Connect with us

Today News

ایشیا ریجنل کوالیفائنگ ایونٹ کیلیے پاکستان کے بوائز و گرلز اسکواڈز کا اعلان

Published

on


پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ایشیاء انڈر12 ٹیم مقابلوں کے ساتھ ایشیاء ریجنل کوالیفائنگ ایونٹ کے لیے پاکستان کے بوائز و گرلز اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ ایونٹ 11 سے 18 اپریل 2026 تک نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں منعقد ہوگا۔

اس سلسلے میں قومی ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹرائلز 9 سے 11 مارچ 2026 تک اسلام آباد میں پاکستان ٹینس فیڈریشن ٹینس کمپلیکس میں منعقد کیے گئے۔

ٹرائلز میں قومی رینکنگ اور حالیہ کارکردگی کی بنیاد پر آٹھ لڑکوں اور پانچ لڑکیوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

بوائز ٹیم میں محمد ایان، محمد فیضان اور مصطفیٰ عزیر رانا کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ ایم ابراہیم حسین گل کو ریزرو کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
اسی طرح گرلز ٹیم میں شہنور عمر، شہرین عمر اور وجیہہ فاطمہ کو ٹیم میں جگہ ملی ہے جبکہ دعا یوسف قریشی کو ریزرو پلیئر کے طور پر رکھا گیا ہے۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری جنرل نے منتخب کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے آئندہ ایونٹ میں بہترین کارکردگی اور مستقبل میں کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

Published

on


ایران کے جوابی حملوں، ٹرمپ کے دعوے کے برعکس مشرق وسطی میں جنگی صورتحال برقرار رہنے کے باعث عالمی اور مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رحجان برقرار رہا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 87ڈالر کی بڑی نوعیت کی کمی سے 5ہزار 018ڈالر کی سطح پر آگئی ہے جس سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ سونے کی قیمت 8ہزار 700روپے کی کمی 5لاکھ 24ہزار 562روپے ہوگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 7ہزار 459 روپے کی کمی سے 4لاکھ 49ہزار 727روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 3ڈالر 10سینٹس کی کمی سے 80ڈالر 57سینٹس پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 310روپے کی کمی سے 8ہزار 541روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 266روپے کی کمی سے 7ہزار 322روپے کی سطح پر آگئی۔





Source link

Continue Reading

Today News

حکومت کا عیدالفطر پر چارچھٹیاں دینے کافیصلہ

Published

on


وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر 4 چھٹیاں دینے کا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالفطر پر جمعہ ،ہفتہ ،اتواراورپیر کو چھٹی ہوگی۔

یاد رہے کہ رواں سال رمضان کے 30 روزے ہونے کا امکان ہے اور پہلی شوال یعنی عید 21 مارچ ہفتے کو ہو سکتی ہے لیکن اس کا باقاعدہ اعلان رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر نے عید کے چاند سے متعلق بتایا کہ  19 مارچ کو مرکزی رویت ہلال کیمٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا تاہم 19 مارچ کو عید کا چاند نظر آنا ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ 19 تاریخ کو چاند کی پیدائش پاکستانی وقت کے مطابق صبح کے 6 بج کر 23 منٹ پر ہوگی، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور چند منٹ ہوگی جبکہ ٹیلی اسکوپ سے بھی چاند 14 گھنٹے سے زیادہ کی عمر کا ہو تو نظر آتا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق 12 گھنٹے کی عمر  والا چاند نظر آنا سائنسی لحاظ سے تو ناممکن ہے، اسے ٹیلی اسکوپ سے دیکھنا بھی مشکل ہے اور عام آنکھ تو دیکھ ہی نہیں سکتی۔

انجم نذیر نے مزید بتایا کہ اس سال امکان نظر آرہا ہے کہ رمضان کے 30 روزے ہوں گے اور پہلی شوال یعنی عید 21 مارچ ہفتے کو ہو سکتی ہے لیکن اس کا باقاعدہ اعلان رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔





Source link

Continue Reading

Today News

آشنا کیساتھ مل کر پہلے شوہر کا قتل، دوسرے شوہر کو قتل کرنے کی کوشش  کرنے والی سفاک خاتون گرفتار

Published

on


آشنا کیساتھ مل کر پہلے شوہر کا قتل،  دوسرے شوہر کو قتل کرنے کی کوشش  کرنے والی سفاک خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن  نے کہا کہ گرفتاری جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے عمل میں لائی گئی، خاتون کی 4 سال قبل اشتیاق نامی شخص سے شادی ہوئی تھی، ملزمہ نے پیسوں کی لالچ میں آشنا سے مل کر شوہر کو قتل کیا اور دوسری شادی کر لی۔ 

ملزمہ نازیہ نے آشنا دانش سے مل کر دوسرے شوہر اشفاق کو بھی قتل کرنے کا پلان بنایا، ملزمہ نے پیسوں کی لالچ میں ڈکیتی کا بہانہ بنا کر دوسرے شوہر پر گزشتہ روز فائرنگ کروا دی۔

ملزمہ نے آشنا سے مل کر واقعہ کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کا رنگ دینے کی کوشش کی،  سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو فائرنگ کیلئے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں نازیہ بی بی اور ساتھی دانش شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا  گیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending