Connect with us

Today News

ایران کے جوبی حملے میں اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز کی بارش؛ متعدد شہری زخمی

Published

on


ایران نے خلیجی ممالک میں امریکی اڈّوں کو نشانہ بنانے کے بعد اسرائیل پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ترجمان اسرائیلی فوج نے بتایا کہ اب تک ایران کی جانب سے تقریباً 150 بیلسٹک میزائل اور درجنوں حملہ آور ڈرون اسرائیل کی طرف داغے گئے۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے یہ میزائل مختلف لہروں کی صورت میں وقفے وقفے سے داغے جن میں کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔

اسرائیلی حکام نے بتایا کہ آئرن ڈوم اور دیگر میزائل دفاعی سسٹمز پر مشتمل فضائی دفاعی نظام نے اکثر میزائلوں کو فضا ہی میں تباہ کر دیا۔

تاہم کچھ میزائل کھلے علاقوں میں گرے جبکہ کئی مقامات پر میزائلوں اور انٹرسیپٹرز کے ملبے کے ٹکڑے بھی گرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔

ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے درجنوں حملہ آور ڈرون بھی داغے گئے جن میں سے ایک درجن سے زائد کو فضائی دفاعی نظام نے مار گرایا۔

میزائل حملوں کے بعد اسرائیل کے مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے اور شہریوں کو فوری طور پر زیرزمین پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت دی گئی۔

کئی شہروں میں لوگ میٹرو اسٹیشنز اور دیگر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے۔ 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کئی افراد کو معمولی زخمی حالت میں طبی امداد دی گئی جن میں سے زیادہ تر افراد پناہ گاہوں کی طرف جاتے ہوئے زخمی ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر ایران میں متعدد مقامات پر تابڑ توڑ حملے کیے ہیں جن میں 200 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اسرائیل نے تمام حدیں پار کرتے ہوئے لڑکیوں کے پرائمری اسکول کو نشانہ بنایا جس میں طالبات اور عملے سمیت 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔

ان حملوں کے جواب میں ایران نے خلیجی ممالک بشمول سعودی عرب، قطر، بحرین وغیرہ میں امریکی مفادات کو نشانہ بنایا ہے۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا وینیو چوتھی بار تبدیل، اب شہر میں کھیلا جائے گا؟

Published

on


قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا وینیو چوتھی بار تبدیل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کی میزبانی پشاور کو دوبارہ واپس مل گئی ہے۔

اس سے قبل 5 مارچ سے شروع ہونے والا ٹورنامنٹ پشاور سے پنڈی اور پھر گزشتہ روز ملتان منتقل کردیا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے خیبرپختونخوا حکومت کو اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔

محکمہ کھیل کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 6 مارچ سے شروع ہوگا۔





Source link

Continue Reading

Today News

دنیا کی سب سے چھوٹی آرکیڈ مشین

Published

on



الیکٹرونکس سے دلچسپی رکھنے والے ایک بھارتی شخص نے دنیا کی سب سے چھوٹی آرکیڈ مشین بنا ڈالی۔ 0.98 انچ سائز کی اس ڈیوائس میں اسپیس انویڈرز چلتا ہے۔

24 سالہ کِرن پاٹل نے گینیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ انہوں نے متعدد الیکٹرانکس منصوبے بنائے لیکن یہ ان کا پہلا گیمنگ آرکیڈ پروجیکٹ ہے۔

ان کی آرکیڈ مشین 0.98 انچ بڑی، 0.6 انچ لمبی اور 0.59 انچ چوڑی ہے۔ اس آرکیڈ مشین میں چار بٹن ہیں اور اس میں کلاسک گیم اسپیس انویڈرز چل سکتا ہے۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز نے کِرن پاٹل کی آرکیڈ مشین کی دنیا کی سب سے چھوٹی آرکیڈ مشین کی تصدیق کر دی ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

قطر کا پاسداران انقلاب کے 10 جاسوسوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

Published

on


دوحہ: قطر نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران کی پاسدارانِ انقلاب سے منسلک دو مبینہ سلیپر سیلز کو گرفتار کر لیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ان سیلز سے تعلق رکھنے والے 10 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان میں سے سات افراد کو قطر میں اہم اور فوجی تنصیبات کی جاسوسی کا ٹاسک دیا گیا تھا، جبکہ تین افراد کو تخریبی کارروائیوں کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دورانِ تفتیش ملزمان نے ایرانی فوج سے وابستگی کا اعتراف کیا اور جاسوسی و تخریب کاری کے مشن کی تصدیق کی۔

حکام کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے حساس مقامات کے نقشے، رابطے کے آلات اور جدید ٹیکنالوجی کا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

قطری حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے آغاز کے بعد تہران نے خلیجی ممالک پر متعدد جوابی حملے کیے۔

وزارتِ دفاع کے مطابق ہفتے سے اب تک قطر کی فضائی حدود کی جانب تین کروز میزائل، 101 بیلسٹک میزائل اور 39 ڈرون داغے گئے، جنہیں فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ قطر کو ان حملوں سے قبل آگاہ نہیں کیا گیا اور یہ بلا جواز حملے تھے۔ ان کے مطابق حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش بھی ناکام بنا دی گئی۔





Source link

Continue Reading

Trending