Connect with us

Today News

ایران نے جنگ کے آغاز میں ہی جدید امریکی دفاعی نظام تباہ کر دیا، سی این این کی تحقیق میں بڑا دعویٰ

Published

on


امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران نے حالیہ جنگ کے دوران خطے میں کئی اہم دفاعی نظاموں کو نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے سے پتا چلتا ہے کہ ایران نے جنگ کے ابتدائی مرحلے میں ہی اردن میں نصب جدید امریکی تھاڈ میزائل ڈیفنس سسٹم کے ریڈار کو تباہ کر دیا تھا۔

تحقیقی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امارات میں بھی دو مختلف مقامات پر تھاڈ سسٹم کے ریڈار کو نشانہ بنایا گیا۔

تجزیے کے مطابق امارات میں موجود ریڈار عمارت کے اندر نصب ہونے کی وجہ سے اس کو پہنچنے والے مکمل نقصان کا درست اندازہ لگانا مشکل ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ قطر میں ایک ارلی وارننگ ریڈار سسٹم کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

تحقیقی تجزیے کے مطابق ایران نے کمیونیکیشن نیٹ ورک، ریڈار اور جاسوسی آلات کو نشانہ بنا کر فضائی دفاعی نظام کو کمزور کرنے کی حکمت عملی اختیار کی۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: اختتامی تقریب میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار آواز کا جادو جگائیں گے

Published

on


ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا، فائنل میچ اتوار کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پورٹو ریکو کے معروف گلوکار رکی مارٹن آواز کا جادو جگائیں گے۔

آئی سی سی نے اس حوالے سے آگاہ کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی اختتامی تقریب فائنل میچ سے قبل منعقد ہوگی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل 8 مارچ کو احمد آباد میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یہ چوتھا موقع ہوگا جب دونوں ٹیمیں کسی آئی سی سی ایونٹ کے فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔

اس سے قبل 2000 میں کھیلے گئے آئی سی سی ناک آؤٹ اور 2021 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے فتح حاصل کی تھی۔

حال ہی میں دونوں ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں مدمقابل آئی تھیں جس میں بھارت نے فتح حاصل کی تھی۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

سندھ ہائیکورٹ؛ حادثات کے مقدمات چیئرمین این ایچ اے، آئی جی موٹروے کیخلاف درج کرنے کا حکم

Published

on



سندھ ہائی کورٹ نے حادثات کے مقدمات چیئرمین این ایچ اے اور آئی جی موٹروے کے خلاف درج کرنے کا حکم دے دیا۔

ہائی ویز کی خراب صورتحال اور ٹریفک حادثات کے خلاف درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ این ایچ اے اور موٹروے پولیس حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے این ایچ اے حکام پر اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ این ایچ اے ہائی ویز کی بہتری کے لیے کیا کام کر رہی ہے؟

ممبر جنوبی این ایچ اے عبدالطیف مہیسر نے بتایا کہ گیارہ منصوبے اور اسکیمز موجود ہیں، این ایچ اے سندھ کے تحت بحالی منصوبے بھی جاری ہیں۔

جسٹس نثار بھنبرو نے استفسار کیا کہ آپ کو علم ہے حادثات میں کتنے لوگ جاں بحق ہوئے ہیں؟ موٹر وے اور ہائی ویز پر ایمرجنسی سہولیات موجود ہیں؟

ممبر جنوبی این ایچ اے نے بتایا کہ ایم نائن موٹروے پر نوری آباد کے مقام پر ٹراما اور ریسکیو سینٹر موجود ہے۔

جسٹس نثار بھنبھرو نے ریمارکس دیے کہ این ایچ اے سب سے ناکارہ ادارہ ہے اور ناکارہ لوگوں کو دفتروں میں رکھا ہوا ہے۔

وکیل این ایچ اے نے کہا کہ حادثات صرف ہائی ویز پر نہیں دیگر اہم سڑکوں پر بھی ہوتے ہیں، لائسنس اور فٹنس کے لیے صوبہ ذمہ دار ہے، ایکسل لوڈ سے متعلق سندھ حکومت کو متعدد بار کہا ہے، سندھ حکومت سے کہا ہے کہ ایسی گاڑیوں کو موٹرویز پر آنے سے روکیں۔

جسٹس نثار بھنبرو نے ریمارکس دیے کہ پیسے بھی تو آپ لے رہے ہیں، این ایچ اے سیفٹی آرڈننس پڑھیں صوبائی پولیس کی ذمہ داری ہے یا موٹروے پولیس کی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہائی ویز پر حادثات کے مقدمات چیئرمین این ایچ اے اور آئی جی موٹرویز کے خلاف درج کیا جائے، ہائی ویز پر ٹریفک بند ہوا تو نقصان این ایچ اے کو بھرنا ہوگا۔

جسٹس نثار بھنبرو نے ریمارکس میں کہا کہ ہم موٹر وے پولیس کو کہہ دیتے ہیں کہ جہاں سڑک خراب ہو وہاں ٹریفک روک دیں، ہم ہائی ویز سندھ حکومت کے حوالے کرتے ہیں، ہم ان سے کام کروا لیں گے۔

وکیل این ایچ اے نے کہا کہ ایم نائن کے لیے دی گئی زمین کی منتقلی سندھ حکومت نے ختم کر دی ہے۔

جسٹس سلیم جیسر نے کہا کہ وفاق نے ادائیگی نہیں کی تو منتقلی منسوخ کی۔

جسٹس نثار بھنبرو نے استفسار کیا کہ سکھر سے اسلام آباد سفر کیا ہے؟ کیا اتنی دیر میں ہالہ سے سکھر پہنچ سکتے ہیں؟

جسٹس سلیم جیسر نے ریمارکس دیے کہ سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کیوں کیا جاتا ہے؟ کراچی میں پل گرا تھا اسکا مقدمہ چیئرمین کے خلاف درج ہونے کے بعد کوئی پل نہیں گرا۔

ممبر جنوبی این ایچ اے نے بتایا کہ انڈس ہائی وے مارچ میں مکمل بحال کر دیا جائے گا، جس پر عدالت نے سوال اٹھایا کہ مارچ تک حادثات کا ذمہ دار کون ہوگا؟ جسٹس سلیم جیسر نے ریمارکس دیے کہ ہم اس معاملے پر تفصیلی حکم نامہ جاری کریں گے۔

عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 10 اپریل تک ملتوی کر دی۔



Source link

Continue Reading

Today News

 وزیراعظم کی صوبوں کو پیٹرولیم ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

Published

on



اسلام آباد:

 وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو پٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزارت پٹرولیم نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں  پٹرولیم مصنوعات کے ذخیرے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا مناسب ذخیرہ موجود ہے، وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت دی کہ پٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جو بھی پٹرول پمپ مصنوعی قلت کے اس مکروہ دھندے میں ملوث ہو اُس کو فوراً بند کیا جائے اور اسکا  لائسنس منسوخ کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔

 وزیراعظم نے وزیر پیٹرولیم کو ہدایت دی کہ وہ صوبوں کا دورہ کریں اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر پیٹرولیم مصنوعات کی بچت اور ان کی عوام کو بلاتعطل فراہمی کے حوالے سے لائحہ عمل و منصوبہ بندی تیار کریں۔

 وزیراعظم نے ہدایت دی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی  نقل و حرکت سے متعلق ڈیش بورڈ بنایا جائے، جسکے ذریعے  صوبوں کیساتھ ریل ٹائم ڈیٹا شیئر ہو اور پٹرولیم مصنوعات کی نقل و حمل کی نگرانی کی جائے۔

 اجلاس میں نائب وزیراعظم وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار،  وفاقی وزراء جام کمال خان، احد خان چیمہ،  محمد اورنگزیب،  عطا اللہ تارڑ،  علی پرویز ملک،  اویس خان لغاری،  وزیر مملکت بلال اظہر کیانی،  معاون خصوصی ہارون اختر، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹریز، اور اعلیٰ سرکاری حکام شریک ہوئے۔





Source link

Continue Reading

Trending