Today News
ایران جنگ پر تنقیدی رپورٹنگ مہنگی پڑ سکتی ہے؟ ٹرمپ حکومت کی امریکی میڈیا کو سخت دھمکی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایران کے خلاف جاری جنگ پر تنقیدی رپورٹنگ کرنے والے میڈیا اداروں کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے مبینہ طور پر غلط یا گمراہ کن معلومات نشر کیں تو ان کے نشریاتی لائسنس منسوخ کیے جا سکتے ہیں۔
امریکا کے میڈیا ریگولیٹری ادارے ایف سی سی کے چیئرمین برینڈن کیر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ نشریاتی اداروں کو عوامی مفاد میں کام کرنا چاہیے، بصورت دیگر انہیں اپنے لائسنس سے محروم ہونا پڑ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو نشریاتی ادارے جعلی خبریں یا مسخ شدہ معلومات نشر کر رہے ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ اپنی پالیسی درست کر لیں کیونکہ جلد ہی ان کے لائسنس کی تجدید کا مرحلہ آنے والا ہے۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ بعض امریکی میڈیا ادارے ایران کے ساتھ جنگ کے حوالے سے غلط رپورٹنگ کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ میڈیا نے یہ خبر پھیلائی کہ سعودی عرب میں ایرانی حملے میں امریکی ایندھن بردار طیارے تباہ ہو گئے، حالانکہ حقیقت میں طیاروں کو معمولی نقصان پہنچا اور وہ دوبارہ سروس میں آ چکے ہیں۔
اس بیان پر امریکا میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ کئی سیاستدانوں اور آزادیٔ اظہار کے حامی افراد نے اسے میڈیا پر دباؤ ڈالنے اور سنسرشپ کی کوشش قرار دیا ہے۔
امریکی سینیٹر برائن شاٹز نے کہا کہ یہ واضح پیغام ہے کہ اگر میڈیا جنگ کے بارے میں مثبت رپورٹنگ نہ کرے تو اس کے لائسنس کی تجدید خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
ادھر امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے بھی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو زیادہ محب وطن انداز میں خبریں نشر کرنی چاہئیں۔ انہوں نے خاص طور پر سی این این کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بعض ٹی وی چینلز جنگ کے حالات کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران کے خلاف فوجی کارروائی شروع کی تھی، جس کے بعد سے خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ ایک حالیہ سروے کے مطابق امریکا میں 53 فیصد ووٹرز ایران کے خلاف اس جنگ کی مخالفت کر رہے ہیں۔
Today News
سول ایوی ایشن اور پی اے اے ہیڈکوارٹرز کو اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ
سول ایوی ایشن اور پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کو اسلام آباد منتقل کرنے کا معاملہ زیر غور ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایوی ایشن کمپلیکس تعمیر کرنے کے لیے کمپنیوں سے درخواست طلب کرلی گئی ہیں۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے ٹینڈر جاری کردیا ہے۔ اسلام آباد میں ایوی ایشن کمپلیکس کی عمارت تعمیر کرنے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کو اس عمارت میں منتقل کیا جائے گا۔
پی اے اے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے 27 مارچ تک ٹینڈر کے لیے کمپنیوں سے درخواست طلب کرلی ہے۔
اس وقت پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی دونوں محکموں کے ہیڈکوارٹرز کراچی میں ہیں۔ دونوں اداروں کی کراچی سے اسلام آبادمنتقلی کے دوران 3 سال کا عرصہ لگ سکتاہے.
Today News
سی ٹی ڈی کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی، کالعدم دہشت گرد تنظیم کا دہشت گرد گرفتار
سی ٹی ڈی کے کاؤنٹرٹیرازم ڈیپارٹمنٹ نےحساس ادارے کے ہمراہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئےسی ٹی ڈی کی ریڈ بک میں شامل کالعدم دہشت گرد تنظیم بی ایل ایف کے دہشت گرد کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق گرفتار ملزم امجد ولد گہرام جعفر ایکسپریس ٹرین حملےمیں ہلاک ہونے والے ملزم ظفرعرف ماما کا ساتھی اوربھانجا ہے۔ گرفتارملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ماڑی پور میں تعینات پولیس افسر کوٹارگٹ کلنگ کرنے کے لیے ریکی کی تھی۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتارملزم کا تعلق بلوچ لبریشن فرنٹ سے ہے جن کے تانے بانے پڑوسی ملک سے ملتے ہیں۔ پڑوسی ملک سے ٹارگٹ ملنے پردہشت گردی کی کارروائی کرتے ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دوران تفتیش گرفتارملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے 2022 میں پڑوسی ملک جا کرٹریننگ حاصل کی، ٹریننگ میں دہشت گرد وشرپسندوں کی سہولت کاری،اسلحہ چلانے اورآئی ای ڈی لگانا شامل ہے۔
گرفتار ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ تنظیم کے کہنے پرماڑی پورسے احساس تنصیبات پرآنے اورجانے والی گاڑیوں کی ریکی کی اوراس کی اطلاع تنظیم کودیتا تھا۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ اس نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ماڑی پورمیں تعینات پولیس افسر کوٹارگٹ کلنگ کرنے کے لیے ریکی کی اور مزید براں شہرمیں کسی بڑے دہشت گرد حملے کی تیاری کررہے ہیں۔
ملزم کے دیگرساتھیوں کی تلاش میں دیگر ایجنسیوں کی مدد سے کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
Today News
تیسرا ون ڈے: پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ بھی بطور فیلڈر میدان میں اتر آئے
کراچی:
بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ حنیف ملک بھی بطور فیلڈر میدان میں اتر آئے۔
ڈھاکا کے شیر بنگال اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں مہمان اسکواڈ کے کھلاڑیوں کے زخمی ہونے اور بیماری کے سبب حنیف ملک نے متبادل فیلڈر کی حیثیت سے ذمہ داری ادا کی۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی ٹیم کے سپورٹ اسٹاف اور نان پلئینگ ممبر نے متبادل فیلڈر کا کردار ادا کیا ہو۔
قبل ازیں 2005 میں ایشیز سیریز کے دوران انگلینڈ کے گیری پریٹ متبادل فیلڈر کی حیثیت سے میدان میں اترے اور رکی پونٹنگ کو آؤٹ بھی کیا تھا۔
حنیف ملک کا بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں میدان میں متبادل فیلڈر کی حیثیت سے آنا دلچسپی سے خالی نہ تھا۔
-
Magazines1 week ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Ali Ansari On Falling in Love With More Than One Person
-
Sports2 weeks ago
Samson’s 97 puts India into T20 World Cup semi-final against England – Sport
-
Business2 weeks ago
Privatisation Commission board recommends Fauji Fertiliser’s inclusion in consortium that won PIA auction – Pakistan
-
Sports1 week ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Magazines2 weeks ago
THE ICON INTERVIEW: THE FUTURE’S ALWAYS BRIGHT FOR HIM – Newspaper
-
Entertainment1 week ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video