Connect with us

Today News

ایران قابلِ اعتماد دوست ہے، غیر مشروط حمایت جاری رکھیں گے؛ روس کا بڑا اعلان

Published

on


روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے نوروز کے موقع پر ایران کی حکومت اور عوام کے نام تہنیتی پیغام میں اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ روس ایرانی حکومت اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

صدر پوٹن نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری مستحکم ہے۔ایرانی عوام کے لیے ان مشکل حالات میں ثابت قدمی، طاقت اور حوصلے کی دعا کرتے ہیں۔

گشزتہ چند ماہ میں ایران اور روس کے تعلقات میں مزید مضبوطی دیکھی گئی ہے۔ ایرانی صدر اور پوٹن کے درمیان ملاقاتوں اور معاہدوں نے اس شراکت داری کو مزید مضبوط کیا ہے۔

یہ بیان روس کی جانب سے ایران کی کھلی حمایت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کیونکہ اس سے پہلے روس زیادہ تر کشیدگی کم کرنے کی بات کرتا رہا تھا۔

روسی صدر نے امریکی صدر ٹرمپ سے گفتگو میں جنگ بندی کی تجویز بھی دی تھی، جس میں ایران کے افزودہ یورینیم کو روس منتقل کرنے کا منصوبہ شامل تھا تاہم امریکا نے اس تجویز کو مسترد کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق روس پر یہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ وہ ایران کو امریکی فوجی اڈوں کی معلومات فراہم کر رہا ہے تاکہ انہیں نشانہ بنایا جا سکے لیکن کریملن نے ان الزامات کو غلط قرار دیا ہے۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

عوام پیٹرول اور گیس کا استعمال فوراً 50 فیصد کم کردیں، رانا ثنا کا عوام کو مشورہ

Published

on



لاہور:

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عوام پیٹرول اور گیس کا استعمال فوری طور پر 50 فیصد تک کم کر دیں۔

عید کی نماز کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر قوم نے کفایت شعاری نہ اپنائی تو عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان پر مرتب ہوں گے، پاکستان اس وقت کئی اہم اندرونی اور بیرونی چیلنجوں کا سامنا کر رہا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ سیاسی اور عسکری قیادت اس وقت درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر سرخرو ہو رہی ہے۔ افغانستان کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف اقوام متحدہ کے چارٹر کے عین مطابق ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نہ تو جنگ چاہتا ہے اور نہ ہی کسی ملک پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ افغانستان اپنی زمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے نہ دے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپریشن غضب للحق پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے ٹھکانوں کے خاتمے کے لیے ہے۔ ہم نے ایک مرتبہ صفایا کر دیا ہے، تاہم اب مزید ایسے ٹھکانوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر اہمیت حاصل ہے۔ ہم نے ایران پر جارحیت کی واضح مذمت کی اور مسلم ممالک پر حملوں کے خلاف بھی بھرپور ردعمل ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔ ہم سعودی عرب کے ساتھ معاہدوں کے پابند ہیں مگر کسی پر حملہ کرنا ضروری عمل نہیں ہے۔

پی ٹی آئی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف مقدمات عدالتوں نے قائم کیے اور سزائیں دیں۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ اور دیگر کیسز کے فیصلے بالکل واضح ہیں۔

مشیر وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ عوام احتجاج کی کال دینے والوں کو مسترد کر چکے ہیں۔ پی ٹی آئی ڈیل کے لیے تیار ہے مگر ہم کسی بھی صورت میں انہیں دوبارہ کوئی رعایت نہیں دیں گے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کروانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ تمام تر تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں ، صوبے میں بلدیاتی الیکشن اب بہت جلد منعقد کیے جائیں گے۔





Source link

Continue Reading

Today News

صدر مملکت سے زرداری ہاؤس نواب شاہ میں عید الفطر کے موقع پر منتخب نمائندوں اور عمائدین کی ملاقات

Published

on


صدر مملکت آصف علی زرداری نے زرداری ہاؤس نواب شاہ میں عید الفطر کے موقع پر منتخب نمائندوں اور عمائدین سے ملاقات کی اور عید کی مبارک باد پیش کی۔

ملاقات میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ، صوبائی وزرا ضیاء الحسن لنجار، علی حسن زرداری، میئر نواب شاہ قاضی رشید بھٹی، ڈپٹی میئر مبشر آرائیں، پیپلز پارٹی کے رہنما اور شہر کے معززین نے شرکت کی۔

عید الفطر کے موقع پر صدر آصف علی زرداری نے منتخب نمائندوں کو اپنے اپنے حلقوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں اور عوام کے مسائل حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر اپنے ہمسایوں اور ضرورت مندوں کا خیال رکھیں اور عوام سے روابط کو بڑھائیں۔ انہوں نے عوامی نمائندوں کو ہدایت کی کہ اپنی صلاحیتیں ملک کی ترقی کے لیے وقف کر دیں۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

افغان سرحد پر آپریشن کی معطلی عارضی ہے، کابل کو دنیا کے ساتھ کیے وعدے پورے کرنا ہوں گے،طلال چوہدری

Published

on


وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کو عید الفطر کے احترام میں عارضی طور معطل کیا گیا ہے، تاہم ہمسایہ ملک کو ایک ذمہ دار ریاست کا ثبوت دینا ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مساجد، امام بارگاہیں، بازار اور معصوم بچے سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کی وجہ سے محفوظ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امتِ مسلمہ کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے لیکن اب ہمیں سب سے پہلے اپنے ملک کی فکر کرنی ہے۔

وزیر مملکت نے واضح کیا کہ آپریشن صرف عید کے لیے رکا ہےلیکن یہ مستقل طورپر تب ہی ختم ہوگا جب افغانستان ان تمام شرائط کو پورا کرے گا جو پوری دنیا کا مطالبہ ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ افغانستان نے دوحہ معاہدے میں وعدہ کیا تھا کہ اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا، انہیں یہ وعدہ پورا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ سفارتی، سیاسی اور ملٹری ٹو ملٹری سطح پر طویل بات چیت ہوتی رہی ہے، جس کے بعد پاکستان نے وہ قدم اٹھایا جس سے اب تک گریز کیا جا رہا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے پاکستان پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ وہاں ہمارے 40 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں اور ہماری تیل کی ترسیل کا بڑا حصہ بھی وہیں سے آتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود وزیر اعظم نے عید پر عوام کو ریلیف دینے کے لیے اضافی بوجھ عوام پر منتقل نہیں کیا اور حکومت خود اسے برداشت کر رہی ہے۔وزیر مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ امتِ مسلمہ کو اس بحران سے نکالے اور ہمسایہ ملک کو ہدایت دے کہ وہ اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔





Source link

Continue Reading

Trending