Today News
ایران جنگ کب ختم ہوگی؟ ٹرمپ کا بڑا بیان سامنے آگیا
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے عالمی تیل کی ترسیل متاثر کرنے کی کوشش کی تو امریکا پہلے سے کہیں زیادہ سخت حملے کرے گا۔
فلوریڈا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں تیل کی سپلائی روکنے کی کوشش کی تو ایران پر بیس گنا زیادہ سخت حملے کریں گے۔
صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے بعض اہم اہداف خصوصاً بجلی پیدا کرنے کے مراکز ابھی تک نشانہ نہیں بنائے گئے لیکن ضرورت پڑی تو انہیں بھی تباہ کیا جاسکتا ہے۔
ایران جنگ خاتمے کے سوال پر صدر ٹرمپ نے جواب دیا کہ جنگ کا خاتمہ جلد ہوسکتا ہے تاہم یہ رواں ہفتے ممکن نہیں ہے۔
ادھر امریکی صدر نے فوکس نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ وہ ایران کے ساتھ بات چیت پر تیار ہیں تاہم یہ اس بات پر منحصر ہوگا کہ مذاکرات کی شرائط کیا ہوتی ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں اطلاعات ملی ہیں کہ ایران مذاکرات کرنا چاہتا ہے۔ اگر مناسب شرائط ہوں تو امریکا بھی ایران کے ساتھ بات کرنے پر غور کرسکتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ نئے سپریم لیڈر خطے میں امن کے ساتھ رہ سکیں گے۔
دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ جنگ کب ختم ہوگی اس کا فیصلہ ایران کرے گا۔
ایرانی حکام نے خبردار کیا کہ اگر امریکا اور اسرائیل کے حملے جاری رہے تو خطے سے ایک لیٹر تیل بھی برآمد نہیں ہونے دیا جائے گا۔
ایران جنگ سے عالمی منڈیوں میں بھی جنگ کے اثرات دیکھنے میں آئے جہاں کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتیں عارضی طور پر 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں تاہم بعد میں کمی آکر تقریباً 90 ڈالر تک آگئیں۔
Today News
ڈومیسٹک کرکٹ میں باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں انہیں مواقع دینے کی ضرورت ہے، سابق کپتان یونس خان
سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان اور راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ کے حوالے سے لب کشائی کرتے ہوئے مستقبل میں اچھے نتائج کی امیدیں لگا لیں، سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں لا تعداد باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں،ان کرکٹرز کو مواقع دینے کی ضرورت ہے۔
نیو ملیر فالکن رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 4 کی اختتامی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 2009 کے فاتح کپتان یونس خان نے کہا کی پوری اننگ میں وکٹ پررکنا بھی ہوتا ہے ، عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ 2026 میں سب سے زیادہ رنز جوڑنے والے صاحبزادہ فرحان اس کی بہترین مثال ہیں۔
عالمی کپ میں ناقص کارکردگی پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر جرمانہ کی خبر پر یونس خان نے کہا کہ اگر یہ بات درست ہے تو کرکٹرز کو اس حوالے سے آواز بلند کرنا ہوگی، جیسا عالمی کپ 200میں کٹوتی کی اطلاعات پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے آواز اٹھائی تھی۔
ایک اور سابق قومی کپتان راشد لطیف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ قومی سلیکٹرز میں تجربے کی کمی ہے، عالمی کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سب کے سامنے عیاں ہے، اب بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں پرفارمنس کو دیکھنا ہوگا۔
راشد لطیف نے کہا کہ کمزور بورڈ ہی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کرتے ہیں، سینٹرل کنٹریکٹ میں ہر چیز واضح ہے، دراصل میڈیا کو ٹرک کی بتی پیچھے لگا دیا گیا ہے جبکہ کچھ بھی نہیں ہوگا۔
Source link
Today News
پی ایس ایل 11؛ ٹرافی کی تقریب رونمائی کب اور کہاں ہوگی؟
پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی تقریب رونمائی بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں دو نئی ٹیمیں شامل کرنے کے بعد پہلی بار لیگ میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی، لیگ میں لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان، اور فیصل آباد میں کل 44 میچز ہوں گے۔
افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدر آباد کنگز مین کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق 26 مارچ سے 3 مئی تک 44 میچز کھیلے جائیں گے، فیصل آباد اور پشاور پہلی بار پی ایس ایل میچز کی میزبانی کریں گے۔
Source link
Today News
وزیر اعظم کی ٹیکس چوری کے سدباب کےلیے انفورسمنٹ کو مزید موثر بنانے کی ہدایت
وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹیکس محصولات میں اضافے کے لیے زیادہ سے زیادہ پیداواری شعبوں کو خودکار نگرانی کے دائرہ کار میں لانے اور ٹیکس چوری کے سدباب کیلئے انفورسمنٹ کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
وزیراعظم نے ٹیکس محصولات میں اضافے کے لیے زیادہ سے زیادہ پیداواری شعبوں کو خودکار نگرانی کے دائرہ کار میں لانے اور ایف بی آر محصولات میں اضافے اور ٹیکس چوری کے سدباب کیلئے انفورسمنٹ کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ۔
وزیراعظم نے پرال (PRAL) کی ایگزیکٹو ٹیم میں میرٹ کی بنیاد پر ماہرین کی بھرتیوں اور پرال کو ایک فعال ادارہ بنانے پر معاشی ٹیم کی پذیرائی کی۔
وزیراعظم نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو ملک میں تیار کردہ ادویات کی سیریئلائزیشن جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ٹیکس دہندگان کے لیے آٹو ٹیکس سسٹم، ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم، آئرس (IRIS) اور دیگر ایپلیکیشنز کو اردو اور دیگر مقامی زبانوں میں بنانے کی ہدایت کی۔
وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ٹیکس محصولات میں اضافے کے لیے ملک کے مختلف شعبوں میں پیداوار کی نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی متعدد نظام نافذ العمل ہیں اور کئی جلد فعال ہو جائیں گے، پیداوار کی نگرانی کے لیے ویڈیو اینالیٹیکس، یونٹ کائونٹنگ، بارکوڈ سکیننگ، سٹیمپنگ، سیریئلائزیشن اور دیگر ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں۔
بریفنگ کے مطابق شوگر، سیمنٹ، سگریٹ اور کھاد کے تمام کارخانوں میں پیداوار کی نگرانی کی جارہی ہے اور اس اقدام سے ٹیکس محصولات میں اضافہ ہوا، ٹیکسٹائل ، چمڑے، کاغذ، آٹوموبائل، مشروبات اور دیگر شعبوں میں پیداوار کی نگرانی کے لیے اقدامات جاری ہیں جس سے اربوں روپے اضافی ٹیکس آمدنی ہوگی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ شفافیت یقینی بنانے اور ٹیکس دہندگان کا اعتماد بحال کرنے کے لیے آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹیز کے قانون میں ترامیم کی گئی ہیں، آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹیز کے ذریعے 30 جون 2026ء تک ٹیکس کی مد میں 80 ارب روپے آمدن وصول ہونے کی توقع ہے، جولائی 2025ء تا جنوری 2026ء ٹیکس مقدمات کے فیصلوں کے نتیجے میں قومی خزانے کو 102.9 ارب روپے ٹیکس وصولی ہوئی، جون 2026ء تک زیر التواء ٹیکس مقدمات سے ٹیکس کی مد میں 369 ارب روپے وصول ہونے کی توقع ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ کی نئی ایگزیکٹیو ٹیم فعال ہو چکی ہے، پرال کا ڈیجیٹل انوائسنگ کا نظام مکمل طور پر فعال ہو چکا ہے، جنوری اور فروری کے مہینوں میں 800 ارب روپے کے ڈیجیٹل انوائسنگ ہو چکی جبکہ اپریل 2026ء میں 3 کھرب روپے کی ڈیجیٹل انوائسنگ کا ہدف بھی حاصل ہو سکے گا۔
وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ایف بی آر کا نیا ڈیٹا سینٹر مکمل طور پر تیار ہو چکا، ملک میں سمگلنگ کی روک تھام اور کارگو ٹریکنگ کے لیے ڈیجیٹل کارگو ٹریکنگ کا نظام بالخصوص ای بلٹی کا نظام متعارف کرایا جا چکا ہے۔
-
Tech2 weeks ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Magazines1 week ago
Story time: Chasing the forgotten stars
-
Business2 weeks ago
Tensions slow Pakistani investment in Dubai real estate
-
Business2 weeks ago
Petrol, diesel prices likely to rise by Rs7 for next forthnight
-
Magazines1 week ago
Story time: The dog without a leash!
-
Magazines1 week ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Magazines1 week ago
Story time: The diary of an octopus
-
Sports1 week ago
Samson’s 97 puts India into T20 World Cup semi-final against England – Sport