Connect with us

Today News

ایس سی او پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ادارہ بن گیا

Published

on


ایس سی او پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ادارہ بن گیا۔

اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے دور دراز پہاڑی علاقوں میں جدید انٹرنیٹ کی فراہمی کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے 5G سروسز متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی۔

منصوبے کے تحت جدید ٹیلی کام نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 7 نئے 5G بی ٹی ایس ٹاورز نصب کیے جا رہے ہیں، ابتدائی مرحلے میں پانچ بڑے شہروں میں 5G سروسز فراہم کی جائیں گی۔

منصوبے سے مقامی آبادی اور کاروباری اداروں کیلئے ڈیجیٹل رابطوں اور آن لائن سہولیات میں نمایاں اضافہ ہوگا، منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے اور جون 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا۔

اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن جدید ڈیجیٹل رابطوں کے ذریعے شمالی علاقوں کو ترقی اور ٹیکنالوجی کے نئے دور سے ہم آہنگ کر رہی ہے۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایران کے میزائل اسرائیل کے بن گورین ایئرپورٹ تک پہنچ گئے، کمیونیکیشن سسٹم تباہ

Published

on


ایران نے اسرائیل کے اہم ترین بن گورین ایئرپورٹ پر میزائل حملے کیے جس کے نتیجے میں ہوائی اڈے کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے کئی میزائل اسرائیلی دفاعی نظام کو چکمہ دیتے ہوئے ایئرپورٹ کے علاقے میں گرے جس سے تنصیبات کو نقصان پہنچا۔

دوسری جانب لبنان سے کیے گئے ایک میزائل حملے میں اسرائیلی فوج کا کمیونیکیشن سسٹم تباہ ہونے کی بھی اطلاع ہے جبکہ اس حملے میں دو اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔

اس صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر خارجہ گیدیون ساعر نے کہا کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ اس وقت ختم ہوگی جب اسرائیل اور امریکا اسے مناسب سمجھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران کے ساتھ لامحدود جنگ نہیں چاہتا تاہم دونوں ممالک مل کر اس حوالے سے فیصلہ کریں گے۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی میں 6 جعلی صحافیوں سمیت 8 افراد گرفتار

Published

on



عزیز آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 جعلی صحافیوں سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مختلف علاقوں میں جعلی صحافی بن کر دکانوں، ٹھیلوں اور پتھاروں پر جاتے اور لوگوں کو ہراساں کرتے تھے۔

ملزمان عزیز آباد میں ایک دکان پر کوریج کے بہانے پہنچے جہاں دکاندار سے جھگڑا ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو حراست میں لے لیا اور تھانے منتقل کر دیا۔

ملزمان کو تھانے لانے کے بعد انکشاف ہوا کہ انہوں نے جعلی ویب سائٹ بنا کر خود کو صحافی ظاہر کیا ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی صحافیوں کے گروہ کا سرغنہ توصیف نامی شخص ہے جو ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہریوں کو تنگ کرتا تھا۔ گرفتار ملزمان میں توصیف، شہاب، ریحان، ندیم، احتشام، جاوید، عدنان اور سلامت شامل ہیں۔

عزیز اباد پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔



Source link

Continue Reading

Today News

راولپنڈی؛ خاتون کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، پولیس نے قاتل کیسے پکڑا؟

Published

on



تھانہ سول لائنز پولیس نے خاتون کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق زیر حراست شخص قتل کی واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا، تاہم سول لائنز پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ زیر حراست شخص کی دوسری اہلیہ تھی جس نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر پھندا دے کر اہلیہ کو قتل کیا اور لاش گلی میں پھینک دی تھی۔

ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔



Source link

Continue Reading

Trending