Connect with us

Today News

ایشین ویمن  فٹبال ٹورنامنٹ؛ جاپان نے بھارت کو شکست دے دی

Published

on



ایشین ویمن  فٹبال ٹورنامنٹ 2026 کے گروپ مرحلہ میں جاپان نے بھارت کو تختہ مشق بناتے ہوئے 11 گول سے شکست دے دی۔

موصولہ اطلاعت کے مطابق ایشین فٹبال کنفیڈیشن کے تحت آسٹریلیا کے تین شہروں سڈنی، پرتھ اور گولڈ کوسٹ میں بیک وقت جاری ٹورنامنٹ کی گروپ سی میں بھارتی ٹیم  کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا گیا۔

 پہلے میچ میں ویتنام کے ہاتھوں 0-2 گول سے شکست کھانے والی بھارتی ٹیم کے خلاف جاپان نے تابڑ تور حملے کر کے0۔11 کی ہزیمت سے دوچار کیا۔دوسری جانب جنگی صورتحال کا سامنا کرنے والے ایران کی ویمن ٹیم کو میزبان آسٹریلیا نے0-4 سے قابو کر لیا۔

اسی گروپ میں جنوبی کوریا نے فلپائن کو 0-3 سے ہرا دیا،گروپ بی میں چین نے ازبکستان کو اسی اسکور سے مات دی جبکہ شمالی کوریا نے بنگلا دیش کو 0-5 سے قابو کر لیا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

’’دعا کریں میری بھی شادی ہوجائے‘‘، ہانیہ عامر کی ویڈیو کال وائرل

Published

on



پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہیں، اس بار وجہ ان کی ایک مداح کے ساتھ ہونے والی ویڈیو کال ہے، جس کا مختصر کلپ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہانیہ عامر ایک خاتون مداح کے ساتھ نہایت دوستانہ انداز میں گفتگو کر رہی ہیں۔ دورانِ بات چیت مداح نے نہ صرف اداکارہ بلکہ ان کے والدین کی خیریت دریافت کی بلکہ رمضان کے روزوں سے متعلق بھی سوال کیا۔

اداکارہ نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ ان کے روزے اچھے گزر رہے ہیں اور ساتھ ساتھ وہ اپنے کام میں بھی مصروف ہیں۔ اس موقع پر مداح نے ان کے ایک نجی ٹی وی ڈرامے میری زندگی ہے تو کی تعریف کی اور پھر ذاتی نوعیت کا سوال کرتے ہوئے ان سے شادی کے بارے میں پوچھ لیا۔

اس سوال پر ہانیہ عامر نے ہلکے پھلکے انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی ان کی شادی نہیں ہوئی، اور مداح سے کہا کہ وہ ان کے لیے دعا کریں۔ جس پر خاتون نے اداکارہ کے لیے اچھے نصیب اور جلد شادی کی دعا بھی دی۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

یہ مختصر مگر دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جہاں صارفین اس پر مختلف انداز میں تبصرے کر رہے ہیں اور اداکارہ کے سادہ اور خوش اخلاق رویے کو سراہ رہے ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

امریکا ایران جنگ پر ٹرمپ کی پاکستان کو مبینہ وارننگ؟ حقیقت سامنے آگئی

Published

on



امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے گردش کرنے لگی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو ممکنہ جنگ میں شامل نہ ہونے کی وارننگ دی ہے۔

اس ویڈیو کو ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں اور مختلف پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا۔

وائرل کلپ میں مبینہ طور پر ٹرمپ کو یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا کہ پاکستان نے اسرائیل اور امریکا کو خبردار کیا ہے اور اگر ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پاکستان سخت ردعمل دے سکتا ہے۔

ویڈیو میں یہ بھی تاثر دیا گیا کہ پاکستان کی افواج ہائی الرٹ پر ہیں اور وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے اسرائیل کے خلاف سخت مؤقف اختیار کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ ٹرمپ کے نام سے یہ پیغام بھی منسوب کیا گیا کہ پاکستان کو اس تنازعے سے دور رہنا چاہیے کیونکہ یہ ایران اور اسرائیل کے درمیان معاملہ ہے۔

خدا دی قسم خواجہ محمد آ صف صاحب اسی راضی ہاں تیرے تے۔۔ شہزادہ
پاکستان ہمیشہ زندہ باد pic.twitter.com/fGeV5Lo8ax
— Karachi da Patwari (@MS_Pml_n) March 3, 2026

تاہم فیکٹ چیک کے مطابق یہ تمام دعوے بے بنیاد ہیں۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وائرل ہونے والی یہ ویڈیو دراصل مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے تیار کی گئی ہے اور اس میں شامل آڈیو بھی حقیقی نہیں۔

تحقیق کے دوران ویڈیو کے مختلف حصوں کو جانچنے کے لیے ریورس امیج سرچ کی گئی، جس سے پتا چلا کہ اصل فوٹیج 30 مئی 2025 کی ہے۔ یہ وہ موقع تھا جب ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کی تھی، جو ایران سے متعلق حالیہ کشیدگی سے کافی پہلے کی بات ہے۔

اس مکمل پریس کانفرنس میں کہیں بھی پاکستان کے وزیر دفاع یا کسی ممکنہ جنگی صورتحال کا ذکر نہیں کیا گیا۔ صرف ایک موقع پر پاکستان کا حوالہ آیا، جب ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے خاتمے پر دونوں ممالک کے حکام کا شکریہ ادا کیا تھا۔

مزید برآں، اے آئی مواد کی نشاندہی کرنے والے پلیٹ فارم Hive Moderation نے بھی اس ویڈیو کا تجزیہ کیا اور اسے 95 فیصد سے زائد امکان کے ساتھ مصنوعی قرار دیا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ اس کی آواز بھی جعلی طور پر تیار کی گئی ہے۔

نتیجتاً یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایران پر حملوں کے بعد سے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان، اس کی فوج یا وزیر دفاع کے حوالے سے کوئی حالیہ بیان سامنے نہیں آیا، اور وائرل ویڈیو محض گمراہ کن معلومات پر مبنی ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی؛ ٹھیکیدار سے 50 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے والا بھتہ خور گرفتار

Published

on



سرجانی ٹاؤن پولیس نے ٹھیکیدار کی مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف بھتہ خوری کے درج مقدمے میں شامل ایک بھتہ خور کو گرفتار کرلیا۔

سرجانی ٹاؤن پولیس نے بتایا کہ سائبان سوسائٹی خدا کی بستی میں گھر بنانے والے ٹھیکیدار افسر خان سے بھتہ طلب کرنے والے ایک ملزم بلاول کو گرفتار کرلیا ہے۔

مدعی مقدمہ افسر خان نے پولیس کو بتایا کہ وہ ٹھیکیدار ہیں اور سائبا سوسائٹی میں 80 گز کا پلاٹ ہے جس کے مکمل دستاویزات پاس موجود ہیں اور اسی سوسائٹی میں گودام بھی ہے جس میں ٹھیکیداری کا سامان رکھتے ہیں۔

مدعی کے مطابق 14 مارچ کو وہ اپنے کزن نثار خان اور مزدورں کے ہمراہ اپنے پلاٹ پر تعمیراتی کام کرا رہا تھا کہ شام 7 بجے کے قریب بلاول، رجب، احمد، وحید اور دیگر متعدد نامعلوم صورت شناس میرے پاس آئے جس میں سے بلاول اور رجب نے اسلحہ نکال کر کہا کہ اگر اس جگہ پر تعمیراتی کام کرنا ہے تو ہمیں 50 لاکھ روپے بھتہ دینا ہوگا نہ دینے کی صورت میں جان سے مارے جاؤگے۔

انہوں نے بتایا کہ بھتہ دینے سے انکار پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں اور سوسائٹی کی دیواریں گرا کر فرار ہوگئے جس پر سرجانی ٹاؤن پولیس نے مدعی افسر خان کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 287 سال 2026 بجرم دفعات 394 اور 385 چونتیس کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن سہیل خاصخیلی نے بتایا کہ پولیس مقدمے میں نامزد ملزم بلاول کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اسی سوسائٹی کے پروجیکٹ آفیسر اختر علی سے بھی تعمیراتی کام کے عوض 60 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا جس کا مقدمہ نمبر 288 سال 2026 گرفتار ملزم اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف درج ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending