Connect with us

Today News

ایران کے نئے سپریم لیڈر نے ایکس پر اکاؤنٹ بنالیا؛ فالورز کی لائن لگ گئی

Published

on


ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنا باضابطہ اکاؤنٹ بنا لیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کا یہ اکاؤنٹ فارسی زبان میں ہے اور اس کا ہینڈل رہبرِ انقلاب ہے۔ اس پر سب سے پہلے نئے سپریم لیڈر کے ابتدائی پیغامات اور بیانات سے متعلق مواد شیئر کیا گیا۔ 

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس اکاؤنٹ سے صرف ایک ہی اکاؤنٹ کو فالو کیا جا رہا ہے اور وہ ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا اکاؤنٹ ہے جو ان کے والد بھی ہیں اور 28 فروری کو اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

جس کے بعد ایران کی مجلس خبرگان نے حالیہ دنوں میں خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ملک کا نیا سپریم لیڈر منتخب کیا تھا جس کے بعد وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے تیسرے سپریم لیڈر بن گئے۔ 

سوشل میڈیا پر سپریم لیڈر کا یہ اکاؤنٹ اس بات کا اشارہ ہے کہ ایران کی نئی قیادت عالمی سطح پر اپنا مؤقف براہ راست دنیا تک پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

 

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی میں ہتھوڑے کے وار اور فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی

Published

on



شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور ہتھوڑے کے وار سے خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک شخص ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔

تفصیلات کے مطابق  کھوکھراپار ڈھائی نمبر میں قائم ایل پی جی گیس شاپ پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران فائرنگ کر کے دکاندار کو ٹانگ پر گولی مار کر زخمی کیا اور دکان سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

مضروب کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 45 سالہ ریاست کے نام سے کی گئی۔

شرافی گوٹھ کے علاقے میں قائم الجنت ریسٹورنٹ گلی نمبر ایک میں فائرنگ سے 24 سالہ اعجاز خان نامی نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔

شرافی گوٹھ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔

دریں اثنا الفلاح کے علاقے عظیم پورہ نیئر پارک کے قریب گھر میں جھگڑے کے دوران ہتھوڑے کے وار سے زینب نامی خاتون زخمی ہوگئی۔

 الفلاح پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھر کے اندر پیش آیا ہے جس میں شوہر ابرار نے جھگڑے کے دوران بیوی کو ہتھوڑے کے وار سے زخمی کیا ہے جسے طبی امداد کے لیے اسپتال لیجایا گیا اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

بارش کے باعث لاہور وائٹس کا خواب ادھورا رہ گیا، ایبٹ آباد فائنل میں پہنچ گیا

Published

on



پشاور:

پشاور میں کھیلے جانے والے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں ڈرامائی صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب بارش کے باعث میچ مکمل نہ ہو سکا اور بالآخر منسوخ کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں ایبٹ آباد کی ٹیم پوائنٹس اور بہتر اوسط کی بنیاد پر فائنل میں پہنچ گئی۔

میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور وائٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 194 رنز بنائے اور ایبٹ آباد کو جیت کے لیے 195 رنز کا ہدف دیا۔

لاہور وائٹس کی جانب سے عمران ڈوگر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 31 گیندوں پر 62 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

ان کے علاوہ محمد اخلاق نے 42، فرحان یوسف نے 33 جبکہ محمد محسن نے 24 رنز اسکور کیے۔

ایبٹ آباد کی جانب سے شہاب خان نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 28 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

تاہم بارش کے باعث ایبٹ آباد کی اننگز کا آغاز ہی نہ ہو سکا اور امپائرز نے طویل انتظار کے بعد میچ کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔

اس طرح ٹورنامنٹ کے قوانین کے مطابق ایبٹ آباد کی ٹیم بہتر پوائنٹس اور رن ریٹ کی بنیاد پر فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئی۔

اب قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں ایبٹ آباد کا مقابلہ کراچی وائٹس سے ہوگا، جس کے بعد شائقین کرکٹ کو ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

60 سیکنڈ میں دشمن کے 5 طیارے تباہ کرنے والے پائلٹ ایم ایم عالم کی آج 13 ویں برسی

Published

on



کراچی:

پاک فضائیہ کے عظیم ہیرو ایم ایم عالم کی 13ویں برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

قوم اپنے اس جری سپوت کو خراجِ عقیدت پیش کر رہی ہے جنہوں نے 1965 کی پاک-بھارت جنگ میں ایک ناقابلِ یقین کارنامہ سرانجام دے کر تاریخ رقم کی۔

جنگ ستمبر 1965 کے دوران سرگودھا کے محاذ پر ایم ایم عالم نے دشمن کے 5 بھارتی ہنٹر طیارے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں مار گرائے، جن میں سے 4 طیارے صرف 30 سیکنڈ کے اندر تباہ کیے گئے۔

یہ کارنامہ آج بھی جنگی ہوابازی کی تاریخ میں ایک منفرد عالمی ریکارڈ کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔

اس تاریخی مشن کے دوران وہ ایف 86 سیبر طیارہ اڑا رہے تھے۔ جنگ کے دوران مجموعی طور پر انہوں نے 11 دشمن طیاروں کو نشانہ بنایا، جن میں سے 9 مکمل تباہ جبکہ 2 کو جزوی نقصان پہنچا۔

ان کی اس شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ان کے طیارے پر 11 بھارتی پرچم نمایاں کیے گئے تھے۔

 

ایم ایم عالم کی کامیابی کے پیچھے ان کی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ساتھ وطن سے بے پناہ محبت اور جذبۂ حب الوطنی کارفرما تھا جس نے ناممکن کو ممکن بنا دیا۔

ان کی جرات اور بہادری کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں ملک کے تیسرے بڑے فوجی اعزاز “ستارۂ جرأت” سے نوازا۔

ایم ایم عالم 18 مارچ 2013 کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے انہیں پی اے ایف بیس مسرور (ماڑی پور) کے شہداء قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

آج ان کی برسی کے موقع پر ملک بھر میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جہاں انہیں ایک عظیم قومی ہیرو کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے، جن کا نام ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔





Source link

Continue Reading

Trending