Today News
ایران جنگ کا 23 واں دن، اسرائیلی شہروں دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائلوں نے تباہی مچادی
ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ 23 ویں روز میں داخل ہو گئی ہے جبکہ خطے میں کشیدگی مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز کو 48 گھنٹوں میں مکمل طور پر نہ کھولا گیا تو امریکا ایران کے پاور پلانٹس کو تباہ کر دے گا۔
دوسری جانب اسرائیل نے تہران کے مختلف علاقوں پر تازہ حملے کیے، جن میں شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئیں۔ ایرانی حکام کے مطابق ان حملوں میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
ایران نے ردعمل میں اسرائیل اور خطے کے دیگر ممالک پر میزائل حملے جاری رکھے۔ اسرائیلی شہروں دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں تقریباً 100 افراد زخمی ہوئے۔
ایرانی فوج نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس کے پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا گیا تو وہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکا اور اسرائیل سے منسلک تمام توانائی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔
ایرانی حکام نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے تہران کی فضاؤں میں ایک امریکی اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا، جبکہ پاسداران انقلاب نے ایک اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا بھی دعویٰ کیا، جس کی اسرائیل نے تصدیق نہیں کی۔
ایران کے جوہری ادارے کے مطابق نطنز میں جوہری تنصیبات کو امریکا اور اسرائیل نے نشانہ بنایا، تاہم عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ کسی قسم کی تابکاری خارج ہونے کے شواہد نہیں ملے۔
ایرانی وزارت صحت کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک 1500 سے زائد افراد جاں بحق اور 20 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ متعدد ہسپتالوں کو بھی خالی کرانا پڑا۔
خلیجی ممالک میں بھی صورتحال کشیدہ ہے۔ سعودی عربیہ نے درجنوں ایرانی ڈرونز اور میزائل مار گرانے کا دعویٰ کیا، جبکہ بحرین نے بھی سینکڑوں حملے ناکام بنانے کی اطلاع دی ہے۔
ادھر قطر میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
اسرائیل میں ایرانی حملوں کے بعد ہنگامی اقدامات کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم نیتن یاہو نے صورتحال کو ’انتہائی مشکل‘ قرار دیتے ہوئے ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی ہدایت دی ہے۔
اسرائیلی وزارت تعلیم نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کر دیے ہیں جبکہ جنوبی علاقوں میں اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق جنگ کے پھیلاؤ اور توانائی تنصیبات پر حملوں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے، جس کے باعث معاشی اثرات بھی سامنے آ سکتے ہیں۔
Today News
15 سالہ لڑکے نے گرل فرینڈ کو چھوڑنے کےلیے اسکول بس چوری کرلی
جرمنی میں ایک 15 سالہ لڑکے نے اپنی گرل فرینڈ کو دوسرے شہر میں واقع اسکول پہنچانے کے لیے ٹرانسپورٹ کمپنی کی بس ہی چرا لی اور طویل سفر طے کر ڈالا۔ اس غیر معمولی اقدام نے نہ صرف پولیس بلکہ عوام کو بھی حیرت میں ڈال دیا۔
رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جرمن شہر ویسباڈن میں پیش آیا، جہاں لڑکا چپکے سے ایک بس ڈپو میں داخل ہوا اور گاڑیوں کی ماسٹر چابی تک رسائی حاصل کرلی۔ اس کے بعد وہ بغیر کسی رکاوٹ کے بس لے کر روانہ ہوگیا۔ اگرچہ یہ پوری کارروائی سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہوگئی تھی، لیکن عملے نے ابتدا میں اسے معمول کا معاملہ سمجھتے ہوئے نظر انداز کردیا۔
بس صبح تقریباً 6 بجے ڈپو سے نکالی گئی، تاہم کمپنی کو دوپہر کے بعد اس وقت شک ہوا جب تمام ڈرائیورز سے تصدیق کے باوجود کسی نے بس لینے کا اعتراف نہ کیا۔ اس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی اور تلاش کا آغاز ہوا۔
بس میں نصب جی پی ایس سسٹم کی مدد سے پولیس نے گاڑی کو کارل شور میں ٹریس کرلیا، جو ویسباڈن سے تقریباً 130 کلومیٹر (80 میل) دور ہے۔ پولیس اہلکار اس وقت دنگ رہ گئے جب انہوں نے بس کو روکا اور ڈرائیونگ سیٹ پر ایک کم عمر لڑکے کو پایا، جو اپنی گرل فرینڈ کو اسکول سے واپس لے کر جارہا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ لڑکے نے ماسٹر چابی کیسے حاصل کی اور اتنی مہارت کے ساتھ بس چلانا کہاں سے سیکھا۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ لڑکے کو چوری اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے سمیت مختلف الزامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
Source link
Today News
پشاور زلمی نے بنگلہ دیشی اوپنر تنزید حسن تمیم کو ٹیم میں شامل کرلیا
پاکستان سپر لیگ سیزن 11 سے قبل پشاور زلمی نے اپنی اسکواڈ کو مزید مضبوط بناتے ہوئے بنگلہ دیش کے ابھرتے ہوئے اوپنر تنزید حسن تمیم کو ٹیم میں شامل کرلیا۔
رپورٹس کے مطابق تنزید حسن تمیم کو پی ایس ایل 11 کے لیے زلمی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، وہ لیگ میں پہلی بار ایکشن میں نظر آئیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی کھلاڑی کو ایونٹ میں شرکت کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) بھی جاری کیا گیا ہے، تاہم ان کی دستیابی ایک مخصوص مدت تک محدود ہو سکتی ہے۔
تنزید حسن تمیم کی شمولیت کے بعد وہ پی ایس ایل کے اس سیزن میں شرکت کرنے والے بنگلہ دیش کے چند کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں، جبکہ انہیں حالیہ عرصے میں عمدہ کارکردگی کے باعث منتخب کیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2026 کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا، جس میں آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدِمقابل ہوں گی۔
Today News
پشاور میں نیشنل بینک میں ڈکیتی
پشاور میں کوہاٹ روڈ پر واقع نیشنل بینک میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر تھانہ بانا ماڑی میں درج کر لی گئی، واقعے سے متعلق مختلف زاویوں سے تفتیش بھی جاری ہے۔ ڈاکو بینک سے ایک کروڑ 35 لاکھ روپے اور 441 تولہ سونا لاکرز سے لے گئے۔
ابتدائی طور پر ڈاکوؤں کی تعداد چار یا اس سے زیادہ معلوم ہوتی ہے، ڈکیتی کے وقت بینک کی سیکیورٹی پر گارڈ موجود نہیں تھا۔ بینک میں تین ایمرجنسی الارم تھے جو پانچ بار بجے۔ قومی بینک نے نہ سیکیورٹی گارڈ تعینات کیا تھا نہ ہی الارم کمپنی نے آپریشن منیجر کو آگاہ کیا۔
نجی کمپنی کے الارم سسٹم آپریٹر کو الارم کا الرٹ ملا مگر کسی کو بروقت آگاہ نہیں کیا گیا، الارم الرٹ پر موجود آپریٹرز نے مقامی پولیس کو اطلاع نہیں دی جبکہ الارم الرٹ پر موجود آپریٹرز کو شاملِ تفتیش کرلیا گیا ہے۔
ڈاکو پہلے بینک کی بیک سائیڈ کی دیوار توڑ کر اندر داخل ہوئے، ڈاکو اپنے ساتھ گیس سلنڈر بھی لائے تھے۔ ڈاکوؤں نے اندر داخل ہو کر تمام سی سی ٹی وی کیمرے بند کیے۔ بینک ڈکیتی کا واقعہ گذشتہ روز پیش آیا تھا۔
-
Magazines1 week ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: The price of a typo
-
Magazines2 weeks ago
REGION: DEATH OF THE ‘RULES-BASED ORDER’ – Newspaper
-
Magazines1 week ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport
-
Magazines2 weeks ago
NON-FICTION: THE LEGACY OF PAKISTAN CRICKET – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Amber Khan & Nadia Khan On Anchors Exploiting Broken Marriages