Today News
ایران جنگ، نیٹو نے عراق سے اپنے فوجیوں کا انخلا شروع کردیا
ایران کی جاری جنگ کے دوران نیٹو اتحاد نے عراق سے فوجی اہلکاروں کو واپس بلانا شروع کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹو کے اعلیٰ کمانڈر جنرل الیکسس گرینکیوچ نے کہا ہے کہ نیٹو اتحاد نے کئی سو اہلکاروں کو عراق سے نکال کر یورپ منتقل کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اہلکار نیٹو کے سیکورٹی ایڈوائزری مشن کا حصہ ہیں جو 2018 میں عراقی دفاعی اور سیکورٹی حکام کو مشورہ دینے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عراق میں نیٹو مشن کو ایک محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور وہ محفوظ ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ مشن مشترکہ فورس کمانڈ نیپلز سے اپنا کام جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ یہ اقدام عراق میں برطانوی، فرانسیسی اور اطالوی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد سامنے آیا ہے، جب تہران نے امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے جواب میں ہمسایہ خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں پر حملے تیز کر دیے۔
مزید برآں اسرائیل کی جانب سے ایران میں واقع قدرتی گیس فیلڈ پر بمباری کے بعد خلیجی توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
علاوہ ازیں میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا مشرق وسطیٰ میں 2,500 اضافی میرینز بھی بھیج رہا ہے جس کے ساتھ کم از کم ایک بربحری حملہ آور جہاز بھی ہے۔
Today News
اسرائیل حملوں میں اپنوں کو کھودینے والے فلسطینیوں کی عید کیسی رہی؟
دنیا بھر میں عید کی خوشیاں منائی جارہی ہیں لیکن فلسطینیوں کیلئے یہ عید ظلم و ستم کے سلسلے کا ایک حصہ ہے۔
خصوصی طور پر غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کے لیے یہ عید بالکل مختلف اور بہت مشکل حالات میں گزر رہی ہے۔ بہت سے لوگ اپنے گھروں سے محروم ہوکر خیموں یا تباہ شدہ عمارتوں میں رہ رہے ہیں۔
کئی خاندان اپنے پیاروں کو کھو چکے ہیں، اس لیے عید کا دن، اُن کیلئے کسی غم سے کم نہیں۔ لاکھوں لوگوں نے کیمپوں میں رہتے ہوئے عید کا دن گزارا۔ لوگ اپنے خیموں کو سادہ سجاوٹ سے عید جیسا ماحول دینے کی کوشش کرتے نظر آئے۔
بچے محدود وسائل کے باوجود کھیلتے رہے تاکہ کچھ خوشی کا احساس ہو۔ فلسطینیوں نے کھلے میدانوں یا عارضی جگہوں پر نمازِ عید ادا کی کیونکہ مساجد تباہی کا شکار ہیں۔ فلسطینیوں کیلئے عید اب صرف تہوار نہیں بلکہ صبر اور امید کی علامت بن چکا ہے۔
Today News
کراچی: مغربی سسٹم کے باعث سندھ بھر میں آج بارش کا امکان
مغربی سسٹم کے باعث سندھ بھر میں بارش کا امکان ہے جب کہ مغربی سسٹم ملک کے بیشتر علاقوں کو متاثر کر رہا ہے۔
کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں آج بارش اور گرج چمک کا امکان ہے جب کہ لاڑکانہ، سکھر، حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی جب کہ اتوار اور پیر کو شہر کا مطلع جزوی سے مکمل ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، بعض علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کسانوں کو موسمی صورتحال کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Today News
ننھے وی لاگر کی گاؤں کے بچوں میں عیدی تقسیم کرنے کی تصاویر وائرل
ننھے وی لاگر شیراز اور ان کی بہن مسکان کی جانب سے کراچی سے واپسی پر اپنے گاؤں کے بچوں میں عیدی تقسیم کرنے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
شیراز اور مسکان پاکستان کے چائلڈ وی لاگرز ہیں جو اپنی سادہ اور خالص کانٹینٹ کی وجہ سے کافی مشہورہیں جب کہ انہوں نے اپنی ثقافت کو خوبصورت انداز میں پیش کر کے لوگوں کے دل جیتے۔
بہن بھائی کی یہ جوڑی نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن بھی شریک ہوتی ہے اور اس سال بھی وہ پروگرام کے لیے کراچی میں موجود تھے جو عید منانے واپس اپنے گاؤں پہنچ چکے ہیں۔
شیراز اور مسکان ہمیشہ اپنی خوشیاں دوسروں کے ساتھ بانٹنے پر یقین رکھتے ہیں، وہ اکثر فلاحی کام کرتے ہیں اور اپنی کامیابی کو صرف اپنے تک محدود نہیں رکھتے۔
اس بار بھی وہ کراچی سے اپنے گاؤں کے بچوں کے لیے عیدی لے کر گئے، جس سے بچوں کے چہروں پر خوشی بکھر گئی۔
سوشل میڈیا پر صارفین ان کی سادگی اور عاجزی کو بے حد سراہ رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا ’انہوں نے گاؤں کے بچوں کے لیے عیدی لائی، انہوں نے دل جیت لیے‘۔
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ وہ شہرت کے باوجود اپنی حقیقت اور جڑوں سے جڑے ہوئے ہیں۔
جبکہ ایک صارف نے کہا کہ یہ دیکھنا بہت خوبصورت ہے کہ انہوں نے دوسرے بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیری۔
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Magazines6 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: The price of a typo
-
Sports2 weeks ago
Tottenham relegation fears deepen with home loss to Crystal Palace – Sport
-
Sports1 week ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport
-
Magazines1 week ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
NON-FICTION: THE LEGACY OF PAKISTAN CRICKET – Newspaper