Today News
ایران جنگ؛ امریکا میں مہنگائی کا طوفان؛ معیشت غیر یقینی کا شکار
ایران کے ساتھ جنگ اور تیل بحران نے جہاں دنیا میں معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہیں وہیں خود مارچ کے مہینے میں امریکا کو بھی مہنگائی کے طوفان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں مہنگائی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔جس کی بڑی وجہ ایران کے ساتھ جاری جنگ اور توانائی بحران کو قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق صارفین کی قیمتوں کے اشاریے (CPI) میں ماہانہ بنیاد پر 0.9 فیصد جبکہ سالانہ بنیاد پر 3.3 فیصد اضافہ ہوا جو تقریباً دو برسوں میں سب سے بڑا اضافہ ہے۔
علاوہ ازیں توانائی کی قیمتوں میں مارچ کے دوران 10.9 فیصد، پیٹرول (گیسولین) کی قیمتوں میں 21.2 فیصد نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
اسی طرح فضائی کرایوں میں بھی 2.7 فیصد ماہانہ جبکہ 14.9 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا کیوں کہ جیٹ فیول کی قلت کا بھی خدشہ ہے۔
یہ اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کیے جانے کے باعث عالمی تیل و گیس کی ترسیل شدید متاثر ہوئی۔
یہ آبی گزرگاہ عالمی توانائی سپلائی کے لیے نہایت اہم ہے جہاں سے دنیا کے تقریباً پانچواں حصہ تیل اور گیس گزرتا ہے۔
یاد رہے کہ امریکا میں مہنگائی جون 2022 میں 9.1 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچی تھی جس کے بعد اس میں کمی آنا شروع ہوئی اور اپریل 2025 میں یہ 2.3 فیصد تک آگئی تھی۔
اگرچہ ٹرمپ کی جانب سے دو ہفتوں کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں کچھ کمی آئی، اور ایران نے اس دوران آبنائے ہرمز کو کھولنے پر رضامندی ظاہر کی۔
تاہم اس کے باوجود خام تیل کی قیمتیں اب بھی جنگ سے پہلے کے مقابلے میں تقریباً 10 فیصد زیادہ اور سال کے آغاز کے مقابلے میں تقریباً 30 فیصد بلند ہیں۔
Today News
آبنائے ہرمز بند رہی تو 3 ہفتوں میں جیٹ فیول کی شدید قلت پیدا ہوسکتی ہے
گزشتہ ہفتے یورپی جیٹ فیول کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 1,838 ڈالر فی ٹن تک پہنچ گئی جبکہ جنگ سے قبل یہ قیمت 831 ڈالر فی ٹن تھی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی ہوائی اڈوں کی تنظیم اے سی آئی یورپ نے یورپی کمشنرز برائے توانائی اور سیاحت کو اہم خط لکھا ہے۔
جس میں خبردار کیا گیا کہ اگر آبنائے ہرمز آئندہ 3 ہفتوں میں دوبارہ نہ کھلی تو ہوائی جہازوں کے ایندھن کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
خط میں مزید کہا گیا کہ اگر آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل اور ایندھن کی ترسیل جلد معمول پر نہ آئی تو اس کا براہِ راست اثر ہوائی اڈوں کی کارروائیوں اور فضائی رابطوں پر پڑے گا۔
خط میں مزید کہا گیا کہ یورپی ایئرپورٹس کے درمیان ایندھن کی دستیابی کے حوالے سے شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ جس سے متاثرہ علاقوں اور یورپ کی معیشت پر سنگین اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ اگر آئندہ تین ہفتوں میں آبنائے ہرمز کے راستے بحری آمد و رفت بحال نہ ہوئی تو یورپی یونین میں نظامی نوعیت کی جیٹ فیول کی کمی حقیقت بن سکتی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خلیجی خطہ یورپ کے لیے ہوائی ایندھن کا ایک بڑا ذریعہ ہے اور تقریباً 50 فیصد درآمدات اسی خطے سے ہوتی ہیں۔
اس صورتحال کے باعث کئی ایئرلائنز نے پروازیں کم کر دی ہیں اور ممکنہ قلت کے پیش نظر ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ بھی کیا جا رہا ہے۔
Today News
جہازوں پر جدید ہتھیار رکھ رہے ہیں، معاہدہ نہ ہوا تو اس کا بھرپور استعمال کریں گے؛ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات ناکام ہونے پر ایران کو دوبارہ حملوں کا نشانہ بنانے کی دھمکی دیدی۔
نیویارک ٹائمز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی جنگی بحری جہازوں کو دنیا کے بہترین ہتھیاروں سے دوبارہ جدید اور طاقتور ہتھیاروں سے لیس کیا جا رہا ہے۔
انھوں نے دھمکی دی کہ اگر مذاکرات ناکام ہوگئے تو امریکا ان ہتھیاروں کا استعمال ایران پر کرے گا اور انتہائی مؤثر طریقے سے کرے گا۔
صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ صورتحال آئندہ 24 گھنٹوں میں واضح ہوجائے گی اور جلد معلوم ہوجائے گا کہ مذاکرات کا نتیجہ کیا نکلتا ہے۔
اس سے قبل اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک سخت پیغام میں انھوں نے کہا تھا کہ ایران کو یہ سمجھ نہیں کہ اس کے پاس زیادہ آپشنز نہیں بچے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ ایران کے پاس کوئی کارڈز نہیں سوائے اس کے کہ وہ بین الاقوامی پانیوں کے ذریعے دنیا کو وقتی طور پر بلیک میل کرے۔
انھوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران بین الاقوامی آبی گزرگاہوں کے ذریعے دنیا پر وقتی دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔
صدر ٹرمپ کے بقول ایران کی موجودہ حیثیت اور بقا ہی اس وجہ سے ہے کہ وہ اب بھی مذاکرات کر رہا ہے۔
Today News
پہلے ایشین والی بال کنفیڈریشن مینز کپ 2026 کے ڈراز کا اعلان
پہلے ایشین والی بال کنفیڈریشن مینز کپ 2026 کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا۔ اس ایونٹ کو بھارت کے شہر احمد آباد میں 20 سے 28 جون تک کھیلی جانے والی عالمی چیمپین شپ کے لیے کوالیفائر کی حیثیت حاصل ہے۔
پاکستان کو پول بی میں رکھا گیا ہے،قطر کوریا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ اور عمان بھی اس پول کا حصہ ہوں گی۔پول اے میں میزبان بھارت، آسٹریلیا،بحرین، چائنیز تائیپے، کاغستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاک بھارت تعلقات کے تناظر میں قومی والی بال ٹیم کو ایونٹ میں شرکت کی اجازت ملنے کا امکان کم ہے۔ایونٹ کی فاتح ٹیم اگست میں کھیلے جانے والی عالمی والی بال چیمپین شپ میں شرکت کی حقدار ہوگی۔
دوسری جانب اے وی سی ویمنز کپ 2026 کینڈن، فلپائن میں6 سے 14 جون تک منعقد ہو گا۔ جس میں میزبان فلپائن، آسٹریلیا، ہانگ کانگ، چین، انڈونیشیا، ایران، قازقستان، کوریا، کرغزستان، لبنان، چائنیز تائپے، ازبکستان اور ویت نام کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
Source link
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Sports2 weeks ago
Momin, Phillippe shine as Sultans beat United to take winning start
-
Magazines2 weeks ago
The secret life of insects in the urban world
-
Today News2 weeks ago
اپنا کمرہ! – ایکسپریس اردو
-
Sports2 weeks ago
National Dialogue Committee condemns PCB’s action against Naseem Shah
-
Magazines2 weeks ago
Reflection: My academic comeback in Ramazan
-
Today News2 weeks ago
Rain with Strong Winds and Thunderstorms Forecast in Karachi on Saturday
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka and Rybakina to clash again in Miami semi-final