Today News
ایران کے راستے برآمدات کیلئے بینک گارنٹی اور لیٹر آف کریڈٹ کی شرط ختم
اسلام آباد:
پاکستان نے ایران کے راستے برآمدات کے لیے بینک گارنٹی اور لیٹر آف کریڈٹ کی شرط سے عارضی استثنیٰ دے دیا۔
وزارت تجارت کی جانب سے ایران اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے برآمدات پر فنانشل انسٹرومنٹ سے عارضی استثنیٰ منظور کرلیا گیا، زمینی راستے کے ذریعے ایران، آذربائیجان اور وسطی ایشیائی ممالک کو برآمدات کی اجازت دی گئی ہے۔
وزیر تجارت جام کمال کا کہنا ہے کہ تین ماہ کے لیے خصوصی رعایت 24 مارچ سے 21 جون 2026 تک نافذ العمل ہوگی، وفاقی حکومت نے برآمدکنند گان کو سہولت فراہم کرنے اور علاقائی تجارت بڑھانے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔
ایران کو چاول، سمندری خوراک، آلو، گوشت، پیاز، مکئی اور پھلوں سمیت متعدد اشیاء برآمد کرنے کی اجازت ہوگی، فارماسیوٹیکل مصنوعات اور ٹینٹس کی برآمد بھی رعایت میں شامل ہے۔ اسٹیٹ بینک کے ضوابط سے جزوی استثنیٰ، برآمدی آمدن مقررہ مدت میں واپس لانے کی شرط برقرار رہے گی۔ وزارت تجارت کے مطابق اقدام سے خطے میں تجارتی روابط مضبوط ہوں گے۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا کہنا ہے کہ حکومت برآمدات کے فروغ اور تاجروں کی سہولت کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی، اب پاکستان ایران کے راستے وسطی ایشیا اور آذربائیجان کو چاول برآمد کر سکے گا۔
جام کمال خان نے کہا کہ ادویات کی برآمدات میں حائل رکاوٹیں دور کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، وزارتِ تجارت علاقائی رابطوں اور تجارتی حجم میں اضافے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، ایران کے راستے تجارت سے برآمد کنندگان کے اخراجات اور وقت میں نمایاں کمی آئے گی، برآمدات میں اضافہ کر کے ملک کو معاشی استحکام کی طرف لے جائیں گے۔
Today News
سیالکوٹ کی بارات نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
سیالکوٹ:
مراکیوال کے علاقے میں ایک شادی کی تقریب اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جب بارات میں آسٹریلین ڈالرز اور پاکستانی کرنسی کی بارش کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ظہور الٰہی اعوان کے بیٹے قمر عباس کی بارات جب گوندل کے ایک مقامی میرج ہال پہنچی تو دولہا کے آسٹریلیا پلٹ بھائیوں نے نوٹوں سے بھرے تھیلے کھول دیے اور مہمانوں پر دل کھول کر کرنسی نچھاور کرنا شروع کر دی۔
عینی شاہدین کے مطابق تقریباً ایک گھنٹے تک مسلسل آسٹریلین ڈالرز اور پاکستانی نوٹ فضا میں بکھیرے جاتے رہے جسے سمیٹنے کے لیے سینکڑوں افراد موقع پر موجود تھے۔
کئی لوگ تو دور دراز علاقوں سے صبح سویرے ہی میرج ہال کے باہر جمع ہو گئے تھے اور بارات کا انتظار کر رہے تھے تاکہ اس انعامی بارش میں حصہ لے سکیں۔
واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جن میں لوگوں کو نوٹ سمیٹنے کے لیے ایک دوسرے پر سبقت لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق نچھاور کی جانے والی رقم لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے جبکہ اس منفرد بارات نے نہ صرف علاقے بلکہ سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیران کر دیا ہے۔
Today News
خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئی
پشاور:
پی ڈی ایم اے نے 25 مارچ سے جاری بارشوں کے بعد صوبے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 47 زخمی ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 8 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 26 مرد اور 21 بچے شامل ہیں۔
بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات پیش آئے جن کے نتیجے میں اب تک 6 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق یہ افسوسناک واقعات صوبے کے اضلاع بنوں اور شمالی وزیرستان میں پیش آئے، جہاں ریسکیو ادارے اور ضلعی انتظامیہ متاثرہ افراد کی مدد میں مصروف ہیں۔
ادارے کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے آپس میں مکمل رابطے میں ہیں اور امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ متاثرین کو فوری امدادی سامان فراہم کیا جائے جبکہ سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بنوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو جلد از جلد مالی معاونت دینے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں مزید تیز کرنے اور متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور منگل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور حکومتی اداروں کی جانب سے جاری کردہ الرٹس اور ہدایات پر عمل کریں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا معلومات کے لیے عوام فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
Today News
کراچی میں پولیس مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک، زخمی سمیت تین ملزمان گرفتار
کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ زخمی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق پہلا واقعہ رضویہ کے علاقے جہانگیر آباد میں پیش آیا، جہاں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔
دوسری جانب بلال کالونی پولیس نے نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ایف میں مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو گرفتار کیا، جن میں ایک زخمی حالت میں تھا۔
چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مطابق زخمی ڈاکو 35 سالہ فہد احمد کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسرا ملزم زین عرف فوجی کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو پستول، موبائل فون، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔
بعد ازاں زخمی حالت میں گرفتار ملزم فہد احمد عباسی شہید اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Sports2 weeks ago
Pakistan win toss, opt to bowl in final ODI against Bangladesh – Pakistan
-
Entertainment2 weeks ago
Faiza Hasan Reveal’s Husband’s Reaction To Daughter Becoming Actress
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Films Releasing In Cinemas & TV On Eid Ul Fitr 2026