Connect with us

Today News

ایران کیخلاف جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، برطانوی وزیراعظم

Published

on


برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ برطانیہ ایران کے خلاف جاری جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، تاہم خطے میں سمندری آمدورفت کی بحالی اور آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر کام کیا جا رہا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیئر اسٹارمر نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو کھولنا آسان کام نہیں لیکن  اسے جلد بحال کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کے معاملے پر ایک مستند اور قابلِ عمل منصوبے کی ضرورت ہے، تاہم اس پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ انہوں نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کا معاملہ نیٹو کا مشن نہیں بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کو فوری طور پر ختم ہونا چاہیے کیونکہ جنگ کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور عالمی معیشت متاثر ہو رہی ہے۔ ا

اسٹارمر نے بتایا کہ اب تک 92 ہزار برطانوی شہری مشرق وسطیٰ سے واپس آ چکے ہیں جبکہ حکومت صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے بعد ایران کے ساتھ کسی نہ کسی معاہدے کے لیے مذاکرات کرنا ہوں گے۔

اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ اس تنازع کے تیز ترین حل کے لیے کام کرتا رہے گا اور وقت بتائے گا کہ اس جنگ کے بارے میں برطانیہ کا مؤقف درست تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ برطانیہ کے تعلقات بہت اچھے ہیں۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے کیپٹن محمد احمد بدر شہید کو پاکستانی عوام کا خراج عقیدت

Published

on


پاک فوج کے بہادر آفیسر کیپٹن محمد احمد بدر شہید کی دوسری برسی آج منائی جارہی ہے۔

کیپٹن محمد احمد بدر نے 16 مارچ 2024 کو دشمن کا جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا تھا۔

کپپٹن محمد احمد بدر شہید کے والد نے اپنے احساسات اور جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
اپنے شہید بیٹے کی طرف سے وطن کے غیور عوام، شہداء کی ماؤں، بہنوں اور والدین کو سلام پیش کرتا ہوں، اپنے بیٹے کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں جس نے اس ملک اور قوم کی خاطر اپنی جان کی قربانی دی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا۔

کپپٹن محمد احمد بدر شہید کی والدہ نے کہا کہ اللہ نے میرے بیٹے کو  شہادت دی، اس سے بڑھ کر کچھ نہیں،  کپپٹن محمد احمد بدر شہید  کی بہنوں کا کہنا تھا کہ بھائی کی جدائی کا غم  ہے لیکن شہادت سے بلند کوئی رتبہ نہیں، وہ اللہ سے ہمیشہ شہادت مانگتا تھا اور اللہ نے اسے شہادت دے کر اس کی خواہش پوری کردی۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

سرگودھا میں دل دہلا دینے والا واقعہ، ناجائز تعلقات کے شبہے پر سفاک شخص نے بیوی، 5 بچوں کو قتل کر دیا

Published

on


پنجاب کے ضلع سرگودھا کے  نواحی علاقے بھاگٹانوالہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی اور پانچ بچوں کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود چک 25 جنوبی میں ملزم یاسین ملاح نے کلہاڑی کے وار کر کے اپنی بیوی اور بچوں کو قتل کیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کی بیوی فرخندہ، 18 سالہ بیٹی نور فاطمہ، 14 سالہ بیٹا علی حسن، 11 سالہ طیب، دو سالہ حسنین اور ایک سالہ بیٹا شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے واردات کے بعد خود کو بھی زخمی کر لیا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام لاشوں اور زخمی ملزم کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی ابتدائی رپورٹ موصول ہو چکی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ آیا معاملہ گھریلو تنازعہ تھا یا ملزم ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔

اس دلخراش سانحے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی۔

تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والے 6 افراد کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا، شوہر کی طرف سے بیوی اور 5 بچوں کا قتل ناجائز تعلقات کے شبہ کی بنا پر کیا گیا۔

پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد لاشیں مقتولین کے چچا کے حوالے کر دیں، 6 افراد کی نماز جنازہ چک 25جنوبی میں ادا کی جائیگی۔

پولیس رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ شوہر نے ‘غیرت کے نام پر’ یہ اقدام کیا کیونکہ اسے اپنی بیوی اور بیٹی پر ایک شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے کا شبہ تھا۔





Source link

Continue Reading

Today News

راولپنڈی: اسپتال کے میڈیکل اسٹور سے ادویات چوری میں ورکرز ہی چوری میں ملوث نکلے،6 افراد گرفتار

Published

on


تھانہ مورگاہ کے علاقے میں 10 روز قبل  ہسپتال کے میڈیکل سٹور سے ادویات چوری ہونے کا ڈراپ سین،ہسپتال کے ورکرز ہی چوری میں ملوث نکلے،6 گرفتار کرلیے گیے.

پولیس کے مطابق زکریا شعیب نے بتایا کہ  ہسپتال کے میڈیکل سٹور پر انچارج ہوں حسب معمول میڈکل سٹور بند کرکے گئے، اگلے دن اسٹور کا ریکارڈ کیا تو انتہائی قیمتی اسٹاک جس قیمتی انجکشن اور دیگر ادویات شامل ہیں غائب تھیں۔

پولیسں نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی تو ابتدائی تفتیش میں تانے بانے اندر سے ہی کسی کے شامل ہونے کے شواید ملے۔

پولیس نے چند ملازمین مشکوک ملازمین کو شامل تفتیش کیا تو تمام کڑیاں کھلتی چلی گی جس پر پولیس نے ہسپتال کے چھ ملازمین کو گرفتار کرکے چوری شدہ ادوایات لاکھوں روپے مالیت کی بھاری مقدار میں ادویات و انجیکشن، اور  انجیکشن کی فروخت سے حاصل ہونے والی 1 لاکھ 70 ہزار روپے کی  رقم اور ادوایات اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمد کرلیا۔

پولیس  حکام کے مطابق ہسپتال کے ورکرز نے اپنے ساتھی کے ساتھ ملکر کر چوری کی واردات کی تھی، جس کو مورگاہ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے 5 ورکرز اور ان کے ساتھی کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا کہنا تھا کہ ملزمان  کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔





Source link

Continue Reading

Trending