Connect with us

Today News

ایران کا بحرین میں فوجی اڈّے پر حملہ؛ ایک ہلاک اور درجن سے زائد زخمی

Published

on


ایران نے بحرین میں ایک فوجی اڈے کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے جس میں شدید جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے بحرین کے ایک جزیرے میں واقع فوجی اڈے پر میزائل داغے ہیں۔ جو جزیرے کے مغربی حصے میں واقع ہے۔

اس حملے میں ایک اماراتی فوجی کنٹریکٹر جاں بحق ہوگیا جو مراکش کا شہری تھا۔ حملے میں درجن سے زائد بحرینی اور اماراتی اہلکار زخمی بھی ہوگئے جن میں سے 4 کی حالت نازک ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ جنگ کے آغاز کے بعد سے ایران نے بحرین میں متعدد حملے کیئے ہیں جن میں سے آج کا حملہ ہلاکت خیز حملوں میں سے ایک حملہ تھا۔

یاد رہے کہ بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کا ہیڈکوارٹر موجود ہے لیکن جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی اسے خالی کر دیا گیا تھا اور جہاز سمندر میں پھیل گئے تھے۔

یہ بھی ذہن نشین رہے کہ بحرین میں شیعہ آبادی بڑی تعداد میں موجود ہے اور بحرین کو ایران اپنا ’گمشدہ صوبہ‘ قرار دیتا رہا ہے اور بحرین نے بھی متعدد بار ایران پر مداخلت کے الزامات عائد کیے ہیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی ایئرپورٹ پر نجی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، 160 مسافر محفوظ

Published

on



کراچی:

اسلام آباد سے سعودی عرب کے شہر ریاض جانے والی نجی ایئرلائن ایئر سیال کی پرواز پی ایف 768 کو فضا میں اچانک تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔

ذرائع کے مطابق طیارہ جیسے ہی پاکستان کی فضائی حدود سے نکل کر بحیرہ عرب کے اوپر پہنچا تو اس میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔

صورتحال کے پیش نظر کپتان نے فوری طور پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا اور ایئر ٹریفک کنٹرول کو آگاہ کیا۔

کپتان کی مہارت کے باعث طیارے کو بحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ طیارے میں سوار تمام 160 مسافر محفوظ رہے۔

ایئر سیال انتظامیہ کے مطابق مسافروں کو کراچی ایئرپورٹ کے ٹرانزٹ لاؤنج منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ انہیں دوسرے طیارے کے ذریعے ریاض روانہ کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

ايران ميں اس بار’درست لوگوں‘ سے بات چیت جاری ہے؛ وہ معاہدے کیلیے بے چین ہیں؛ ٹرمپ

Published

on


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حکام معاہدے کے لیے بے تاب ہیں اور اس وقت بھی ایران کے درست لوگوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہم کئی اہم شخصیات کے ذریعے رابطے میں ہیں اور جلد کسی پیش رفت کا امکان موجود ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران میں اس وقت درست افراد سے بات چیت کر رہا ہے اور موجودہ حالات میں ایران بھی معاہدے کی طرف بڑھنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی کارروائیوں میں ایران کی بحریہ، قیادت اور دفاعی نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ جس سے خطے میں طاقت کا توازن بدل گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے مذاکرات سے متعلق زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کیں لیکن انھوں نے اپنے قریبی مشیروں جیرڈ کشنر، اسٹیو وٹکوف، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور نائب صدر جے ڈی وینس کا نام لیا جو اس عمل میں شامل ہیں۔

ٹرمپ کے بقول امریکا کا ایران کے ساتھ جاری بات چیت میں واضح کردیا ہے کہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور صدر ٹرمپ کے بقول ایران نے اس شرط کو تسلیم کرلیا ہے۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ ایران کے اہم توانائی کے ڈھانچے کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن ایران نے حالیہ دنوں میں رابطہ کرکے مذاکرات میں دلچسپی ظاہر کی جس کے بعد صورتحال میں تبدیلی آئی ہے۔

دوسری جانب ایرانی حکام نے امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی خبروں کی تردید کی ہے۔ ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں اگر کوئی رابطہ ہوا بھی ہے تو وہ براہ راست بات چیت کے بجائے ثالثوں کے ذریعے پیغامات کے تبادلے تک محدود رہا ہے۔

ٹرمپ نے خطے میں اتحادیوں کے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خلیجی ممالک نے اب تک مثبت کردار ادا کیا ہے، تاہم انہوں نے اشارہ دیا کہ وہ اس تنازع میں نیٹو کے زیادہ فعال کردار کے خواہاں ہیں۔

ایران نے تاحال ٹرمپ کے ان دعوؤں کو مسترد کیا ہے اور ایسے بیانات کو سیاسی دباؤ دالنے، جنگ میں وفقہ لینے اور پیٹرول کی قیمتیں میں کمی لانے کا حربہ قرار دیا ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

جنگ نیتن یاہو کی بقا کی ہے لیکن قیمت پوری دنیا کے 8 ارب لوگ چکا رہے ہیں؛ ترک صدر

Published

on


ترک صدر رجب طیب اردوان نے انقرہ میں کابینہ اجلاس میں کہا کہ اگرچہ یہ جنگ اسرائیل کی جنگ ہے لیکن اس خمیازہ پوری دنیا کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر نے کہا کہ علاقائی امن اور انسانیت کی خاطر نیتن یاہو کی قیادت میں قتل عام کے نیٹ ورک کو فوری طور پر روکنا ہوگا۔ جس کے لیے ہر ملک کو دلیرانہ اور فعال موقف اختیار کرنا چاہیے۔

صدر طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے دوران نہایت محتاط اور دانشمندانہ حکمت عملی اختیار کیے ہوئے ہے۔ برادرانہ اور ہمسایہ تعلقات سے تعلقات میں دراڑ نہیں آنے دیں گے۔

ترک صدر نے اپنی پالیسی بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ بساط ہمارے لیے بچھائی گئی ہے لیکن ہم اپنے لیے بچھائے گئے جال میں نہیں پھنسیں گے۔ ہم نے آگ کے اس دائرے سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ امریکا اسرائیل کی ایران جنگ نے خطے کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ جنگ سے توانائی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ جنگ کے باعث ترک معیشت کو ہونے والے نقصان کے سدباب کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

 





Source link

Continue Reading

Trending