Connect with us

Today News

ایران جنگ بندی پر 4 ملکی وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس، مصر کے وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

Published

on



مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال اور ایران جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کی میزبانی میں چار ملکی اہم بیٹھک میں شرکت کیلیے مصر کے وزیرخارجہ اسلام آباد پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر چار ملکی وزرائے خارجہ کانفرنس میں نائب وزیراعظم اور پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر اسلام آباد پہنچے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر مصر کے وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی کانفرنس میں سعودی عرب، ترکیہ کے وزرائے خارجہ بھی شریک ہوں گے اور دونوں کی صبح تک پاکستان آمد متوقع ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق چار ملکی وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک میں ایران اور امریکا کے مذاکرات کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کی صدارت نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

توانائی بحران مزید سخت، روس نے دنیا بھر کو پیٹرول کی فراہمی بند کردی

Published

on


روس نے یکم اپریل سے 31 جولائی تک پیٹرول کی برآمدات پر پابندی عائد کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے وزارت توانائی کو پیٹرول برآمدات پر پابندی کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

روس کے مطابق اس اقدام کا مقصد ملکی سپلائی کو برقرار رکھنا اور قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنا ہے۔ نوواک نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری تنازعہ نے تیل اور پیٹرولیم کی عالمی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ کو بڑھا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آیا ہے۔ روس روزانہ 120,000 سے 170,000 بیرل پیٹرول برآمد کرتا ہے۔

اس فیصلے سے چین، ترکی، برازیل، افریقی ممالک اور سنگاپور کے زیادہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔ یہ ممالک روسی پیٹرولیم مصنوعات کے بڑے خریدار ہیں۔ ہندوستان پر اس کا اثر کم سے کم ہوگا کیونکہ وہ ریفائنڈ پیٹرول کے بجائے خام تیل درآمد کرتا ہے۔

نائب وزیر اعظم نوواک نے اجلاس کے دوران بتایا کہ پیٹرول اور ڈیزل کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور ریفائنریز پوری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ تیل کمپنیوں نے توثیق کی کہ پیٹرول اور ڈیزل کا وافر ذخیرہ دستیاب ہے اور یہ کہ ریفائنریز پوری صلاحیت پر یا اس سے بھی زیادہ کام کر رہی ہیں، اس طرح موجودہ طلب کو پورا کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرول کی برآمد پر پابندی پہلے بھی لگائی جا چکی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

گوادر پورٹ پر نئے جہاز کی کامیاب برتھنگ، علاقائی کشیدگی میں اہمیت بڑھ گئی

Published

on


گوادر پورٹ پر خصوصی جہاز ایم وی ایچ ایم او لیڈر کی کامیاب برتھنگ کی گئی جہاں 35 یونٹس ٹرانس شپمنٹ کارگو ہینڈل کیا گیا۔

وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ علاقائی کشیدگی کے دوران گوادر بندرگاہ محفوظ بحری مرکز کے طور پر ابھر رہی ہے اور عالمی شپنگ لائنز محفوظ متبادل کے طور پر گوادر کا رخ کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے باعث روایتی شپنگ روٹس متاثر ہوئے ہیں جس سے گوادر کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔ ٹرانس شپمنٹ کارگو کے لیے مفت اسٹوریج سہولت دستیاب ہے جس سے بندرگاہ کی مسابقتی حیثیت مزید بہتر ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق گوادر پورٹ اور فری زون میں 16 ہزار ٹی ای یوز کنٹینرز ہینڈلنگ کی استعداد موجود ہے جبکہ جنرل کارگو کے لیے 90 ہزار مربع میٹر سے زائد اسٹوریج گنجائش بھی دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ بلیو اکانومی اور علاقائی تجارت میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔





Source link

Continue Reading

Today News

وزارت عظمیٰ سے ہٹنے کے بعد نیتن یاہو جیل میں جائیں گے، امریکی تحقیقاتی رپورٹ

Published

on


تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کے الزامات ایک بار پھر شدت اختیار کر گئے ہیں جب کہ ایک نئی تحقیقاتی رپورٹ اور مبینہ ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ان کی سیاسی اور قانونی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق معروف امریکی صحافی ٹکر کارلسن نے ایک دستاویزی مواد اور ویڈیو سامنے لانے کا دعویٰ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ شواہد نیتن یاہو کے خلاف قانونی کارروائی کو مضبوط بنا سکتے ہیں اور انہیں جیل تک لے جا سکتے ہیں۔

تحقیقاتی رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے اسلحہ کے تاجروں سے قیمتی تحائف حاصل کیے اور اس کے بدلے انہیں کاروباری فائدے پہنچائے۔ مزید یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ پولیس تحقیقات کے دوران نیتن یاہو نے اپنے اور اپنی اہلیہ کے نام پر تحائف لینے کا اعتراف کیا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایک مبینہ ویڈیو بھی لیک ہوئی ہے جس میں نیتن یاہو کو انکوائری افسران کو دھمکاتے ہوئے دکھایا گیا ہے تاہم اس ویڈیو کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اگر یہ الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو نیتن یاہو کو وزارتِ عظمیٰ چھوڑنے کے بعد قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اور ممکنہ طور پر انہیں جیل بھی جانا پڑ سکتا ہے۔

دوسری جانب نیتن یاہو یا ان کے دفتر کی جانب سے ان الزامات پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ اسرائیلی سیاست میں ایک بڑا بحران پیدا کر سکتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک پہلے ہی سکیورٹی اور جنگی حالات سے گزر رہا ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending