Connect with us

Today News

ایران کے تل ابیب پر تابڑ توڑ حملے، لاکھوں اسرائیلی شیلٹرز میں چھپنے پر مجبور

Published

on


ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں سے تابڑ توڑ حملے جاری ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعہ کی درمیانی شب کے بعد سے ہفتہ کی صبح تک ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی پانچ لہریں بھیجی گئی ہیں۔ ان حملوں کے باعث لاکھوں اسرائیلی شہری رات بھر پناہ گاہوں میں چھپنے پر مجبور ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق محدود تعداد میں میزائل داغے گئے جس کے باعث وسطی اسرائیل کے مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق ایران کے تازہ بیلسٹک میزائل حملوں میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ تمام میزائل فضائی دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کر دیے اور کسی مقام پر براہِ راست گرنے کی اطلاع نہیں ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

دبئی اور بحرین میں دھماکوں کی آوازیں

Published

on



دبئی:

دبئی اور بحرین میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

خبر رساں ادارے کے صحافیوں کے مطابق ہفتہ کے روز دبئی اور بحرین کے دارالحکومت منامہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دبئی میں دو جبکہ منامہ میں ایک دھماکے کی آواز سنائی دی جہاں خطرے کے سائرن بھی بجائے گئے۔

بحرین کی وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی کہ وہ پرسکون رہیں اور قریبی محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔

دبئی کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ فضائی دفاعی کارروائی کے بعد گرنے والے ملبے کے باعث ایک “معمولی واقعہ” پیش آیا۔

دبئی میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صورتحال کو کامیابی کے ساتھ قابو میں کر لیا گیا ہے اور اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

بیان میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کی بھی تردید کی گئی ہے جن میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسی واقعے کا دعویٰ کیا جا رہا تھا۔





Source link

Continue Reading

Today News

بلوچستان میں 15 دہشتگردوں کی ہلاکت، صدر و وزیراعظم کا فوج کو خراج تحسین

Published

on


وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی اور بسیمہ میں بھارتی حمایت یافتہ فتنتہ الخوارج اور فتنتہ الھندوستان سے تعلق رکھنے والے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ دہشت گردی کی اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے

انہوں نے کہا کہ ہم ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے ہرنائی اور بسیمہ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں کے دوران پندرہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کو سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور عزم کا مظہر قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے بیرونی پشت پناہی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 15 دہشتگرد ہلاک

Published

on


سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو کارروائیاں کرتے ہوئے 15 دہشتگرد ہلاک کردیے ہیں۔ 

آئی ایس پی آر  کے مطابق بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو علیحدہ کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 15 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے۔ 5 مارچ کو خفیہ اطلاع پر ضلع ہرنائی میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

 کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 12 بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خوارج مارے گئے۔

 ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع بسیمہ میں کیا گیا جہاں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کا سراغ لگایا گیا۔ 

سیکیورٹی فورسز نے مختلف ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا۔ شدید مقابلے کے بعد 3 بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ یہ دہشتگرد متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ وژن عزمِ استحکام کے تحت ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھیں۔





Source link

Continue Reading

Trending