Today News
ایران نے مذاکرات کیلئے درخواست کے ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کردیا
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیے گئے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے صدر نے امریکا کو مذاکرات کی درخواست کی ہے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بیان میں کہا کہ ایران کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست کا ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ جھوٹ اور بے بنیاد ہے۔
ایرانی صدر کے دفتر کے کمیونیکیشنز اور انفارمیشن کے نائب سربراہ سید مہدی طباطبائی نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے حوالے سے ایران کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن فورسز کے خلاف ملک کی سلامتی کے دفاع اور مسلط کی گئی جنگ کے خاتمے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی پوزیشن کسی صورت تبدیل نہیں ہوئی ہے اور اس حوالے سے مبہم اور مجرمان کے جھوٹ پر توجہ نہیں دی جائے۔
سید مہدی طباطبائی نے کہا کہ ایرانی قوم اپنی مادر وطن کی حفاظت کے لیے پرعزم، ثابت قدم اور متحد ہے۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل میں بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی نئی حکومت کے صدر نے امریکا کو جنگ بندی کی درخواست کی ہے لیکن ہم اس وقت تک کارروائیاں جاری رکھیں گے جب تک آبنائے ہرمز مکمل طور پر محفوظ طریقے سے بحال نہیں کی جاتی۔
Source link
Today News
کراچی؛ سپر ہائی وے پر انڈین گٹکے کی اسمگلنگ ناکام، 2 خواتین سمیت 4 ملزمان گرفتار
پولیس نے سپر ہائی وے پر خواتین کو ڈھال بنا کر انڈین گٹکے کی اسمگلنگ نام بنا کر 2 خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ملزمان سوزوکی پک اپ میں گٹکا اندرون سندھ اسمگل کر رہے تھے۔
اس حوالے سے ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اورنگزیب خٹک اور ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے چوہدری نواز نے بتایا کہ پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر ایک سوزوکی پک اپ کو روکا جس کے عقب میں 2 خواتین سوار تھیں جس میں سے ایک مریض بن کر پک اپ میں بچھائے گئے بستر پر لیٹی ہوئی تھی جس کے نیچے بڑی تعداد میں انڈین گٹکا چھپایا ہوا تھا۔
ملزمان حب چوکی سے لایا جانے والا انڈین گٹکا براستہ ناردرن بائی سے اندرون سندھ اسمگل کر رہے تھے ، پولیس نے انڈین گٹکا اسمگلنگ کرنے میں ملوث سوزوکی پک میں سوار 2 خواتین صالحہ اور سلمیٰ کو دیگر 2 ساتھیوں عمران اور شمن علی سمیت گرفتار کر کے مجموعی طور پر 390 پیکٹ انڈین گٹکا اور تیار گٹکا ماوا برآمد کر کے اسمگلنگ میں استعمال کی جانے والی سوزوکی پک اپ کو بھی قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔
Source link
Today News
پی ایس ایل11؛ صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری، پلیئر آف دی میچ قرار
پاکستان سپر لیگ 11 میں ملتان سلطانز کے صاحبزادہ فرحان کو ان کی شاندار سنچری کی بنیاد پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے 8ویں میچ میں ملتان سلطانز نے حیدرآباد کنگز مین کو شکست دے کر شاندار فتح اپنے نام کرلی جبکہ میچ کے ہیرو صاحبزادہ فرحان رہے جنہوں نے ناقابلِ شکست سنچری اسکور کی۔
صاحبزادہ فرحان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 57 گیندوں پر ناقابلِ شکست 106 رنز اسکور کیے جس میں 7 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔
Sahibzada Farhan is named player of the match for his exceptional century.#HBLPSL11 | #NewEra | #MSvHK pic.twitter.com/7TbVkUJOgU
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 1, 2026
ابتدائی اوورز میں فرحان نے برق رفتاری سے رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی جبکہ دیگر کھلاڑیوں نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔
حیدرآباد کنگز مین کے بولرز بڑے ہدف کے باوجود ملتان کی بیٹنگ لائن کو روکنے میں ناکام رہے جس کے باعث ٹیم کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اس فتح کے ساتھ ملتان سلطانز نے نہ صرف اہم پوائنٹس حاصل کیے بلکہ ایونٹ میں اپنی پوزیشن بھی مستحکم کرلی جبکہ صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز کو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا جا رہا ہے۔
Source link
Today News
امریکی نائب صدر کا ایران-امریکا جنگ کے پاکستانی ثالثوں سے رابطہ ہوا، رپورٹ
غیرملکی خبرایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثی کرنے والے پاکستانی رابطہ کاروں سے بات چیت کی ہے۔
رائٹرز نے بتایا کہ ایک باخبر ذریعے کا کہنا تھا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران تنازع کے حوالے سے ثالثی کرنے والے پاکستانی رابطہ کاروں سے بات کی، جو اس بات کی علامت ہے کہ تنازع کے خاتمے کے لیے ان کے کردار میں وسعت آ رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر جے ڈی وینس نے ذاتی طور پر اشارہ دیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی کے لیے تیار ہیں تاہم اس کے لیے شرف یہ ہے کہ امریکا کے بعض مطالبات پورے کیے جائیں۔
اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ جے ڈی وینس نے ایک سخت پیغام بھی پہنچایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جلدی میں ہیں اور خبردار کیا کہ اگر تہران کسی معاہدے پر آمادہ نہ ہوا تو ایرانی بنیادی ڈھانچے پر دباؤ بڑھایا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ اس وقت پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جے ڈی وینس نے پانچویں ہفتے میں داخل ہونے والی ایران-امریکا-اسرائیل جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں زیادہ فعال کردار اختیار کر لیا ہے، ٹرمپ کے ممکنہ جانشین کے طور پر 2028 کے صدارتی انتخابات میں اہم امیدوار تصور کیے جانے والے جے ڈی وینس نے اس تنازع میں محتاط رویہ اپنایا ہے، جو امریکا کی طویل مدتی فوجی مداخلت پر ان کے پرانے خدشات کی عکاسی کرتا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے جو ٹیم بنائی تھی وہ مذاکرات میں مصروف ہے، نائب صدر جے ڈی وینس، سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو اور امریکی خصوصی نمائندگان اسٹیو ویٹکوف اور جیراڈ کشنر بھی مذاکرات میں مصروف ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اس امید کے ساتھ ایران کے توانائی کے نیٹ ورک پر حملے 6 اپریل تک مؤخر کر دیے گئے ہیں کہ تہران کے ساتھ معاہدہ ہوجائے لیکن ایسا نہیں ہوا تو امریکا ایرانی بنیادی ڈھانچے پر حملے کرے گا۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Rabeeca Khan’s Father’s Tips For Daughters Marriages
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The woman in the red dress – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pakistan, India in same Hockey World Cup pool – Sport
-
Today News2 weeks ago
رمضان، عید اور پٹرول بم
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The cost of peer pressure – Newspaper