Connect with us

Today News

ایران کے سعودی ایئربیس پر حملے میں 12 امریکی فوجی زخمی، ایک طیارہ بھی تباہ

Published

on


مشرقِ وسطیٰ میں جاری ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جنگ مزید شدت اختیار کر گئی ہے جہاں حالیہ حملوں اور جوابی کارروائیوں نے خطے کو ایک بڑے تصادم کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے گزشتہ روز سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئر بیس پر متعدد میزائل داغے تھے جس میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کا پرنس سلطان ایئر بیس امریکی فوج کے زیر استعمال ہے جس کو ایران نے نشانہ بنایا اور اس حملے میں کم از کم 12 امریکی فوجی بھی زخمی ہوئے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

ایرانی حملے میں امریکی فضائیہ کا جدید E-3 سینٹری (Sentry) طیارہ شدید متاثر ہوا ہے جو فضائی نگرانی اور جنگی حکمت عملی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے اور سیکڑوں میل دور تک میزائلوں، ڈرونز اور طیاروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دوسری جانب امریکا نے اپنی فوجی موجودگی مزید بڑھاتے ہوئے 31 ویں میرین ایکسپیڈیشنری یونٹ کو مشرقِ وسطیٰ میں تعینات کر دیا ہے۔

ادھر یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے بھی پہلی بار اس جنگ میں حصہ لیتے ہوئے اسرائیل پر دو میزائل داغے۔

اس جنگ میں حوثیوں کی شمولیت سے بحیرہ احمر میں اہم تجارتی راستوں، خاص طور پر تیل کی ترسیل، کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

یوگینڈا آرمی چیف نے ایران کیخلاف اسرائیل کی جانب سے جنگ لڑنے کی پیشکش کردی

Published

on


کمپالا: یوگینڈا کے آرمی چیف مہوذی کائنیروگابا نے ایران کے خلاف جاری کشیدگی کے تناظر میں اسرائیل کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے جنگ میں شامل ہونے کی پیشکش کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنرل مہوذی کائنیروگابا نے اپنے بیان میں کہا کہ یوگینڈا کی افواج اسرائیل کے ساتھ کھڑی ہیں اور ضرورت پڑنے پر اس کی جانب سے لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ بند ہونی چاہیے، تاہم اگر اسرائیل کو تباہ کرنے یا شکست دینے کی کوشش کی گئی تو یوگینڈا بھی اس جنگ میں شامل ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل کو مدد درکار ہو تو یوگینڈا کی فوج صرف ایک اشارے کی منتظر ہے اور فوری طور پر تعاون فراہم کرے گی۔

واضح رہے کہ یوگینڈا کی فوج میں تقریباً 45 ہزار اہلکار شامل ہیں، جبکہ جنرل مہوذی ملک کے صدر یواری موسیونی کے بیٹے بھی ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔

دفاعی ماہرین کے مطابق اس بیان سے مشرق وسطیٰ کے تنازع میں مزید شدت آ سکتی ہے، کیونکہ دیگر ممالک کی ممکنہ شمولیت خطے میں کشیدگی کو بڑھا سکتی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

لاہور؛ شاپنگ پر آئی خواتین سے چھیڑ چھاڑ اور ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل

Published

on



ستوکتلہ پولیس نے شاپنگ پر آئی خواتین سے چھیڑ چھاڑ اور ہراساں کرنے والے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لیا۔

ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق ستوکتلہ پولیس نے کریم پارک سے ملزم کو ٹریس کیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ خواتین پی ای اے روڈ مارکیٹ میں شاپنگ کے لیے آئی تھیں جہاں ملزم نے چھیڑ خانی اور ہراساں کیا۔

وائرل وڈیو میں ملزم کو ہراساں کرکے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق ملزم علی وقار کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا، خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زراعت اور لائیو اسٹاک میں ترقی اور خود کفالت کی جانب اہم قدم

Published

on



گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت فون گرو پاکستان میں جدید زرعی ٹیکنالوجی اور اسمارٹ فارمنگ کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

فون گرو نے جدید مشینری کے ذریعے پاکستان میں بین الاقوامی معیار کی اسمارٹ فارمنگ کو تقویت دی ہے۔ جدید آبپاشی نظام، سولرائزیشن اور ماحول دوست طریقوں سے پانی کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ڈرونز، سینسرز اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے استعمال سے پریسیژن فارمنگ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ اعلیٰ جینیاتی معیار، آئی وی ایف ٹیکنالوجی اور ایمبریو ٹرانسفر سے مویشیوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

فون گرو کی جانب سے 2028 تک زون بیسڈ نیشنل ہرڈ امپروومنٹ پروگرام کے قیام کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

منیجر لائیو اسٹاک فون گرو ڈاکٹر شمریز نے کہا کہ مارچ 2024 میں فون گرو نے برازیل سے اعلیٰ نسل کے مویشی درآمد کر کے اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد سیمن ڈوزز تیار کیں، جن میں سے بڑی تعداد کسانوں تک پہنچ چکی ہے۔

ڈاکٹر شمریز نے کہا کہ فون گرو کی لیب میں اب تک 3 ہزار سے زائد ایمبریوز تیار کر کے 800 سے زائد مختلف فارمز پر منتقل کیے جا چکے ہیں، ان اقدامات کے باعث عام کسان بھی اعلیٰ جینیاتی مویشیوں کے ذریعے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ حاصل کر رہے ہیں۔

گرین پاکستان انیشیٹو کے مؤثر اقدامات سے پاکستان زرعی جدت، پائیداری اور خود کفالت کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending