا۔



Source link

Continue Reading

Trending