Today News
ایران کے رہبرِ اعلیٰ Mojtaba Khamenei زخمی اور روپوش ہیں: Pentagon کا دعویٰ
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے نئے رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای اس وقت زخمی اور منظرِ عام سے غائب ہو کر چھپتے پھر رہے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے پینٹاگون میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایرانی سرکاری ٹی وی پر مجتبیٰ خامنہ ای کا ایک تحریری بیان پڑھ کر سنایا گیا تھا تاہم اس کے ساتھ کوئی ویڈیو یا آڈیو جاری نہیں کی گئی۔
وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے صحافیوں کے سامنے یہ سوال اٹھایا کہ ایسا کیوں ہوا ؟ اور خود ہی جواب دیا کہ میرا خیال ہے آپ سب جانتے ہیں، ایسا کیوں ہوا۔
پیٹ ہیگستھ کے بقول نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اس وقت خوف زدہ اور زخمی ہیں اور منظر عام پر آنے سے گریز کر رہے ہیں۔
ایرانی حملوں میں بڑی کمی کا دعویٰ
امریکی وزیر دفاع نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ حالیہ دنوں میں ایران کے میزائل حملوں میں تقریباً 90 فیصد کمی آ چکی ہے جبکہ ایران کی جانب سے کیے جانے والے یکطرفہ حملہ آور ڈرونز میں 95 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران اس وقت آبنائے ہرمز میں انتہائی مایوسی کا مظاہرہ کر رہا ہے تاہم امریکا اس صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایران کی فوج کو شدید نقصان پہنچانے کا دعویٰ
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ امریکا ایران کی فوجی صلاحیتوں کو اس انداز میں تباہ کر رہا ہے جیسا دنیا نے پہلے کبھی نہیں دیکھا اور ایرانی فوج کو بڑی حد تک جنگ کے قابل نہیں چھوڑا گیا۔
پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی فضائی افواج کا مشترکہ آپریشن انتہائی مؤثر ثابت ہو رہا ہے اور دونوں ممالک کی انٹیلیجنس صلاحیتیں مسلسل بہتر ہو رہی ہیں۔
امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایران کا فضائی دفاعی نظام شدید متاثر ہو چکا ہے جبکہ اس کے میزائل لانچرز کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
حملوں میں مزید شدت کا امکان
پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ آج ایران کی فضاؤں میں امریکا کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کی تعداد اب تک کی بلند ترین سطح تک پہنچ سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی قیادت اس وقت چھپ رہی ہے جبکہ امریکا کا عزم مضبوط ہے اور اس کی فوجی صلاحیتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔
ان کے مطابق اس تنازع کے حوالے سے تمام اختیارات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ہیں اور وہی اس جنگ کی رفتار، طریقہ کار اور وقت کا تعین کریں گے۔
Today News
عراق میں تباہ ہونے والے فوجی طیارے میں سوار تمام 6 اہلکار ہلاک ہوگئے؛ امریکا کی تصدیق
امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ عراق کے مغربی علاقے میں کریش ہونے والے ری فیولنگ طیارے پر موجود تمام 6 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایک پوسٹ میں کہا کہ حادثے کے حالات کی تحقیقات جاری ہیں البتہ یہ بھی واضح کیا کہ طیارے کے گرنے کی وجہ حملہ نہیں تھا۔
خیال رہے کہ ابتدائی طور پر امریکی فوج نے طیارہ حادثے میں 4 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی جب کہ باقی 2 کے لیے ریسکیو آپریشن جاری تھا تاہم اب تمام 6 اہلکاوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔
سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ عملے کے ارکان کی شناخت ان کے اہل خانہ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد جاری کی جائے گی۔
یاد رہے کہ ’’کے سی-135 ایک ری فیولنگ طیارہ ہے جو بنیادی طور پر دوسرے فوجی طیاروں کو فضائی ایندھن فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق یہ طیارہ مغربی عراق میں معمول کی ری فیولنگ آپریشن پر تھا، یعنی یہ کسی دوسرے طیارے کو ایندھن فراہم کرنے کے لیے جا رہا تھا یا دوران پرواز ایندھن فراہم کر رہا تھا۔
تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا کہ اس مخصوص پرواز میں کون سا طیارہ ری فیول ہو رہا تھا کیونکہ امریکی سینٹرل کمانڈ نے صرف کہا کہ حادثہ دشمنانہ یا دوستانہ فائر کی وجہ سے نہیں ہوا اور تحقیقات جاری ہیں۔
Today News
لکی مروت میں ڈرون پروازیں پولیس نے ناکام بنا دیں، ملبہ گرنے سے دو افراد زخمی
معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے کوہاٹ میں ڈرون پروازوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ڈرون پروازوں کو ناکام بنا دیا تاہم ملبہ گرنے سے دو افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
دفتر معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ حکومت خیبر پختونخوا سے جاری بیان کے مطابق شفیع جان نے کہا کہ کوہاٹ میں مشتبہ ڈرون پروازوں کی شدید مذمت کرتے ہیں جہاں پولیس کی خصوصی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ ڈرون کو اینٹی ڈرون سسٹم کے ذریعے جام کر دیا۔
شفیع جان نے کہا کہ اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈرون کے سگنلز جام کیے گئے، موٹر بند ہونے سے ڈرون زمین پر گر گیا اور ڈرون کا ملبہ گرنے سے دو افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کا ثبوت ہے، کوہاٹ سمیت پورے صوبے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے پولیس کے استعداد کار میں اضافے کے لیے 31 ارب روپے کے پیکج کی منظوری دی ہے، اب تک 7 ارب روپے سے زیادہ جدید اسلحہ، اینٹی ڈرون جیمنگ سسٹم اور جدید ٹیکنالوجی کی خریداری پر خرچ کیے گئے۔
شفیع جان نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں قیام امن کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ لکی مروت میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے واقعے کی رپورٹ آئی جی پولیس سے طلب کر لی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
Today News
کوئٹہ: سرا غڑگئی کلی ملا خیل میں گھر پر مبینہ ڈرون حملہ، دو معصوم بچے زخمی
کوئٹہ کینٹ کے قریب مضافاتی علاقے سرا غڑگئی کلی ملا خیل محلہ کے ایک گھر پر نامعلوم ڈرون حملے کی اطلاع ہے جس کے نتیجے میں دو بچے زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ واقعہ شام کو پیش آیا جب ایک ڈرون گھر کی چھت پر گرا یا اس پر حملہ کیا گیا، دھماکے سے گھر کو جزوی نقصان پہنچا اور دو بچیاں بی بی آمنہ اور بی بی عالمہ زخمی ہوئیں۔
پولیس نے بتایا کہ زخمی بچوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ایکسپریس کو پولیس نے بتایا کہ زخمی بچوں کی حالت مستحکم ہے لیکن ابتدائی طور پر انہیں شدید زخم آئے ہیں، واقعے کی جگہ پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
حکام نے بتایا کہ حملے کی نوعیت اور اس کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس کی کیفیت پائی جا رہی ہے اور وہ سیکیورٹی اداروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Chasing the forgotten stars
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Business2 weeks ago
Tensions slow Pakistani investment in Dubai real estate
-
Entertainment2 weeks ago
Sidra Niazi Shares Details Of Her Marriage
-
Business2 weeks ago
With presidential ordinance set to lapse, Senate passes bill for regulating virtual assets
-
Entertainment2 weeks ago
Ali Ansari On Falling in Love With More Than One Person
-
Business2 weeks ago
Petrol, diesel prices likely to rise by Rs7 for next forthnight
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The diary of an octopus