Connect with us

Today News

ایران میں ایک بار پھر حکومت مخالف احتجاج شروع

Published

on


ایران میں ایک نیا احتجاجی سلسلہ شروع ہوگیا ہے، خاص طور پر جامعات (یونیورسٹیوں) میں طلبہ نے حکومت کے خلاف مظاہرے شروع کیے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرے دوسرے اور تیسرے روز بھی جاری ہیں، جہاں یونیورسٹیوں جیسے تہران یونیورسٹی، امیر کبیر، شریف یونیورسٹی وغیرہ میں طلبہ سڑکوں پر نکل آئے اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ‌ ای اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین نے انقلاب ایران سے پہلے والا پرانا پرچم (شیر و سورج) بھی لہرایا جو حکومت مخالف علامت کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔

مظاہرے زیادہ تر جامعات اور طلبہ کی جانب سے شروع ہوئے ہیں، جس میں کچھ جگہوں پر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

طلبہ نے ’ہم اس حکومت کو نہیں چاہتے‘ جیسے نعرے لگائے ہیں اور احتجاج کو ایک سیاسی تحریک کی شکل دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ یہ نئی احتجاجی لہر، پچھلے مہینے کے بڑے احتجاجوں اور حکومت کے شدید کریک ڈاؤن کے بعد سامنے آئی ہے جس میں سیکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں گرفتار ہوئے تھے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: جنوبی افریقا کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

Published

on


ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

احمدآباد نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

جنوبی افریقا نے گزشتہ میچ میں بھارت کو شکست دینے والی ٹیم کو ہی میدان میں اتارا ہے۔

دوسری جانب ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ کا کہنا ہے کہ ہم بھی پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، عقیل حسین کی جگہ روسٹن چیز کی واپسی ہوئی ہے۔

شائے ہوپ نے وضاحت کی عقیل حسین کو ڈراپ نہیں کیا گیا ہے بس مخالف ٹیم کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ تبدیلی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہیں۔ گروپ مرحلے کے چاروں میچز کے بعد سپر ایٹ کے اپنے اپنے پہلے میچز میں بھی بڑے مارجنز سے فتح حاصل کرچکی ہیں۔

جنوبی افریقا نے بھارت کے خلاف 76 رنز سے اور ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کے خلاف 107 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

آج شام ساڑھے 6 بجے شیڈول گروپ ون کے ہی دوسرے میچ میں بھارت اور زمبابوے مدمقابل آئیں گے۔

دونوں ٹیمیں گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہی تھیں تاہم سپر ایٹ مرحلے کے اپنے اپنے پہلے میچ میں دونوں کو شکست ہوئی تھی۔

آج جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز میں سے جو ٹیم فتح حاصل کرے گی وہ سیمی فائنل میں جگہ بنالے گی اسی طرح زمبابوے اور بھارت کے میچ میں شکست کھانے والی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گی۔





Source link

Continue Reading

Today News

لاپتا افراد کیس؛ اسلام آباد ہائیکورٹ کو سیکرٹری دفاع کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی سے روک دیا گیا

Published

on



وفاقی آئینی عدالت نے لاپتا افراد کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کو سیکرٹری دفاع کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی سے روک دیا۔

وفاقی آئینی عدالت میں لاپتا افراد کیس میں حکام کے خلاف کارروائی کے فیصلے پر اپیل کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اور ایس ایچ او تھانہ گولڑہ کے خلاف کارروائی پر بھی حکم امتناع جاری کیا گیا۔ آئینی عدالت نے سیکرٹری دفاع اور دیگر افسران کی اپیلیں سماعت کے لیے منظور کر لیں۔

جسٹس باقر نجفی نے اسفسار کیا کہ افسران کے خلاف کارروائی کا حکم کس بنیاد پر دیا گیا؟ کیا تعین ہوگیا تھا کہ لاپتا شخص سرکاری تحویل میں ہے؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور دُگل نے بتایا کہ عدالت کے پاس ایسا کوئی مواد نہیں تھا جس سے یہ تعین ہوتا، عدالت میں لاپتا شخص کے اہلخانہ نے سرکاری تحویل میں ہونے کا بیان حلفی دیا تھا، متعلقہ افسران نے جوابی حلف نامے بھی دیے تھے کہ لاپتا شخص سرکاری تحویل میں نہیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مزید بتایا کہ عدالت نے حبس بیجا کے کیس میں افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیا، محکمانہ کارروائی نہ ہونے پر توہین عدالت کی کارروائی بھی جاری ہے، حبس بیجا کے کیس میں ہائیکورٹ اس نوعیت کا حکم نہیں دے سکتی، افسران کی انٹراکورٹ اپیل ہائی کورٹ نے ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کی۔

آئینی عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر نتیجہ مدت تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہری ساجد الرحمان کی سرکاری تحویل سے رہائی اور افسران کیخلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔



Source link

Continue Reading

Today News

بلوچستان میں دہشتگردی کے بعد بھارتی بیان پاکستانی مؤقف کی تصدیق ہے، دفتر خارجہ

Published

on



اسلام آباد:

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد بھارتی بیان پاکستانی مؤقف کی تصدیق ہے۔

صحافیوں کوہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ وزیر اعظم نے 23 تا 24 فروری امیر قطر کی دعوت پر قطر کا دورہ کیا۔ امیر قطر نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کو اعلی سطح تک لے جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ قطر کے وزیر دفاع اور وزیر مملکت نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔

انہوں نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں، جہاں وہ جدہ میں او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیرمعمولی وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ او آئی سی کا ہنگامی وزارتی اجلاس 26 فروری کو جدہ میں منعقد ہو رہا ہے ، جس میں اسرائیلی قابض حکام کے غیرقانونی فیصلوں پر غور کیا جائے گا۔

طاہر حسین اندرابی کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار مقبوضہ مغربی کنارے کو نام نہاد ریاستی اراضی میں تبدیل کرنے کے اسرائیلی اقدامات پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ علاوہ ازیں وزارتی اجلاس کے موقع پر اسحاق ڈار او آئی سی رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ رواں ماہ سمجھوتا ایکسپریس پر حملے کی 19ویں برسی ہے۔ اس حملے میں 70 سے زائد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ حملے میں ملوث سوامی آسیم آنند نے عوامی سطح پر اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ بھارتی کرنل پروہت نے بھی اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سمجھوتا ایکسپریس میں ملوث چاروں مجرم آزاد پھر رہے ہیں۔ بھارت سمجھوتا ایکسپریس میں ملوث مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لا سکا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزارت خارجہ امور کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ بلوچستان میں دہشت گرد حملے کے بعد بھارتی وزارت خارجہ کا بیان پاکستان کی موقف کی تصدیق ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending