Connect with us

Today News

ایران کے میزائل کو ریاض کی فضاؤں میں بھی تباہ کردیا؛ سعودی عرب

Published

on


سعودی عرب نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے دارالحکومت ریاض اور ملک کے مشرقی علاقے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔

سعودی وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے ریاض کی جانب میزائل داغے جسے فضائی دفاعی نظام نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے فضا میں ہی ناکام بنا دیا۔

بیان میں ایرانی میزائل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مزید کہا گیا کہ ایسے حملوں کو کسی بھی جواز کے تحت درست قرار نہیں دیا جا سکتا۔

وزارتِ خارجہ نے کہا کہ ایران کو واضح طور پر آگاہ کردیا گیا تھا کہ سعودیہ اپنی فضائی حدود یا سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔

تاہم اس یقین دہانی کے باوجود ایران نے سعودی عرب میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

سعودی حکام نے اس اقدام کو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مملکت اپنی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

سعود حکام کے مطابق سیکیورٹی ادارے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ملک کے مختلف علاقوں میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر ایران میں متعدد مقامات پر تابڑ توڑ حملے کیے ہیں جن میں 75 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اسرائیل نے تمام حدیں پار کرتے ہوئے لڑکیوں کے پرائمری اسکول کو نشانہ بنایا جس میں طالبات اور عملے سمیت 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔

ان حملوں کے جواب میں ایران نے خلیجی ممالک بشمول سعودی عرب، قطر، بحرین وغیرہ میں امریکی مفادات کو نشانہ بنایا ہے۔

  





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پاکستان کے لیے سعودی عرب سے خام تیل لے کر آنے والا پی این ایس سی کا چارٹر بحری جہاز محفوظ

Published

on


سعودی آرامکو ڈرون حملے کے بعد راس تنورا ریفائنری کی بندش کا معاملہ، پاکستان کے لیے سعودی عرب سے خام تیل کے لیے آنے والا پی این ایس سی کا چارٹر بحری جہاز محفوظ ہے۔

ذرائع پی این ایس سی  نے کہا کہ P.ALIKI نامی بحری جہاز یونانی شپنگ کمپنی کی ملکیت ہے، بحری جہاز آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے۔

ذرائع پی این ایس سی کے مطابق جہاز پر خام تیل کی لوڈنگ مکمل ہوچکی ہے، جہاز بندرگاہ سے دور کھلے سمندر میں لنگر انداز ہے، جہاز حملے سے بہت پہلے بندرگاہ سے بھی باہر کھڑا ہے۔

ذرائع پی این ایس سی کے مطابق 150 مختلف جہاز آبنائے ہرمز میں پھنسے ہیں ان میں سے دو پی این ایس سی کے بھی ہیں، پی این ایس سی کی ملکیت آئل ٹینکر کراچی بھی خلیج فارس میں موجود ہے۔

ذرائع پی این ایس سی کے مطابق خام تیل لے کر آنے والا آئل ٹینکر آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ سے خلیج فارس میں رکا ہوا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایران کے پیشگی حملے کی کوئی انٹیلی جنس نہیں تھی، پینٹاگون کا اعتراف

Published

on


واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکی افواج پر پیشگی حملے سے متعلق کوئی انٹیلی جنس رپورٹ موجود نہیں تھی۔

وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان کے مطابق پینٹاگون حکام نے امریکی کانگریس کی سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان کی متعلقہ کمیٹیوں کو 90 منٹ سے زائد بریفنگ دی، جس میں ایران میں کیے گئے امریکی حملے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بریفنگ سے باخبر دو افراد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایران کے ممکنہ پیشگی حملے کے حوالے سے کوئی خفیہ اطلاع موجود نہیں تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بریفنگ کے دوران ایران کے میزائل پروگرام اور خطے میں اس کے حمایت یافتہ گروہوں کو امریکی مفادات کے لیے خطرہ قرار دیا گیا۔

ادھر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ خطے کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور سیکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

امریکی ویزا فراڈ کیس میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

Published

on


ایف آئی اے  اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے  امریکی ویزا فراڈ کیس میں ملوث مرکزی ملزم الشیخ السید سیف الدین عارفی  عرف عثمان گیلانی پیر  کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ  امریکن ایمبیسی کی جانب سے  اطلاع کی روشنی میں درج کیاگیا تھا۔

جس کے بعد انکشاف ہوا تھا  کہ ملزم نے  متعدد ویزا درخواست گزاروں کو جعلی دستاویزات کے ذریعے امریکہ بھجوانے کی کوشش کی ۔ملزم اور اس کے ساتھیوں نے درخواست گزاروں کو امریکہ میں منعقدہ مبینہ “Festival of Sufi Wisdom” میں شرکت کے نام پر جعلی دعوت نامے، وزارتِ خارجہ کے جعلی خطوط اور دیگر دستاویزات فراہم کیں۔

حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے سادہ لوح شہریوں کو وزٹ ویزا دلوانے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے بٹورے۔ اور متاثرین سے مجموعی طور پر لاکھوں روپے وصول کیے گئے جبکہ بعض سے 45 سے 70 لاکھ روپے تک کے معاہدے طے کیے گئے۔

ملزم خود کو بااثر شخصیت، پیر آف گولڑہ شریف  کا قریبی عزیز اور سرکاری ملازم ظاہر کر کے بھی لوگوں کو دھوکہ دیتا رہا تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ ملزم نے سال 2023 اور 2024 میں 12،12 افراد پر مشتمل دو گروپس بیرونِ ملک بھجوانے کا دعویٰ کیا۔

اور دیگر ایجنٹس کے ساتھ ملی بھگت سے جعلی ڈی ایس-160 فارم، دعوت نامے اور انٹرویو کی تیاری کروانے میں بھی ملوث رہاملزم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف پریوینشن آف اسمگلنگ آف مائیگرنٹس ایکٹ 2018 کی دفعات 3، 4، 7 اور تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 420 اور 468 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

جس سے مزید تحقیقات جاری ہیں اور دیگر سہولت کاروں کے کردار کا تعین کیا جا رہا ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا کہ تھاکہ انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی  شہری غیر رجسٹرڈ یا مشکوک ایجنٹس سے رابطہ کرنے سے گریز کریں ۔





Source link

Continue Reading

Trending