Connect with us

Today News

ایران پر امریکی اسرائیلی حملہ، لبنان کا دوٹوک پیغام سامنے آگیا

Published

on


ایران پر حملوں کے بعد لبنان کے وزیراعظم کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان کے وزیر اعظم نواف سلام نے حزب اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کو کسی مہم جوئی میں گھسیٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی اور اتحاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

90 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار

Published

on


پریڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 90 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت سلمان ولد عمر گل کے نام سے کی گئی جبکہ گرفتار ملزم سے واردات میں استعمال کی جانے والی موٹر سائیکل 125 اور سات لاکھ بیس ہزار روپے نقد رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

ملزم کو پہلے سے گرفتار اس کے ساتھیوں کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ، اب تک اس واردات میں ملوث مرکزی ملزم اسد حسین ولد اقبال حسین اور بلال عرف عبدالشاہ کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

 گرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر 36 لاکھ 20 ہزار روپے کی رقم برآمد کی جا چکی ہے ، مزید مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں ، جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

واضح رہے 14 فرروری 2026 کو پریڈی تھانے میں رپورٹ درج کرائی گئی تھی ، رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ صدر ریگل چوک کے قریب مسلحہ موٹرسائیکل سوار دکاندار سے رقم سے بھرا تھیلا چھین کر فرار ہوگئے۔

ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ بھی کی ، سولر انورٹر کا دکاندار سفیر بٹ اپنی دکان کے ملازم کے ہمراہ 90 لاکھ روپے کی رقم تھیلے میں ڈال کر قریبی واقعے نجی بینک جا رہا تھا۔





Source link

Continue Reading

Today News

 پنجاب بھر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری

Published

on


 پنجاب بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز اور ہسپتالوں کو مراسلہ جاری کیا گیا جس میں صوبہ بھر کے ہسپتالوں کےایمرجنسی وارڈز 24 گھنٹے مکمل فعال رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز اور ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹس 24/7  مکمل فعال رہیں گے۔

ماہر ڈاکٹروں، خاص طور پر فزیشن، سرجن، آرتھوپیڈک سرجن کے ساتھ ساتھ نرسوں، پیرامیڈیکس اور الائیڈ اسٹاف کی دستیابی  یقینی بنانے کا حکم بھی صادر کیا گیا۔ ہسپتالوں میں ادویات، آئی وی فلوئیڈز اور سرجیکل سامان کا وافر ذخیرہ رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

مزید برآں ٹراما اور سرجیکل ایمرجنسی انتظامات فوری مکمل رکھنے اور ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 سے قریبی رابطہ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

محکمہ ہیلتھ پنجاب نے ہدایت کی کہ تمام عملے کے شفٹ وائز ڈیوٹی روسٹر پر سختی سے عملدرآمد کا حکماحکامات و ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایرانی حملے پر خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کا مشترکا اعلامیہ جاری

Published

on


خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک نے ایرانی جارحیت کے تناظر میں سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کریں گے اور جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، عمان، قطر اور کویت کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ رکن ممالک اپنی علاقائی خودمختاری، شہریوں اور مقیم افراد کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔

بیان میں ایران کی جانب سے مبینہ جارحانہ اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ خطے کے امن و استحکام کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔





Source link

Continue Reading

Trending