Connect with us

Today News

ایران ٹیبل پر آئے یا نہ آئے، ہم دو سے تین ہفتوں میں جنگ ختم کر کے نکل جائیں گے، صدر ٹرمپ

Published

on



واشنگٹن:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اپنے اختتام کے قریب ہے اور امریکا کسی بھی صورت میں اپنا مشن مکمل کر کے پیچھے ہٹ جائے گا چاہے ایران مذاکرات کی میز پر آئے یا نہ آئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کو اس حد تک نقصان پہنچایا جا چکا ہے کہ وہ 20 سال پیچھے جا چکا ہے اور اگر امریکا کو یقین ہوگیا کہ ایرانی ایٹمی خطرہ ختم ہوچکا ہے تو وہ بغیر کسی معاہدے کے بھی جنگ سے نکل جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران میں بڑی تبدیلیاں آچکی ہیں اور وہاں ایک کم شدت پسند گروپ سامنے آیا ہے جبکہ ان کے مطابق امریکا کا مقصد رجیم چینج نہیں بلکہ صرف ایٹمی خطرے کا خاتمہ تھا۔

انہوں نے عندیہ دیا کہ آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں جنگ مکمل طور پر ختم ہوسکتی ہے تاہم ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اگر ڈیل ہوتی ہے تو ٹھیک ورنہ امریکا کو اس کی ضرورت نہیں کیونکہ ایران کو ڈیل کی زیادہ ضرورت ہے ہمیں نہیں۔

اپنی گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے داخلی معاملات پر بھی سخت مؤقف اپناتے ہوئے ڈیموکریٹس پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ انہوں نے سرحدیں کھول کر امریکا کو جرائم پیشہ افراد کے لیے آسان بنا دیا تھا تاہم اب سخت قوانین کے ذریعے حالات کو کنٹرول کرلیا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ واشنگٹن ڈی سی میں جرائم کی شرح 98 فیصد تک کم ہوچکی ہے اور شہر امریکا کا محفوظ ترین علاقہ بن چکا ہے۔

اسی دوران انہوں نے صدارتی حکم نامہ جاری کرتے ہوئے میل ان ووٹنگ کے نظام کو مزید سخت اور محفوظ بنانے کی ہدایت دی جبکہ وائٹ ہاؤس کی سیکیورٹی کو بھی غیرمعمولی سطح تک بڑھانے کا اعلان کیا جس میں بلٹ پروف شیشے، ڈرون پروف چھت اور بم شیلٹرز شامل ہیں۔

ایرانی صورتحال پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا تو وہ اب تک استعمال کرچکا ہوتا اس لیے امریکا نے بروقت کارروائی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کو محفوظ بنایا جا رہا ہے اور دنیا کے ممالک وہاں سے باآسانی تیل حاصل کر سکتے ہیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی، انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

Published

on



کراچی:

کراچی کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مقابلہ سیکٹر 6 بی صبا سنیما کے قریب پیش آیا جہاں ملزم کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔

گرفتار ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت محمد ابراہیم کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار

Published

on



کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے مبینہ مقابلوں کے دوران دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نیو کراچی سیکٹر ایل 11 میں نیو کراچی پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت عیسیٰ خان کے نام سے ہوئی ہے جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

دوسری کارروائی حسن کالونی میں گلبرگ پولیس نے کی، جہاں مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت کاشف عرف کاشی کے نام سے ہوئی ہے جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق دونوں واقعات کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور فرار ملزم کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

راولپنڈی، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، خاتون سمیت تین افراد زخمی

Published

on



راولپنڈی:

تھانہ مورگاہ کے علاقے راہ امن میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں 55 سالہ مشتاق، ان کی اہلیہ صغریٰ اور پڑوسی مہتاب عمر شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق متاثرہ افراد ایک عزیز کی تیمارداری کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے انہیں روک کر زیورات اور پرس چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت کرنے پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان خاتون سے سونے کا کڑا چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending