Connect with us

Today News

ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، روس

Published

on


روس نے ایران پر مسلط کردہ جنگ کے تناظر میں کہا ہے کہ ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے خطے میں فوجی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو اپنی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کا حق حاصل ہوتا ہے۔ ایران کے خلاف بڑھتی ہوئی فوجی کارروائیاں خطے میں بڑے تصادم کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں۔

روس نے فریقین سے کشیدگی کم کرنے اور سفارتی راستہ اختیار کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور روس کے درمیان حالیہ برسوں میں تعلقات مضبوط ہوئے ہیں خصوصاً دفاعی اور فوجی تعاون اور توانائی اور اقتصادی منصوبوں کے حوالے سے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

عراق میں تباہ ہونے والے فوجی طیارے میں سوار تمام 6 اہلکار ہلاک ہوگئے؛ امریکا کی تصدیق

Published

on


امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ عراق کے مغربی علاقے میں کریش ہونے والے ری فیولنگ طیارے پر موجود تمام 6 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایک پوسٹ میں کہا کہ حادثے کے حالات کی تحقیقات جاری ہیں البتہ یہ بھی واضح کیا کہ طیارے کے گرنے کی وجہ حملہ نہیں تھا۔

خیال رہے کہ ابتدائی طور پر امریکی فوج نے طیارہ حادثے میں 4 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی جب کہ باقی 2 کے لیے ریسکیو آپریشن جاری تھا تاہم اب تمام 6 اہلکاوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔

سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ عملے کے ارکان کی شناخت ان کے اہل خانہ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد جاری کی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ ’’کے سی-135 ایک ری فیولنگ طیارہ ہے جو بنیادی طور پر دوسرے فوجی طیاروں کو فضائی ایندھن فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق یہ طیارہ مغربی عراق میں معمول کی ری فیولنگ آپریشن پر تھا، یعنی یہ کسی دوسرے طیارے کو ایندھن فراہم کرنے کے لیے جا رہا تھا یا دوران پرواز ایندھن فراہم کر رہا تھا۔

تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا کہ اس مخصوص پرواز میں کون سا طیارہ ری فیول ہو رہا تھا کیونکہ امریکی سینٹرل کمانڈ نے صرف کہا کہ حادثہ دشمنانہ یا دوستانہ فائر کی وجہ سے نہیں ہوا اور تحقیقات جاری ہیں۔

 

 





Source link

Continue Reading

Today News

لکی مروت میں ڈرون پروازیں پولیس نے ناکام بنا دیں، ملبہ گرنے سے دو افراد زخمی

Published

on



معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے کوہاٹ میں ڈرون پروازوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ڈرون پروازوں کو ناکام بنا دیا تاہم ملبہ گرنے سے دو افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

دفتر معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ حکومت خیبر پختونخوا سے جاری بیان کے مطابق شفیع جان نے کہا کہ کوہاٹ میں مشتبہ ڈرون پروازوں کی شدید مذمت کرتے ہیں جہاں پولیس کی خصوصی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ ڈرون کو اینٹی ڈرون سسٹم کے ذریعے جام کر دیا۔

شفیع جان نے کہا کہ اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈرون کے سگنلز جام کیے گئے، موٹر بند ہونے سے ڈرون زمین پر گر گیا اور ڈرون کا ملبہ گرنے سے دو افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کا ثبوت ہے، کوہاٹ سمیت پورے صوبے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے پولیس کے استعداد کار میں اضافے کے لیے 31 ارب روپے کے پیکج کی منظوری دی ہے، اب تک 7 ارب روپے سے زیادہ جدید اسلحہ، اینٹی ڈرون جیمنگ سسٹم اور جدید ٹیکنالوجی کی خریداری پر خرچ کیے گئے۔

شفیع جان نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں قیام امن کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ لکی مروت میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور  وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے واقعے کی رپورٹ آئی جی پولیس سے طلب کر لی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

کوئٹہ: سرا غڑگئی کلی ملا خیل میں گھر پر مبینہ ڈرون حملہ، دو معصوم بچے زخمی

Published

on



کوئٹہ کینٹ کے قریب مضافاتی علاقے سرا غڑگئی کلی ملا خیل محلہ کے ایک گھر پر نامعلوم ڈرون حملے کی اطلاع ہے جس کے نتیجے میں دو بچے زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ واقعہ شام کو پیش آیا جب ایک ڈرون گھر کی چھت پر گرا یا اس پر حملہ کیا گیا، دھماکے سے گھر کو جزوی نقصان پہنچا اور دو بچیاں بی بی آمنہ اور بی بی عالمہ زخمی ہوئیں۔

پولیس نے بتایا کہ زخمی بچوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ایکسپریس کو پولیس نے بتایا کہ زخمی بچوں کی حالت مستحکم ہے لیکن ابتدائی طور پر انہیں شدید زخم آئے ہیں، واقعے کی جگہ پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

حکام نے بتایا کہ حملے کی نوعیت اور اس کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس کی کیفیت پائی جا رہی ہے اور وہ سیکیورٹی اداروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔



Source link

Continue Reading

Trending